افریقی کارنر انیشی ایٹو: ایتھوپین وزیراعظم کی کتاب نیشنل لائبریری کے ذخیرے میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
افریقی کارنر انیشی ایٹو: ایتھوپین وزیراعظم کی کتاب نیشنل لائبریری کے ذخیرے میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )نیشنل لائبریری آف پاکستان میں ایک پروقار تقریب کے دوران ایتھوپیا کے وزیراعظم ڈاکٹر ابی احمد کی تصنیف “Medemer Generation” کو باضابطہ طور پر قومی ذخیرے میں شامل کر لیا گیا۔ یہ اقدام حکومتِ پاکستان کے تحت جاری “افریقی کارنر انیشی ایٹو” کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد افریقی ممالک کے ساتھ علمی، ادبی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔اس موقع پر اسلام آباد میں تعینات ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر نے کتاب کی متعدد کاپیاں نیشنل لائبریری کے ڈائریکٹر جنرل راجہ جاوید اقبال کے حوالے کیں۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، ماہرین تعلیم، محققین اور طلبہ نے شرکت کی۔”Medemer Generation” معروف “مدمر” فلسفے پر مبنی سلسلہ کتب کا تیسرا ایڈیشن ہے، جسے وزیراعظم ابی احمد نے خود تحریر کیا ہے۔ یہ فلسفہ باہمی اتحاد، بین النسلی ہم آہنگی اور عملی اشتراک پر زور دیتا ہے، اور افریقہ کے لیے ایک فکری و عملی لائحہ عمل پیش کرتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر جمال بیکر نے حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان اور ایتھوپیا کے مابین ثقافتی اور تعلیمی تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔
انہوں نے اس کتاب میں شامل پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ “مدمر” صرف ایک تصور نہیں بلکہ ایک عملی سوچ ہے، جو معاشروں کو باہم جوڑتی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل لائبریری، راجہ جاوید اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ابی احمد کی کتاب کا ذخیرے میں شامل ہونا ایک اعزاز ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیشنل لائبریری
پڑھیں:
وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویرحسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی نے ملاقات کی۔ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہا پاکستان میں ڈونکی بریڈنگ کے لیے سازگار ماحول موجود ہیں۔(جاری ہے)
رانا تنویر حسین نے کہا کہ ڈونکی فارم کے قیام کی اجازت قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد دی جائے گی،پاکستان میں موجود مقامی نسل کی بریڈنگ متاثر نہیں ہونے دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ چینی ڈونکی انڈسٹری کو گوادر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فارم قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی،گوادر میں ڈونکی سلاٹر ہاؤس اور ایکسپورٹ سہولیات قائم کی جائیں گی، ڈونکی گوشت کی چین کو برآمد سے پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا،پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ڈونکی انڈسٹری کے فروغ سے معاشی مواقع اور روزگار میں اضافہ ہو گا۔