بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتی پیداوارسستی اور برآمدات بڑھنے کے قوی امکانات ہیں.چیئرمین اپٹپما
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شعیب عثمان اورممتاز صنعتکار ملک باﺅ محمد اکرم نے وزیر اعظم کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کے اعلان کوخوش آئند اور قوم کیلئے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے صنعتی پیداوارسستی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا جبکہ اس سے 2سے3 ارب ڈالرکی ایکسپورٹ بڑھنے کے بھی قوی امکانات ہیں جس کے ساتھ ساتھ ملک کی بند صنعتیں چالو ہونے سے بیروزگاری کے خاتمہ اور معیشت کی بحالی میں بڑی مدد ملے گی.
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کرنے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں اتنی بڑی کمی پر رضا مند کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف تھا جس کیلئے حکومت کو سخت محنت کرنا پڑی جس کا کریڈٹ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے. انہوں نے اپیل کی کہ اب حکومت بجلی کی قیمت میں مزید کمی کیلئے آئی پی پیز پر دباﺅ بڑھائے اور بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نظام کو بہتر بنائے انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹرز میں کرپشن کے خلاف اقدامات،سالانہ چھ سو ارب روپے کی بجلی چوری کو روکنے اور قابل تجدید توانائی کی حوصلہ شکنی کی بجائے اس کی حوصلہ افزائی بھی یقینی بناناہوگی. دریں اثناآل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف حکومت کے فیصلے سے عوام اور انڈسٹری دونوں کو زبردست فائدہ ہو گاجبکہ اس سے مہنگائی میں نمایاں کمی آئے گی انہوں نے بجلی کے شعبہ میں مناپلی ختم کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے بجلی کی کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب میں موسم گرم اور خشک؛ بارش کے امکانات کتنے ہیں؟
لاہور:پنجاب میں گرم اور خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش کے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق امکانات بھی بتا دیے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا ۔ دریں اثنا پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہیٹ ویو کے لیے الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے کہ جب کہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ دو تین روز تک موسم خشک اور گرم رہے گا جب کہ اس دوران تاہم بارش کے امکانات نہیں ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 13 اپریل سے شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے 6 تا 8 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ بالائی پنجاب میں 14 تا 18 اپریل درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے۔