اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) الیکشن کمیشن نے 23 نئے تعینات الیکشن افسران کے لیے 13 ہفتوں پر مشتمل سروس ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن اکیڈمی میں 9 اپریل سے شروع ہونے والے تربیتی پروگرام کا اختتام 4 جولائی 2025ء کو ہو گا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تربیتی پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا جبکہ افتتاحی تقریب میں معزز ممبران الیکشن کمیشن بھی شریک ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے اپنے افتتاحی کلمات میں نئے افسران کو الیکشن کمیشن میں تعیناتی پر مبارکباد دی اور ان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ ان کا انتخاب خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہوا ہے اور اس پر ان کو فخر ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد ایک مشکل اور پیچیدہ عمل ہے۔ جس کے موثر انعقاد کیلئے آئین، قانون رولز اور کوڈ آف کنڈکٹ کی جانکاری اور عملی تجربہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام میں آپ کو انتخابی قوانین، حلقہ بندیوں، ووٹر رجسٹریشن، پولنگ کے طریقہ کار و دیگر دفتری امور کی انجام دہی سے متعلق تربیت دی جائے گی اور جہاں تک ممکن ہو گا عملی تجربات و مظاہرہ جات بھی کروائے جائیں گے۔ مزید یہ کہ تربیت کے دوران افسران کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ دوران سروس اور عملی زندگی میں ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکیں۔ اپنے اختتامی کلمات میں چیف الیکشن کمشنر نے نئے افسران کو قوم کی خدمت، آئین وقانون کے مطابق سرکاری امور کی انجام دہی اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تلقین کی اور ٹریننگ پر توجہ مذکور کرنے پر بھی زور دیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے الیکشن کمیشن

پڑھیں:

ایف آئی اے کی سوات میں کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو

ایف آئی اے نے سوات میں کارروائی کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے 4 بڑے اسکینڈلز کی تحقیقات کا آغاز کردیا

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موٹر وے کیلئے زمین خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق گرفتار ملزمان حوالہ اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

حکام نے ملزمان کے قبضے سے 6 کروڑ روپے سے زائد رقم بر آمد کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں، برطانوی ہائی کمشنر
  • عمرکوٹ میں ضمنی انتخاب آج، 91پولنگ ا سٹیشنز انتہائی حساس قرار
  • وزارت تعلیم چینی ٹیک کمپنی ہواوے کے اشتراک سے پاکستانی طلبا کو آئی ٹی ٹریننگ فراہم کرے گی
  • لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا آغاز — ملکی ترقی، آئی ٹی، ماحولیاتی تبدیلی، عدالتی اصلاحات اور نجکاری پر توجہ مرکوز
  • الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا
  • تاج حیدر کے انتقال سے خالی ہونےوالی سینیٹ کی نشست کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان
  • شبلی فراز کا خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے چیئرمین سینٹ و چیف الیکشن کمشنر کو خط
  • راولپنڈی میں فاسٹ فوڈ چینز کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار تعینات
  • ایف آئی اے کی سوات میں کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
  • شبلی فراز کا خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے چیئرمین سینیٹ و چیف الیکشن کمشنر کو خط