2025-02-28@21:04:12 GMT
تلاش کی گنتی: 1333

«کی عکاسی ہو»:

(نئی خبر)
    بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ایک ویڈیو کال کے ذریعے اپنے ملک واپس آنے اور مارے گئے پولیس اہلکاروں کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کو ’’مافیا سرغنہ‘‘قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے رہی ہے۔ شیخ حسینہ نے ان پولیس افسران کی بیواؤں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد بنگلا دیش واپس آ کر انصاف دلائیں گی۔ ان پولیس اہلکاروں کی ہلاکت 2024 میں طلبہ مظاہروں کے دوران ہوئی تھی۔ یہ احتجاج ابتدا میں متنازع کوٹہ سسٹم کے خلاف شروع ہوا تھا، لیکن بعد...
    MUMBAI: بھارت کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سیراج چمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم میں جگہ نہ بناسکے تاہم اس دوران ان کے مشہور گلوکارہ کی پوتی سے تعلقات کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم دونوں نے سوشل میڈیا پر وضاحت بھی کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زینی بھوسلے اور محمد سیراج کے تعلقات ہیں اور وہ چند ایک مقامات پر ایک ساتھ نظر بھی آئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ زینی بھوسلے اور محمد سیراج کو ایک ساتھ گاتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور دونوں نے مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کردی ہے، دونوں زینی کے...
    اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں تحریک عرفان الحق انٹرنیشنل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اہلبیت اطہار ہی حبل اللہ ہیں اور جہاں بھی تفرقہ و فساد ہے، وہاں اہلبیت نہیں ہیں بلکہ جہاں تفرقہ و منافرت ہے، وہاں شیطان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں طاقت ہے، اس لئے تمام انسانوں کو خاص طور پر مسلمانوں کے اتحاد و بھائی چارگی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ متعلقہ فائیلیںمفتی محمد حبیب الرحمن کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ آپ وادی کشمیر بھر میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ تحریک عرفان الحق انٹرنیشنل کے چیئرمین بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں ایک خصوصی ملاقات کے دوران مفتی محمد حبیب الرحمن سے ایک انٹرویو...
    ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے نئے انتخاب کے ٹھیک پہلے یہ نام جوڑے جاتے ہیں، اس بدعنوانی کو ہر حال میں روکنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس میں اس وقت کئی سطح پر تبدیلیوں کا دور چل رہا ہے۔ ہریانہ، مہاراشٹر اور دہلی اسمبلی انتخاب میں ملی شکست کے بعد پارٹی میں تنظیمی سطح پر کچھ رد و بدل دیکھنے کو ملے ہیں اور آج کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ بھی ہوئی۔ اس میٹنگ میں ملکارجن کھڑگے نے پارٹی عہدیداروں کو کچھ قابل ذکر نصیحتیں دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اعلیٰ عہدیداران کو ان کی ماتحت ریاستوں میں مستقبل کے انتخابی نتائج کے لئے جوابدہ...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)سندھ حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث ڈھائی سال گزرنے کے باوجود پیپلز بس سروس میں موبائل ایپلی کیشن (ٹریکنگ) سسٹم کو فعال نہیں کیا جاسکا ہے۔ سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس ریڈ لائن اور ای بسوں(برقی گاڑیوں) کے کرایوں میں 60فیصد اضافے کے باوجود بسوں میں ٹریکنگ سسٹم (موبائل ایپلی کیشن ) پر کام نہیں کیا جاسکا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے27 اکتوبر2022 کو پیپلز بس سروس کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ30 نومبر2022 سے شہریوں کی سہولت کے لیے پیپلزبس سروس میںموبائل ایپلی کیشن کو مکمل طور پر آپریشنل کر دیا جائے گا لیکن اعلان کے ڈھائی سال بعد بھی شہریوں کو یہ سہولت میسر نہیں ہے،جبکہ...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔نواز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے رائیونڈ میں ملاقات کی اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام و تفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا، سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچ، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر انتشار پھیلانے والوں کے عزائم بے نقاب کرنا ہوں گے، یہ لوگ سنجیدہ مذاکرات کرنے اور سیاسی افہام...
    مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا. پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے. سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی. مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف سے سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ قائمہ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا...
      لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کے حامی بغض مریم نواز کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز ایک سال کے دوران پہلی مرتبہ عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی وزیراعلیٰ ہیں اور پنجاب کے عوام نے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے بارے میں ایک جماعت اور اس کے افراد مسلسل ناپسندیدہ زبان استعمال کر رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے پہلے مریم نواز کے بارے میں بدزبانی کی، اور اب علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی یہی زبان اختیار کر...
    کبریٰ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں شوہر، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ خانہ کعبہ میں خوشی کے لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کبریٰ خان نے خوشی کے اس موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جس پر لال رنگ کے خوبصورت دوپٹے سے گونگھٹ لیا ہوا ہے جبکہ گوہر رشید سفید کرتا شلوار پہنے ہوئے ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Kübra Khan (@thekubism) ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کبریٰ خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’ بیشک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے‘۔ سوشل میڈیا پر اس...
    مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نوازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز لاہور:پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ 2013 میں تعمیر وترقی اور عوامی خوش حالی کا سفر اُسی رفتار سے جاری رہتا تو آج ہمیں نہ’ آئی۔ایم۔ایف ‘کی ضرورت ہوتی نہ کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی۔ اِن خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ...
    سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے ملک میں مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بدھ کے روز سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی محنت سے پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے باہر آگیا، نواز شریف میاں نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور افہام و تفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر 2013 کا تعمیر و ترقی کا...
    ماضی کے مقبول فلم ساز ناصر ادیب کا کہنا ہے کہ ’میں لندن نہیں جاؤں گا‘ میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کو سائن کیا گیا۔ اور یہ ان کے ایک دوسرے کے قریب آںے کی پہلی سیڑھی تھی۔ ناصر ادیب نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ جب ان سے کبریٰ خان اور گوہر رشید سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے دونوں کی محبت کی کہانی سنائی کہ وہ کیسے ایک دوسرے کے قریب آئے۔ یہ بھی پڑھیں: ’70 ہزار فرشتے ہماری گواہی دے رہے ہیں‘، اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح، تصاویر وائرل ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ بدھ کو اسلام آباد میں کونسل آف ریپریزنٹیٹوز کے اسپیکر احمد بن سلمان المسلم کی قیادت میں بحرین کے 11 رکنی پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان میں سالانہ کتنے ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریگا؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ادویات، گاڑیوں اور سیمی کنڈکٹرز کی درآمد پر 25 فی صد ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فارماسوٹیکل اور سیمی کنڈکٹرز چپس پر صنعتی ٹیرف 25 فی صد یا اس سے زائد سے شروع ہو گا جو ایک سال کے دوران آہستہ آہستہ بڑھے گا.(جاری ہے) صدر ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ فارماسوٹیکل سیکٹر اور چپس سازی پر ٹیکس کب لگایا جائے گا تاہم انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ادویات اور چپس بنانے والوں کو امریکہ...
    ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اِن خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم  نوازشریف نے رائیونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ قائمہ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے مسلم لیگی قائد نے کہا کہ عوام اور بالخصوص ہماری نوجوان نسل کو پُرامن اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کی ضرورت ہے جہاں اُنہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کردار...
    انقرہ/ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )یوکرین کے صدر ولادیمر زیلنسکی نے طے شدہ سعودی عرب کا دورہ ملتوی کر دیا ہے اور کہا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے بارے میں بات چیت یوکرین کے بغیر نہیں ہو سکتی یہ اعلان انہوں اپنے دورہ ترکی کے دوران کیا زیلنسکی نے کہا کہ کیف کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا تھا انہوں نے آج سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنا تھا یوکرینی صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنا ریاض کا دورہ 10 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھاکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ریاض میں امریکی اور روسی حکام کے درمیان ملاقات کو...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کرم میں امن و امان خراب کرنے والے دہشت گردوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔پشاور میں بینک آف خیبر کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کرم کا مسئلہ ابھی سے نہیں 30 سال سے چل رہا ہے۔ معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے: علی امین گنڈا پوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ زمین کے تنازع کا نہیں، فرقہ واریت کا ہے، ہم وہاں امن...
    کینری جزائر: اسپین کے کینری جزائر میں ایک نایاب مچھلی ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئی، جس کے بعد قدرتی آفات سے متعلق خدشات نے جنم لے لیا۔ یہ گہرے سمندر میں پائی جانے والی مخلوق ساحل پر ایک سیاح نے دریافت کی، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔  فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص تیراکی کے لباس میں چمکدار چاندی کے رنگ کی مچھلی کو سمندر میں واپس دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔   اس مچھلی کو جاپانی دیومالائی کہانیوں میں سمندی دیوتا کا پیغامبر کہا جاتا ہے اور اسے زلزلوں، سونامی اور طوفانوں کی آمد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔  یہ مچھلی عام طور پر 3,300 فٹ گہرے پانی...
    پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کاآغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پہلا میچ کراچی میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔  چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں  پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں پاکستان ایئر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی۔
    فائل فوٹو  ایم این اے جمشید دستی نااہلی کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔درخواست گزار امیر اکبر اور ذوالفقار ڈوگر وکلا کے ساتھ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔جمشید دستی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہ ہوا۔ جمشید دستی کی 30 ستمبر تک راہداری ضمانت منظورپشاور ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے تو جمشید دستی نے الیکشن کیسے لڑا؟درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر جمشید دستی...
    منگل کی شب بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رڑکن میں کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ، این 70 پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ لگا کر کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی بس سے شناختی کارڈز دیکھ کر 7 مسافروں کو بس سے اتارا اور پہاڑوں میں لے جاکر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت عدنان مصطفی، عاشق حسین، شوکت علی، محمد عاشق، عاصم علی، محمد اجمل اور محمد اسحاق کے نام سے ہوئی جو پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان: بارکھان میں مسلح افراد نے بسوں سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا واقع کے عینی شاہد ذیشان مصطفی کے مطابق 10 سے 12 مسلح...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہاکہ پاکستان ہر سال 1200 ملین ڈالر کی سویابین درآمد کرتا ہے اس لئے اگر اس کی کاشت کو فروغ دیا جائے تو اس سے نہ صرف پولٹری کی فیڈ اور خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کثیر زرمبادلہ بھی بچایا جا سکتا ہے۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہاکہ ملک سالانہ 10 بلین ڈالر کی ضروری اشیا درآمد کر رہا ہے اور اس میں سے نصف خوردنی تیل کی درآمد پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویابین کی کاشت نہ صرف پولٹری فیڈ...
    9 سال بعد ری ریلیز ہونے پر بلاک بسٹر ثابت ہونے والی بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کے سیکوئل میں اداکارہ شردھا کپور کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا ’انسٹنٹ بالی ووڈ‘ کے مطابق ’صنم تیری قسم 2‘ کے لیے تاحال مرکزی کاسٹ کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔ حال ہی میں فلم کی ہدایت کار جوڑی رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے ایک انٹرویو کے دوران اشارہ دیا ہے کہ صنم تیری قسم کے سیکوئل میں عوام کے مطالبے پر اداکارہ شردھا کپور کو کاسٹ کیا جا سکتا ہے۔ رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے ’انسٹنٹ بالی ووڈ‘ کی جانب سے لیے گئے انٹرویو میں فلم کے سیکوئل کی ریلیز سے لے کر کاسٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشتگردوں کی جانب سے بس کے مسافروں کو نشانہ بنانے کے واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں...
    نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک+آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی شہادتیں سرحد پار بھاگنے والے دہشت گردوں کو واپسی کی اجازت دینے اور قاتلوں کو جیلوں سے چھوڑنے کا نتیجہ ہے،پچھلی حکومت نے دہشت گرد گروپوں کے ساتھ سمجھوتے کیے اور نتیجتاً ملک میں عدم استحکام پیدا ہوا۔نیویارک میں او آئی سی گروپ اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی عبور کرنے اور آزاد کشمیر پر قبضے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں مسلسل دراندازی ہورہی ہے،...
    ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے لوئر کرم میں کل ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے لوئر کرم میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے لوئر کرم میں کل ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ لوئر کرم کے چار گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سُنیتا آہوجا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوہر اور بچوں کے بغیر اپنی سالگرہ مناتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے بتایا کہ وہ گزشتہ 12 سالوں سے اکیلے ہی اپنی سالگرہ مناتی آرہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سالگرہ کے دن وہ صبح مندر جاتی ہیں اس کے بعد شام کے 8 بجتے ہی شراب کی بوتل کھولتی ہیں۔ سنیتا کا کہنا تھا کہ انہیں شراب نوشی بےحد پسند ہے وہ ساری زندگی بچوں کے ساتھ مصروف رہیں مگر اب کیونکہ بچے بڑے ہوچکے ہیں تو وہ اکیلے وقت گزارنا پسند کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پینے...
    گزشتہ ایک ماہ سے کراچی میں ہیوی گاڑیوں کی زد میں آکر 100 سے زائد شہری اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ان واقعات کے رد عمل میں شہریوں کی جانب سے ٹینکرز کو آگ لگائے جانے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں لیکن مسلئہ ابھی تک جوں کا توں ہے، اس حوالے سے سیاسی رہنماء اور جماعتیں کیا رائے رکھتی ہیں؟ رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال سمجھتے ہیں کہ گزشتہ کچھ عرصے سے کراچی میں ٹینکرز کی زد میں آکر شہری اپنی زندگی گنوا رہے ہیں اور بدقسمتی سے اسے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی جو کہ غلط ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد کیسے...
    لاہور(آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ الیکشن میں جیتے ہوئے لوگوں کو ہرایا گیا، آج شہباز شریف جس سیٹ پر بیٹھے ہیں وہ کسی اور کا حق ہے۔لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے جو ایک فیڈریشن یے یہاں کوئی کسی کا آقا نہیں اور نہ کوئی کسی کا غلام ہے، ہمارے بزرگوں نے کہا ون مین ون ووٹ ہونا چاہیے، پاکستان کے قیام کے وقت کہا کہ ملک فیڈریشن کی طرز پر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 لگا کر ہمارے بچوں پر ظلم کیا گیا، انتہائی نامساعد حالات کے باوجود پاکستان کے خلاف نعرہ نہیں لگایا، پاکستان کی فوج ہماری...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل کمشنر منظور احمد لغاری کی زیر صدارت کمشنر آفس شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں ڈویژنل ٹاسک فورس پولیو کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں 20فروری سے شروع ہونے والے12روزہ بگ کیچ اپ روٹین امیونائیزیشن مہم کے مائیکرون پلان کے تحت ڈویژن کے تمام اضلاع کی تیاریوں اور عوامی آگاہی کے بارے میں جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس افسران ، عالمی ادارہ برائے صحت کے نمائندگان نے شرکت کی جبکہ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی -اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر منظور احمد لغاری نے کہا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں( پولیو)بگ کیچ اپ مہم جو کہ 20فروری سے 5مارچ تک جاری رہے گی کے...
    انقرہ: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ترکیہ دارالحکومت انقرہ پہنچ گئےجہاں انہوں نے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور دیگر مسائل پر بات چیت کی۔ ترکیہ دارالحکومت انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے روسی حملے کے خاتمے کیلئے منصفانہ امن بات چیت کی اپیل کی ہےاور کہا ہے کہ ان بات چیت میں یورپی یونین، ترکی اور برطانیہ کو شامل کیا جانا چاہیے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نےسعودیہ میں امریکہ و روس کے درمیان ہونے والی بات چیت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں یوکرینی نمائندہ شامل...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہےکہ ملک میں جنوری میں 9.92 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق  جنوری میں ملکی نجی شعبے میں 18.43 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، سرکاری شعبے سے جنوری میں 8.51 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق  مالی سال کے ابتدائی7 ماہ میں 1.34 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 ماہ کے مقابلے رواں مالی سال 7 ماہ میں 25 فیصد اضافی سرمایہ کاری ہوئی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق  ملکی نجی شعبے میں سات ماہ میں 1.29ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی،  نجی شعبے میں 7 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری...
    مردان: جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف بھی جلد "مجھے کیوں نکالا" کا نعرہ لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بڑے بڑے دعوے کرنے کے باوجود ڈیلیور نہیں کر سکے اور ملکی معیشت مکمل طور پر بیٹھ چکی ہے۔ مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان مسائل میں بری طرح الجھ چکا ہے اور صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ آئی ایم ایف کے اثرات عدلیہ تک جا پہنچے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آیا آئی ایم ایف کے قرضے معیشت کے لیے ہیں یا کسی مخصوص سیاسی ایجنڈے کے لیے ہیں؟ سراج الحق...
    میونخ : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  زرداری  نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے ممالک کوجوڑنے کے لیے  پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے،کچھ ممالک امریکا ، چین مسابقتی صورتحال کافائدہ اٹھارہے ہیں ، پاکستان امریکا اور چین کے مابین فاصلے کم کرنے میں کا کردار ادا کرسکتا ہے، بھارت کے لیے چین کے حریف کے طورپر امریکی حمایت ہتھیاروں کی دوڑ کا سبب بن سکتی ہے ۔ جرمنی میں میونخ  سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ڈوئچے ویلے کو انٹر ویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کےآغاز میں پاکستان کے تاریخی کردار کو اجاگر  کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہمیں کسی کیمپ کا...
    فیصل آباد : چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور اس کے موثر استعمال کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی دوڑ میں شامل نہیں ہو سکتی۔ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز اور والنٹیئرفورس پاکستان کے باہمی اشتراک سے فیوچریوتھ لیڈرز انٹرنیشنل کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ محنت...
    ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں بننے کی دعویٰ کرنے والی خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیا ہے۔  نیویارک پوسٹ کے مطابق ایشلے سینٹ کلیئر نے اس انٹرویو کے لیے نمائندے کو اپنے لگژری اپارٹمنٹ میں مدعو کیا تھا۔ متنازع موضوعات پر قلم اُٹھانے والی مصنفہ ایشلے سینٹ کلیئر نے انٹرویو میں بتایا کہ ایلون مسک سے پہلی ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی۔ ایشلے نے مزید بتایا کہ ابتدائی جان پہچان ’’ایکس‘‘ پر ہی ہوئی پھر سیٹھ ڈیلن نے مجھے سان فرانسسکو بلا لیا تھا۔ فرانسسکو میں پہلی بار ایلون مسک سے ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات ’’ایکس‘‘ کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی تھی۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کے بعد ہمارے رابطوں میں تیزی آئی اور...
    ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری (ڈی ٹی ایل) نے 7 فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات کو جعلی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ادویات میں زہریلے اور نشہ آور/سائیکو ٹراپک اجزا ناقابل قبول مقدار میں شامل ہو سکتے ہیں جو جان لیوا ہو سکتے ہیں۔ ان کمپنیوں کی ادویات مارکیٹ میں فروخت ہو رہی تھیں لیکن مصنوعات کے لائسنس نمبر کبھی بھی ان مصنوعات کو الاٹ نہیں کیے گئے، یہاں تک کہ ادویات پر درج فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے پتے بھی جعلی تھے۔ڈی ٹی ایل سندھ کے ڈائریکٹر سید عدنان رضوی کے دستخط شدہ دستاویزات اور ڈان کی طرف سے دیکھے گئے دستاویزات کے مطابق لیبارٹری نے مختلف صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے لی گئی ادویات اور ان سات فارماسیوٹیکل کمپنیوں...
    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ عمران خان قید سے جلد رہا ہوگا۔وہ ضمیر کا قیدی ہے۔حکمران ملک میں خانہ جنگی اور فساد شروع کرنا چاہتے ہیں۔وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو چیف آف آرمی سٹاف کو خط لکھے ہیں وہ ملکی استحکام اور اس کی بقاء سے وابستہ ہیں۔ موجودہ حکمران تحریک انصاف اور فوج کے درمیان تصادم کرانا چاہتے ہیں۔پاکستان کو اس میں عدم استحکام سے دو چار کرنا عالمی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ مصلحت پسندی سے کام لیں۔عمران خان...
    @ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2025ء) فیصل آبادمیں کماد کی کاشت کیلئی2 لاکھ26 ہزار ایکڑکے مقررہ ہدف میں سی67ہزارپر موڈھی کاشت مکمل ہوچکی ہے جبکہ ایک لاکھ 59ہزار ایکڑ رقبہ پر بہاریہ کماد کی کاشت کابھی آغاز ہوگیاہے جسے مقررہ وقت میں مکمل کرلیا جا ئے گا۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام میں کماد کی اگیتی پکنے والی اقسام میں سی پی400۔77،سی پی ایف237،سی پی ایف250 اورسی پی ایف251،درمیانی پکنے والی اقسام میں ایچ ایس ایف240، ایچ ایس ایف242،ایس پی ایف234،ایس پی ایف213،سی پی ایف 246،سی پی ایف247،سی پی ایف248،سی پی ایف249،سی پی ایف253، سی پی ایس جی 2525 اورایس ایل ایس جی 1283پچھیتی...
    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے طارق روڈ میں کارروائی کے دوران ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مشہور برانڈز کی آؤٹ لیٹس سیل کردیں۔ ایف بی آر کے مطابق ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ون نے طارق روڈ پر مختلف کارروائیوں میں پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب معروف برانڈز کے آوٹ لیٹس سیل کردیے ہیں۔ چیف کمشنر آر ٹی او ون ڈاکٹر فہیم محمد نے بتایا کہ آر ٹی او ون کی ٹیم کی جانب سے ایک ہی دن میں سیلزٹیکس قوانین کے رول 150زیڈ کے تحت 3 کارروائیاں کی گئیں اور ان کاروائیوں میں معروف فیشن ڈیزائنر کے آوٹ لیٹ سمیت بچوں کے کھلونوں اور دیگر اشیا کی 3معروف...
      اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے، اور ہم اس مشن پر ثابت قدم ہیں۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات برادرانہ ہیں، اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کی حالیہ پاکستان آمد نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور عالمی فورمز پر کشمیر اور فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے محنت کی ضرورت ہے، اور حالیہ گیلپ سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانیوں...
    ملکی معاشی حالات کے باعث حکومت نے معیشت پر بوجھ بننے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا تھا۔ خزانے پر بڑا بوجھ بننے والی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کی باتیں سنہ 2014 سے کی جا رہی ہیں تاہم اب تک یہ عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے پائلٹس سے متعلق تباہ کن بیان، چوہدری غلام سرور کے خلاف تحقیقات کی منظوری حکومت نے ایک مرتبہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کا بھی انعقاد کیا تھا لیکن خریداری میں دلچسپی لینے والی واحد کمپنی نے صرف 10 ارب روپے کی بولی لگائی۔ نجکاری کمیشن نے چونکہ پی آئی اے کی ریزرو قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے رکھی تھی...
      اسلام آباد:قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ طارق فضل چوہدری نےاپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی کوبانی پی ٹی آئی کی باتوں میں نہ آنے کامشورہ دے دیا۔    طارق فضل چوہدری نے محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے خبردار کہاکہ بانیپی ٹی آئی عمران خان کی باتوں میں نہ آئیں اگر وہ مکر گئے تو آپ کی ساری عمر کی ساکھ خراب ہوجائے گی،محمود خان اچکزئی کو نوشتہ دیوار پڑھ لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات کی سیاست کب تک چلے گی، 8 فروری کے انتخابات غلط تھے تو ایوان میں ثبوت بھی پیش کریں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور آج معاشی اشاریے...
    پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو نئے انتخابات کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے، فارم 45 موجود ہے تو نئے انتخابات مطالبہ نہیں بنتا، مجھے حیرانی ہے کہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کیوں کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف اپنا پلیٹ فارم استعمال کرینگے، کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو نئے انتخابات کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے، فارم 45 موجود ہے تو نئے انتخابات مطالبہ نہیں بنتا، مجھے حیرانی ہے کہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کیوں کررہی ہے۔ انہوں نے...
    مجمع المدارس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اپنے خطاب میں کہا کہ مجمع المدارس اپنے آغاز سے ہی انسانی زندگی کے تمام مراحل میں اسلام کی جامعیت کی تشریح اور ترویج کیساتھ ساتھ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو مستحکم کرنے کے دو اہم ترین فریضے سرانجام دے رہا ہے اور ملکِ عزیز میں ایک تعلیمی انقلاب کی بنیاد بن رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس حوزہ علمیہ جامعہ العروة الوثقیٰ لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ اجلاس میں ملک بھر سے ملحق مراکز کے سربراہان کے علاوہ مجلس شوریٰ کے اراکین بھی شامل تھے۔ مہمانانِ خصوصی میں ناظمِ اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر محمد...
    پاکستان تحریک انصاف سے نکالنے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت پارٹی کے فیصلوں کے خلاف ڈٹ گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑوں؟ میں پارٹی پر قبضہ نہیں ہونے دوں گا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ جیسے مجھے نکالا اس طرح نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں، چار روز سے نعرے لگا رہا ہوں بتائیں مجھے کیوں نکالا۔اسمبلی شیر افضل مروت پی ٹی آئی عہدیداران کے خلاف پھٹ پڑے اور کہا کہ میں عمران خان سے ناراض ہوں وہ مجھ سے ناراض نہیں، بانی پی ٹی آئی کا میں سپاہی ہوں میرا اتنا حق تو بنتا ہے کہ میں ناراض...
    نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں آج ہونے والی شہادتیں سرحد پار بھاگنے والے دہشتگردوں کو واپسی کی اجازت دینے اور قاتلوں کو جیلوں سے چھوڑنے کا نتیجہ ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیویارک میں او آئی سی گروپ میٹنگ سے خطاب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ ایل او سی عبور کرنے اور آزاد کشمیر پر قبضے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں مسلسل دراندازی ہورہی ہے، دہشتگرد افغان سرزمین کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں، افغان عبوری...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی پالیسیوں میں لبرلائزیشن کی ضرورت ہے کیونکہ جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں، ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ کاروبار حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ نجی شعبے کو تمام معاملات کے حوالے کرنا ہوگا، ہم ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری شروع کر رہے ہیں اور ملکی وسائل پر انحصار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ملک کو دقیانوسی اور نوکر شاہی کے طریقوں سے باہر نکل کر جدید طرزِ حکومت اپنانا ہوگا، حکومت توانائی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی ، مزید کمی سے عوام کومزید ریلیف ملنے کی امید ہے ، صدر ن لیگ نے کہاکہ الحمدللہ تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں،شہبازشریف کی محنت اور جاں فشانی کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات  کی،بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈی جی خان، راجن پورڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ امن و امان  اور نیشنل ایکشن پلان...
    ذرائٰع کے مطابق اسحاق ڈار نے نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مستقل نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے فوری حل پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مظلوم کشمیری عوام کی جائز جدوجہد آزادی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق اسحاق ڈار نے نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مستقل نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے فوری حل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کے اصول کا احترام فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے اہم...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزرا میں لڑائی جبکہ وفاق میں بھائی بھائی ہونا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جماعتیں "وچوں وچ کھائی جا، اتوں رولا پائی جا" کی عملی تصویر بن چکی ہیں۔   مشیر اطلاعات نے حکومت کے اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتیں صرف لوٹ کے مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہیں۔   انہوں نے کہا کہ رمضان سے قبل حکمرانوں نے اپنی فیکٹریوں کی چینی مہنگی کر دی ہے، جس سے عوام پر مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔   ڈاکٹر محمد علی سیف نے معاشی صورتحال...
    پاکستان کا او آئی سی پر فلسطینی ریاست کیلئے سعودی اقدام کی حمایت پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد/نیویارک(سب نیوز)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا ہے کہ وہ پورے خطے میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے ایک ناگزیر پیشگی شرط کے طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سعودی اقدام کی توثیق کرے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں او آئی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان او آئی سی کو اپنا ’بنیادی حلقہ‘ سمجھتا ہے اور فلسطین کا مسئلہ پاکستان اور مسلم دنیا...
    ماریہ بی پاکستان کی بہترین اور مشہور فیشن ڈیزائنرز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے کامیاب کاروباری خاتون اور معروف سماجی کارکن کے طور پر بھی اپنی شناخت قائم کی ہے۔ حالیہ دنوں میں وہ اس وقت خبروں میں آئیں جب انہیں عورت مارچ لاہور کے منتظمین کی طرف سے نشانہ بنایا گیا۔ 12 فروری کو لاہور میں  خواتین کے قومی دن کے موقع پر عورت مارچ ہوا۔ مارچ کے شرکا پریس کلب سے فلیٹیز ہوٹل تک مارچ کرتے ہوئے پہنچے۔ ان کے پلے کارڈز ماریہ بی اور سابق پاکستانی اداکارہ مشی خان کے خلاف تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین کے عالمی دن پر عورت مارچ حال ہی میں ماریہ بی نے عورت مارچ لاہور کے بارے میں ردعمل ظاہر کیا...
    آج بروزمنگل،18 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل آپ کو دوستی میں کامیابی ملے گی۔ صنعت و تجارت میں آپ کی کوششیں رنگ لائیں گی۔ آپ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کریں گے۔ مشترکہ منصوبوں میں بہتری جاری رہے گی۔ ذمہ دار افراد کے تعاون سے کام کے حالات مزید مثبت ہو جائیں گے۔ آپ کا جیون ساتھی آپ کی توقعات پر پورا اترے گا۔ استحکام کو تقویت ملے گی۔ آپ اپنے کام میں سرگرم رہیں گے اور اپنے منصوبوں میں...
    ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا اس کے پاس نگران حکومت آگئی اورمعیشت کی صورتحال ابتر ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک 38 فیصد مہنگائی اور پالیسی ریٹ 22 فیصد تک پہنچ گیا، ایسے میں کون کاروبار کرسکتا تھا، جن کے پاس پیسہ تھا انہوں نے کام کے بجائے بینک میں پیسہ رکھنے کو ترجیح دی۔ اسحاق ڈاع نے کہا کہ معیشت کے ساتھ ساتھ سفارتی طور پر بھی ہم الگ ہوچکے تھے، بیرون ملک سے کوئی دورے پر نہیں آتا تھا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہم اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک سال میں استحکام لاچکے ہیں اور اب آگے کی طرف سفر شروع ہوگا۔ ان کا کہنا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان آٹو شو (PAPS) 2024 میں لانچ کی جانے والی MG HS PHEV کو شاندار پذیرائی ملنے کے بعد MG موٹر پاکستان نے خصوصی قیمت کی پیشکش کا اعلان کر دیا ہے۔کمپنی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا”آپ کی زبردست محبت اور ناقابل یقین ردعمل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اسی لیے ہم آپ کے لیے ایک خصوصی ایڈوانٹیج پرائس لے کر آئے ہیں، کیونکہ MG ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو انعام دیتا ہے۔” نئی قیمت کا اطلاق MG موٹر پاکستان کے مطابق، یکم مارچ 2025 سے نئی ایڈوانٹیج پرائس لاگو ہوگی۔ پہلے گاڑی کی قیمت 9,899,000 روپے مقرر کی گئی تھی، تاہم اب اسے 200,000 روپے کم کر کے 9,699,000 روپے کر دیا گیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل کیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق کابینہ اجلاس صبح ساڑھے 11 بجے کے بجائے سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔  مزید :
    ایک فوجی آمر نے چند ڈالروں کے عوض قوم کی بے گناہ اور بے قصور بیٹی کو امریکا کے حوالے کردیا لیکن اس کے بعد جو سول حکمران آئے وہ کہیں زیادہ بے غیرت اور بے حمیت ثابت ہوئے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس کو اُلجھاتے چلے گئے۔ جنرل پرویز مشرف کے بعد پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو یہ کیس ابھی تازہ تازہ تھا۔ چنانچہ پارلیمنٹ میں پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے آواز اٹھائی اور امریکی عدالت میں یہ کیس لڑنے کا مطالبہ کیا جہاں سے عافیہ کو ایک انتہائی مضحکہ خیز مقدمے میں 80 سال قید سخت کی سزا ہوچکی تھی اور وہ جیل میں یہ سزا بھگت...
    پشاور(آن لائن )گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے قیام امن یقینی بنا نے کے لئے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ وحدت امت و استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ کرم میں آج کانوائے پر ہونے والا حملہ افسوسناک ہے، وہاں پر لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، بیرون ملک محنت مزدوری کرنے والے مسافروں کو ٹائم پر نہ پہنچنے پر ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے امن و امان کی صورتِ حال پر مل کر یہاں سے پیغام دیں گے، رمضان کی آمد بھی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی اور وکلا تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے شہر کے ٹریفک مسائل کی وجوہات اور حل پر زور دیا۔مقررین نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات انفرا اسٹرکچر کی خستہ حالت اور قوانین پر عملدرآمد کا فقدان ہیں۔ ٹریفک پولیس کو بھتہ خوری اور رشوت ستانی سے باز رکھنے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔ کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ سٹی وارڈن فورس میں شہر کے نوجوانوں کو بھرتی کر کے ٹریفک کنٹرول کا نظام بہتر کیا جائے۔ مزید برآں، پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے جلد مکمل کیے...
    پڈعیدن(نمائندہ جسارت) پڈعیدن میں ترقیاتی کام نہ کیے جانے کیخلاف جسقم و شہری رہنماؤں کا سندھو چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی ہاتھوں میں بینر اٹھائے انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔شہر کی جی آئی ٹی منظور کر لی گئی ہے جلد ترقیاتی کام شروع کر دیے گئے ہیں ٹاؤن چیئرمین۔تفصیلات کے مطابق شہر میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے خلاف جسقم یونٹ پڈعیدن کے رہنماؤں کا سندھو چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ہاتھوں میں بینر اٹھائے ہوئے انتظامیہ کے خلاف سخت باری بازی کرتے ہوئے رہنماؤں رستم شر ،نوید اجن، سہیل پلھ، مجاہد لاشاری ،زوہیب انصاری، عمران چانڈیو، عاشر راجپر، سہیل ڈہلو، ماجد راجپر، فیضان بھٹی، رفیق راجپر اور کاشف کھوکھر ودیگرنے الزامات...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سافکو ہیڈ آفس میں پاکستان کا مائیکرو فنانس منظرنامہ ابھرتے ہوئے مواقع اور بڑھتے ہوئے چیلنجز کے عنوان سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محسن احمد اور ہیڈ آف آپریشنز علی بشارت نے سافکو عملے کے سوالات کے جوابات دیے اور انہیں پاکستان کے مالیاتی شعبے کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا۔ پی ایم این کے سربراہ سید محسن احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سافکو ہیڈ آفس کے دورے سے ملک میں مالیاتی خدمات کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور نئے رجحانات پر نتیجہ خیز گفتگو کرنے کا موقع ملا۔ سافکو کی خدمات اور اس...
    ترک وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں محمود المشهدانی کا کہنا تھا کہ عراق، ترکیہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمود المشهدانی" نے ترکیہ کے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمود المشهدانی نے کہا کہ بغداد اپنی سرزمین کو نشانہ بنانے والی کسی بھی سرگرمی کا مخالف ہے۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اس میں وسعت کا جائزہ لیا۔ عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر نے ھاکان فیدان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغداد کی خودمختاری، سالمیت اور آزادی کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے تمام مشترکہ معاہدوں پر ترکیہ اور عراق کی...
    اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیرون ملک ہر طرح کی امداد معطل کرنے سے لاکھوں افراد ایڈز سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکا ترقی پذیر ممالک کو سرکاری ترقیاتی امداد فراہم کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، اور اس مقصد کے لیے زیادہ تر فنڈز امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ذریعے فراہم کیے جاتے رہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں اقتدار میں آنے کے بعد امریکی غیر ملکی امداد کا بڑا حصہ 3 ماہ کے لیے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے نتیجے میں عالمی انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو...
    پاکستان آٹو شو (PAPS) 2024 میں لانچ کی جانے والی MG HS PHEV کو شاندار پذیرائی ملنے کے بعد MG موٹر پاکستان نے خصوصی قیمت کی پیشکش کا اعلان کر دیا ہے۔کمپنی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا”آپ کی زبردست محبت اور ناقابل یقین ردعمل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اسی لیے ہم آپ کے لیے ایک خصوصی ایڈوانٹیج پرائس لے کر آئے ہیں، کیونکہ MG ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو انعام دیتا ہے۔” نئی قیمت کا اطلاق MG موٹر پاکستان کے مطابق، یکم مارچ 2025 سے نئی ایڈوانٹیج پرائس لاگو ہوگی۔ پہلے گاڑی کی قیمت 9,899,000 روپے مقرر کی گئی تھی، تاہم اب اسے 200,000 روپے کم کر کے 9,699,000 روپے کر دیا گیا ہے۔ یہ...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کے کیس میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی جلی ہوئی گاڑی سے اس کی پوری لاش ملی تھی۔حب پولیس کی جانب سے ویڈیو کراچی پولیس کے حوالے کردی گئی ہے، جس میں دیکھا گیا ہے کہ مصطفیٰ عامر کی لاش ڈگی میں موجود تھی، اسے کراچی سے  لے جایا گیا اور حب میں گاڑی سمیت آگ لگا دی گئی۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر جدید سیکیورٹی کیمرے اور آٹو میٹک گیٹکراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے... حکام کا کہنا ہے کہ کیس پر مزید تفتیش کررہے ہیں اور روٹ پلان بھی چیک...
    سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سب سے بیلنس ٹیموں کا نام بتا دیا۔پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سب سے متوازن ہیں تاہم پاکستان کو فائدہ ہوگا کیونکہ وہ ہوم کنڈیشنز میں کھیل رہے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی پسندیدہ کا انتخاب کرنا مشکل ہے یہ بڑا ٹونامنٹ اور اس کی رفتار کسی بھی وقت بدل سکتی ہے، میرے نزدیک نیوزی لینڈ سب سے متوازن ٹیم لگتی ہے۔محمد یوسف کے مطابق ان کے پاس ایشیائی وکٹوں کے حساب سے موزوں اسکواڈ ہے ان کی لائن اپ میں تین معیاری بولرز، اچھے اسپنرز اور بیٹنگ میں ٹھوس ٹاپ سکس کھلاڑی شامل ہیں،...
    کراچی: مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا بیٹا منشیات استعمال کرتا تھا مگر فروخت نہیں کرتا تھا۔ کراچی پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی نے الزام عائد کیا یے کہ مصطفی کیس کا اصل کردار پولیس والا بلال ٹیشن ہے جو اغوا برائے تاوان کی وارداتیں سی آئی اے کے ایک اعلیٰ افسر کے ساتھ ملکر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کو شیراز نے قتل کیا اور میرے بیٹے کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، میرا بیٹا نشہ کاعادی ضرور ہے لیکن فروخت نہیں کرتا جس...
    سینیئر سیاستدان فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔ یہ بھی پڑھیں ’فواد چوہدری کو ان حرکتوں سے باز رہنا چاہیے‘، فیصل چوہدری نے اپنے بھائی کے بارے میں کیا کہا؟ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ایک ایسے شخص کو سیکریٹری جنرل لگایا ہے جس کا پیشہ ہی منی لانڈرنگ کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سلمان راجا پاناما سے لے کر ہر چوری میں شریف خاندان کا قانونی معاون اور مددگار رہا، اب کہا جارہا ہے وہ جمہوریت اور منی لانڈرنگ کے خلاف ہراول دستہ ہوگا، ایسا مذاق بند ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین نیپرا اور ارکان کی تنخواہوں میں 3گنا اضافہ کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ سے ابھی تنخواہ میں اضافے کی منظوری نہیں لی گئی۔ اضافے سے چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی،ذرائع کے مطابق نیپراارکان کی مجموعی تنخوا 29لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی۔ ریگولیٹری باڈیز کے چیئرپرسن ،ارکان کی تنخواہیں ایم پی ون سکیل کے برابرہوتی ہے۔ ایم پی ون سکیل کی بینادی تنخواہ 6لاکھ 29ہزار سے لے کر7لاکھ 72ہزار 780روپے ماہانہ ہے۔ گھر کا کرایہ ایک لاکھ 46ہزار سے 2لاکھ 6ہزار روپے اور یوٹیلیٹیز کیلئے 25ہزار روپے علاوہ ہے۔ نظرثانی شدہ معاوضہ پیکیج میں 7لاکھ 73ہزار کی بنیادی تنخواہ شامل۔ ججز کے جوڈیشل الاؤنس کی طرز پرماہانہ 6لاکھ 31ہزارسے 7لاکھ ریگولیٹری الاؤنس منظور۔...
    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو گرینڈ الائنس نہیں بنانے دیا گیا جس کی ذمے دار موجودہ قیادت ہے.موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے. عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناؤں گا۔فواد چوہدری نے اپنی گفتگو میں پی ٹی آئی قیادت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ،وقاص اکرم اور رؤف حسن کی عمران خان سے ہمدردیاں نہیں ہیں. موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے. عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناؤں گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان اپنا بیانیہ عوام کے سامنے رکھتے ہیں یہی لیٹر میں...
      چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں نجی کاروباری اداروں سے متعلق ایک سمپوزیم میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔ انہوں نے پیر کے روز کہا کہ پارٹی اور ریاست نجی شعبے کی اقتصادی ترقی کے بنیادی پالیسی اصولوں کو مسلسل برقرار رکھے گی ، ان پر عمل درآمد کروائے گی اور ان میں نہ کوئی تبدیلی آنی چاہیے اور نہ ہی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی اقتصادی ترقی کے وسیع امکانات ہیں، اور نجی کاروباری اداروں اور کاروباری افراد کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔صدر شی نے کہا کہ ہمیں اپنے اعتماد کو مضبوط رکھنا چاہیے اور نجی معیشت کی صحت...
    چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی،جسٹس منصور،جسٹس منیب،سمیت متعدد سینئر جج کسی کمیٹی کا حصہ نہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی نے سپریم کورٹ کی متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی۔رپورٹ کے مطابق تشکیل نو سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔جسٹس مسرت ہلالی خیبر پختونخوا کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کی نگران جج مقرر کر دی گئیں، جسٹس ملک شہزاد پنجاب، جسٹس ہاشم کاکڑ بلوچستان کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے نگران مقرر کئے گئے ہیں۔جسٹس صلاح الدین پنور سندھ اور جسٹس عامر فاروق اسلام آباد کی اے ٹی سی...
    پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں، فواد چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو گرینڈ الائنس نہیں بنانے دیا گیا جس کی ذمے دار موجودہ قیادت ہے،موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناں گا۔ فواد چوہدری نے اپنی گفتگو میں پی ٹی آئی قیادت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ،وقاص اکرم اور رف حسن کی عمران خان سے ہمدردیاں نہیں ہیں، موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل...
      لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب آئینہ ان کو دکھایا گیا تو وہ برا مان گئے۔ عظمیٰ بخاری نے سندھ میں وفاقی حکومت کے کردار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام بڑے پروجیکٹس وفاق کی مدد سے چل رہے ہیں، اور جو جماعت 16 سال سے کراچی کا کچرا بھی نہیں اٹھا سکی، وہ ہمیں لیکچر نہ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ اور آپ کے لوگ مسلسل شعلہ انگیز بیانات دیتے ہیں، اور جب ہم جواب دیتے ہیں تو آپ خفا ہو جاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے سوال کیا کہ اگر شرجیل میمن کہتے ہیں کہ وہ سیاست نہیں کرتے، تو کیا ہر معاملے...
    گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کی تاریخ میں پہلی بار استحکامِ پاکستان کانفرنس ہو رہی ہے۔پشاور میں وحدتِ امت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی تھی۔  فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سب کا مقصد صوبے کے مسائل اور قیام امن پر ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا ہے۔ میرا کے پی اسمبلی آنا اتحاد کی علامت ہے: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈیگورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی آیا ہوں، یہاں قانون سازی ہوتی ہے، یہ...
    اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑیں گے اور پارٹی پر قبضے کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے  پارٹی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے شیر افضل نے کہاکہ پارٹی کے بانی نے کچھ اراکین کو نکالنے اور زین قریشی کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی کیونکہ وہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے ہیں اور ان کی پارٹی کے لیے قربانیاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ جیسے مجھے نکالا گیا ہے، اس کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا بھی مستقبل محفوظ نہیں ہے، کسی کو بھی کھسر پھسر کے ذریعے پارٹی سے نکالا جا...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوگی جبکہ ملکی معیشت میں بھی بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ “مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے اور بینکوں کے مارک اپ ریٹ میں بھی بہتری آئی ہے، جس سے معیشت کو استحکام مل رہا ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید نیچے آئے گا، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کررہےہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ  حکومت نے معیشت کو سنبھالنے کے لیے دن رات محنت کی ہے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے، ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، لیکن...
    دوستوں کا ہونا نہ صرف آپ کی سماجی زندگی کے لیے اچھا ہے بلکہ یہ آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بھی ضروری ہے۔ آئیے سائنس کے مطابق دوستی کے فوائد پر ذرا نظر ڈالتے ہیں: ذہنی صحت کے فوائد: تناؤ کو کم کرتا ہے: دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے سے کورٹیسول کی سطح کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے جو کہ تناؤ کا ہارمون ہے۔ اس سے آپ زیادہ پر سکون محسوس کرتے ہیں۔ مزاج کو بہتر کرتا ہے: سماجی روابط آکسیٹوسن اور ڈوپامائن کے اخراج کو متحرک کرتے ہیں، یہ دونوں خوشی اور صحت مند جذبات میں کردار ادا کرتے ہیں۔ دوست منفی جذبات سے نمٹنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ ڈپریشن کا خطرہ کم کرتا...
    نجی معیشت کی ترقی کے امکانات وسیع ہیں اور اس میں بہت کچھ کرنے کی گنجائش ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت، اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 17 تاریخ کی صبح بیجنگ میں نجی کاروباری اداروں سے متعلق ایک سمپوزیم میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اور ریاست نجی شعبے کی اقتصادی ترقی کے بنیادی پالیسی اصولوں کو مسلسل برقرار رکھے گی ، ان پر عمل درآمد کروائے گی اور ان میں نہ کوئی تبدیلی آنی چاہیے اور نہ ہی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی اقتصادی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی ادارلحکومت میں پانی کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاﺅسنگ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے سی ڈی اے نے بریفنگ دی گئی. سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کو راول ڈیم، خانپور ڈیم اور سملی ڈیم سے پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم رواں برس بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں سملی ڈیم میں صرف جون تک کا پانی باقی ہے جبکہ راولپنڈی میں پانی کی قلت کے باعث ایمرجنسی نافذ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس  میں لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم  دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،آئی جی پنجاب، ڈائریکٹر ایف آئی اے، قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت پیش ہوئے،قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ کیسز التوا کے معاملے کی انکوائری کی گئی ہے،ہم نے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے،عدالت نے کہا یہ تو آپ نے عدالت اور قوم کو لال بتی کے پیچھے...
    پشاور: قیدی نمبر 804 کس چیز کا حق دار ہے اور وزیراعظم کی شیروانی کون پہنے گا؟ اس حوالے سے مشیر اطلاعات کے پی کے نے اپنے بیان میں لب کشائی کی ہے۔   صوبائی مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کے گورنر نے بلاول زرداری کے وزیراعظم بننے کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ صدر زرداری کچھ عرصے سے بلاوجہ بھٹو کو وزیراعظم بنانے کے مشن پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری بلاوجہ بھٹو کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند ہیں۔ شہباز شریف اپنا بوریا بستر گول کرنے کی تیاری کریں۔ دونوں پارٹیوں نے فارم 47 پر باریاں لینے کا پلان بنایا ہے، لیکن کامیاب نہیں ہوں گے۔فارم 47 کے تحت قائم...
    وزیر اطلاعات سندھ، شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والا انتشار بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی وجہ سے پھیلا اور ملک کو نقصان پہنچانا پی ٹی آئی کی ترجیحات کا حصہ ہے، پی ٹی آئی کی سیاست میں ملک کو نقصان پہنچانے کی سوچ شامل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں وہ تمام بلز جن پر گورنر نے اعتراضات لگا کر واپس بھیجے تھے ان کو پاس کیا جائے گا، سرکاری ملازمتوں پر عمر میں 5 سال کی رعایت دی جائے گی، جس سے سندھ بھر کے نوجوانوں میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ...
    اسلام آباد میں کی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلی گلبر خان نے کہا کہ جی بی میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے اعلان کیا ہے کہ گلگت بلتستان کابینہ نے پہلی بار لینڈ ریفارمز کی منظوری دے دی ہے، جو عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز بل اسمبلی سے منظور ہو کر قانون کی شکل اختیار کرے گا۔ اسلام آباد میں کی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلی گلبر خان نے کہا کہ جی بی میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے...
    راولپنڈی: پی ٹی آئی وکیل نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کردیا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں اطلاع دی گئی ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت27 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی26 فروری تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں اچانک سماعت ملتوی کیے جانے پہ شکوک و شبہات کا شکار ہو گیا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے بارے میں فکر مند ہوں۔ انہوں نے...