لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ضلع لیہ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف عوامی، تعلیمی اور ادارہ جاتی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا اور پولیس و عوام کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے.

(جاری ہے)

آر پی او نے اپنے دورہ کے دوران تحصیل جمن شاہ اور سٹی لیہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل براہ راست بیان کیے آر پی او نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے انہوں نے ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی اوپن ڈور پالیسی اور عوامی فلاح کے لیے ان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا. آر پی او نے لیہ پولیس کی بہترین کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قلیل عرصہ میں کروڑوں روپے کے مال مسروقہ کی برآمدگی ایک مثالی کامیابی ہے ان کی آمد پر دفتر پولیس لیہ میں چاق و چوبند پولیس دستے نے انہیں شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا دورے کے دوران انہوں نے یونیورسٹی آف لیہ کے طلباءسے خطاب کیا اور نوجوان نسل کو قانون کی پاسداری، شعور اور مثبت کردار کی اہمیت سے آگاہ کیا.

علاوہ ازیں انہوں نے مقامی سیاسی قیادت، وکلا، انجمن تاجران، اور امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقاتیں کیں جن سے مختلف طبقات کے ساتھ پولیس کے روابط کو مزید وسعت ملی آر پی او نے اردل روم کے دوران پولیس ملازمین کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے اس موقع پر انہوں نے ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے اور اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کیئے . اپنے دورے کے دوران آر پی او نے ڈی پی او محمد علی وسیم کے ہمراہ دفتر پولیس کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگا کر ماحولیاتی تحفظ کا پیغام بھی دیا انہوں نے تھانہ سٹی لیہ اور تھانہ صدر لیہ کا دورہ کرکے SIPS نظام کا جائزہ بھی لیا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آر پی او نے کے دوران انہوں نے

پڑھیں:

حکومت ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کما نے والا ایکسپورٹر قومی ہیرو بنے گا، احسن اقبال

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ایکسپورٹرز کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے، جو ایکسپورٹر ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کمائے گا وہ ہمارا قومی ہیرو بنے گا، گوجرانوالہ کو پاکستان کا بہترین ایکسپورٹ کلسٹر بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گوجرانولہ ایکسپو 2025 کے دوران اسلام آباد میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے گوجرانوالہ چیمبر کو ایک کامیاب اور تاریخی ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کو پاکستان کا بہترین ایکسپورٹ کلسٹر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈ ان پاکستان برانڈ پوری دنیا میں مشہور ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، گوجرانولہ کے تاجر بہترین ہنرمندی اور مہارت کے علم بردار ہیں، پاکستان کے ہر تاجر کو عالمی منڈی میں مواقع ڈھونڈنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ کاروباری طبقے کے افراد یکجا ہو کر کام کریں تو اگلے 8 سالوں میں پاکستان کی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں، حکومت پاکستان ایکسپورٹرز کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا سب سے بڑا قومی تقاضا پاکستان کو برآمدات پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنا ہے، جس قدر تیزی سے برآمدات کی مقدار بڑھے گی اتنی تیزی سے ملکی مسائل میں کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جو ایکسپورٹر ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کمائے گا وہ ہمارا قومی ہیرو بنے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ای کامرس اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر کاروبار کو عالمی سطح پر لے جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد گوجرانولہ چیمبر کا دورہ کریں گے کیونکہ تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹریفک کے مسائل پر توجہ دیں
  • جنوبی پنجاب کے مسافروں کیلئے خوشخبری
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان کے 71 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
  • کاروباری برادری رشوت دینا بند کردے، ایف بی آر میں اچھے افسران لگائیں گے، وزیر خزانہ
  • حکومت ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کما نے والا ایکسپورٹر قومی ہیرو بنے گا، احسن اقبال
  • اسلام آباد: پی ایس ایل ٹیمز کی آمدورفت، روٹ پلان جاری
  • مہک ملک کے خلاف گھیرا تنگ، نوٹوں کی بارش نے مسئلہ بنا دیا، مقدمہ درج کر لیا گیا
  • آئی ایم ایف معاہدے اور معاشی بحران پر پی ٹی آئی کی تنقید حکومتی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے گئے
  • گوجرانوالہ۔ سی آئی اے پولیس کی کاروائی، اسد ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار
  • بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کریں تو مسائل حل ہو سکتے ہیں: رانا ثناء