قرآنی آیات کے ذریعے ہونیوالی حماس کی کمیونیکیشن ڈی کوڈ نہیں کر سکتے، صیہونی عسکری تجزیہ کار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
"آلون بن ڈیوڈ" کا کہنا ہے کہ حماس کی اعلیٰ قیادت کی 80% گفتگو قرآنی آیات کے اقتباسات پر مشتمل ہوتی ہے، جو ان آیات کے معانی نہیں سمجھتا، وہ ان گفتگوؤں کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی اسلامی تحریک حماس کے مقابلے میں اسرائیلی انٹیلی جنس نے ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی عسکری تجزیہ کار "آلون بن ڈیوڈ" کا کہنا ہے کہ حماس کی اعلیٰ قیادت کی 80% گفتگو قرآنی آیات کے اقتباسات پر مشتمل ہوتی ہے، جو ان آیات کے معانی نہیں سمجھتا، وہ ان گفتگوؤں کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکتا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اعتراف اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، جو فلسطینی مزاحمت کو سمجھنے میں ناکام رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آیات کے
پڑھیں:
حماس نے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی
غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی۔
اسرائیل نے کہا کہ حماس جنگ بندی میں توسیع کے امریکی منصوبے پر اتفاق کرے، حماس کے سینئرعہدے دار نے کہاکہ اسرائیل نے امداد بند کرکے ثابت کیا جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا، حماس اب بھی جنگ بندی معاہدے کی کوششیں کر رہی ہے، معاہدے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ثالثوں سے رابطے میں ہیں۔
سینئر عہدیدار کا مزیدکہنا تھا کہ امید ہے اسرائیل کو جنگ بندی کے تمام مراحل کا پابند بنایا جائے گا، اسرائیلی یرغمالیوں کو پہلے سے طے معاہدے کے تحت مرحلہ وار رہا کیا جائے گا۔