عبدالفتاح السیسی سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں فرانسوی صدر کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستی فارمولا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج مصر کے صدارتی ترجمان "محمد الشناوی" نے بتایا کہ ہمارے صدر "عبدالفتاح السیسی" اور اُن کے فرانسوی ہم منصب "امانوئل میکرون" کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد الشناوی نے مزید کہا کہ اس ٹیلیفونک رابطے میں دونوں صدور نے دونوں ممالک کی عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات میں استحکام پر زور دیا۔ اس کے علاوہ امانوئل میکرون کا دورہ مصر بھی اس رابطے میں گفتگو کا مرکز رہا۔ یہ دورہ قاھرہ میں منعقدہ سہ فریقی اجلاس کے موقع پر انجام پائے گا جس میں مصر، اردن اور فرانس کے سربراہان مملکت شریک ہوں گے۔ محمد الشناوی نے اس امر کی وضاحت کی کہ اس موقع پر دونوں صدور نے غزہ کی پٹی کی تازہ ترین صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے غزہ میں انسانی امداد کی بلا روک ٹوک ترسیل کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب فرانسوی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے مصر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستی فارمولا ہے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی فوری بحالی پر زور دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ: لاپتہ چار بھائیوں کے کیس کی فوری سماعت کی حکومتی درخواست مسترد

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد سے لاپتہ چار بھائیوں کے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔

قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں ایسی کیا ایمرجنسی ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آفس نے جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ کیس کے لیے کوئی تاریخ مقرر نہیں تھی، اس لیے درخواست دائر کی گئی۔ تاہم، عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست کس بنیاد پر دائر کی گئی ہے اور بعد ازاں اسے مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ حیات آباد پشاور سے گزشتہ سال چار بھائی لاپتہ ہوئے تھے جن کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

صوبائی حکومت نے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی تھی، تاہم عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹیکسلا کو عالمی ثقافتی شہر بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان ریلوے کا خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان
  • وزیراعظم سے حافظ نعیم کا ٹیلیفونک رابطہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر شکریہ ادا کیا
  • یورپی سول ایوی ایشن ٹیم کی پہلی بار پاکستان آمد کا فیصلہ، پی آئی اے کی بحالی کی امیدیں روشن
  • وزیراعظم کا صدرآصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
  • وزیراعظم کا صدر مملکت آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
  • پشاور ہائیکورٹ: لاپتہ چار بھائیوں کے کیس کی فوری سماعت کی حکومتی درخواست مسترد
  • وزیراعظم کی گفتگو پر پی ٹی آئی کا رد عمل سامنے آ گیا
  • وزیراعظم کی گفتگو جھوٹ کا پلندہ ہے، شیخ وقاص