وزیراعظم شہباز شریف سے حافظ نعیم الرحمن کا ٹیلیفونک رابطہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی ریلیف کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف دینا حکومت کا مشن ہے اور یہ مشن جاری رہے گا۔ اُنہوں نے کہا: “انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔”
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری اور مظالم کی شدید مذمت کی اور بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے تحت ہر بین الاقوامی فورم پر ان کی آواز بلند کرتا رہے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ ہم مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مخالفت کرتے رہیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیر اعظم کی جانب سے بجلی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے، انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہئے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں بارے وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے، انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہئے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم ہو، فی یونٹ قیمت میں اتنی کمی ہونی چاہئے تاکہ صنعتوں کا پہیہ چل سکے اور ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہو۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے کے بعد جماعت اسلامی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی عوام کے مفاد میں ہونی چاہئے تاکہ معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔