کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2025ء) صدر مملکت کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار ہونے والے پولیس افسر کو عدالت کا رہا کرنے کا حکم، کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سیکشن 63 کے تحت ملزم سب انسپکٹر ابرار شاہ کو رہا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر گرفتار پولیس افسر کو عدالتی حکم پر رہا کر دیا گیا۔

صدر مملکت کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹ پر درج پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پولیس افسر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو پولیس نے پیکا ایکٹ میں گرفتار ابراہیم حیدری پولیس کے تفتیشی افسر کو عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے سیکشن 63 کے تحت ملزم سب انسپکٹر ابرار شاہ کو رہا کر دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ یہ کیس نہیں بنتا۔ پولیس کے مطابق پاسٹیشن انویسٹی گیشن افسر (ایس آئی او) ابراہیم حیدری ابرار شاہ نے 2 اپریل کو سوشل میڈیا پر صدر مملکت کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹ کی تھی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ابرار شاہ کی پوسٹ سے میری اور دیگر شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔ ابرار شاہ کو سکھن پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا۔
                                                                             
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پولیس افسر کو افسر کو عدالت سوشل میڈیا صدر مملکت ابرار شاہ

پڑھیں:

زرداری کی طبیعت بہتر، بھارتی چینلز، سوشل میڈیا پر تصاویر جعلی، خبریں بے بنیاد: ڈاکٹر عاصم

کراچی (سٹاف رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) صدر پاکستان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق افواہوں پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔ کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بیماری کے حوالے سے بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر جعلی اور خبریں و اطلاعات غلط ہیں۔ آصف علی زرداری کی طبیعت کافی بہتر ہو گئی ہے۔ وہ آج یا کل ہسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے حوالے سے سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز بے بنیاد خبریں چلا رہے ہیں۔ صدر مملکت گزشتہ ہفتہ کے روز اسلام آباد سے نوابشاہ گئے۔ میں کراچی آ گیا تھا، صدرِ مملکت کا فون آیا کہا کہ عید کے دن میری طبیعت ناساز ہے۔ صدر مملکت کا عید کے دن شام کو پھر فون آیا اور کہا کہ سردی لگ رہی ہے، مجھے بخار ہو گیا ہے۔ میں رات کو نوابشاہ پہنچا۔ وہاں اتنی سہولیات نہیں ہیں۔ گزشتہ پیر کو ہم صدرِ مملکت کو کراچی لائے، ہسپتال میں داخل کیا اور ان کے ٹیسٹ شروع کیے۔ ٹیسٹ سے یہ ثابت ہوا کہ صدرِ مملکت کو کرونا ہوا ہے۔ سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم صدرِ مملکت کو دیکھ رہی ہے۔ کرونا ابھی بھی پاکستان میں موجود ہے۔ اینٹی وائرس دوائیاں اب آ گئی ہیں۔ سیاسی مخالفین جو مرضی کہتے رہیں، بھارت تو ویسے ہی ہمارا دشمن ہے۔ سوشل میڈیا پر جو خبریں چل رہی ہیں وہ مناسب نہیں ہیں۔ صدرِ مملکت کو بلڈ پریشر اور شوگر ہے۔ صدرِ مملکت اپنی ہسپتال سے فوٹیج جاری کرتے ہیں یا نہیں، یہ ان کا سیاسی فیصلہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • زرداری کی طبیعت بہتر، بھارتی چینلز، سوشل میڈیا پر تصاویر جعلی، خبریں بے بنیاد: ڈاکٹر عاصم
  • سوشل میڈیا پر صدر مملکت کی صحت کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر عاصم حسین
  • صدر مملکت کیخلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس اہلکار گرفتار، پیکا کے تحت مقدمہ درج
  • صدر آصف علی زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ پر پولیس افسر گرفتار
  • صدرِ مملکت آصف زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار
  • صدر مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس افسر کیخلاف مقدمہ درج
  • کراچی: صدر مملکت کیخلاف نازیبا پوسٹ پر پولیس افسر گرفتار
  • ایبٹ آباد،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
  • فیملی پر ہوٹنگ کرنے سے منع کیوں کیا؟ نوجوان پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار