محکمہ جنگلی حیات کی جھنگ، تونسہ بیراج میں کارروائی، 5 آبی پرندے اور ریچھ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جنگلی جانوروں اور نایاب پرندوں کی حفاظت اور فروغ کے وژن پر عمل درآمد جاری ہے۔ محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں نے جھنگ اور تونسہ بیراج کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے نایاب نسل کے 5 آبی پرندوں (نیل بلائی) اور ریچھ کو غیرقانونی قبضے سے برآمد کرا لیا۔ برآمد ہونے والے آبی پرندوں ’’نیل بلائی‘‘ کو دریائے سندھ کے اَپ اسٹریم میں آزاد چھوڑ دیا گیا۔ حکام نے غیر قانونی شکار میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے چھاپہ مار ٹیم کے افسران اور عملے کو شاباش دی اور کہا کہ غیرقانونی شکار کرنے اور جنگلی جانوروں کو تحویل میں رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب میں پی ٹی آئی دور میں مبینہ کرپشن کے کیسز محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) پنجاب نے 2019 میں پی ٹی آئی دور میں ہونے والی مبینہ مالی بدعنوانیوں کے کیسز اینٹی کرپشن کو بھجوا دیے۔
پی اے سی پنجاب نے مبینہ کرپشن کے 18 کیسز اینٹی کرپشن کے حوالے کردیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کیسز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈی جی خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز فیصل آباد سے متعلق ہیں۔
پی اے سی پنجاب نے ریکارڈ پیش نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم کرکے ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے کرپشن کم ہوگی، وزیر خزانہ
رپورٹس کے مطابق پی اے سی پنجاب نے مذکورہ کیسز کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سے بھی مدد کی درخواست کی ہے۔
پی اے سی نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور سے متعلق دیگر محکموں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
anti corruption اینٹی کرپشن پنجاب