ہائی کمشنر نے بھارت سمیت 30 سے زائد ممالک پر مشتمل اپنی گلوبل اپ ڈیٹ پیش کرتے ہوئے جموں و کشمیر سمیت تقریبا 20 حل طلب تنازعات کو "اشتعال انگیز” قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے گلوبل اپ ڈیٹ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق وولکر ترک نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کالے قوانین کے استعمال کے ذریعے مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر مقامات پر انسانی حقوق کے علمبرداروں اور صحافیوں کو ہراساں کرنے، شہریوں کی جبری نظربندی اور شہری آزادیوں پر قدغن پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارتی ریاست منی پور میں تشدد اور نقل مکانی سے نمٹنے کے لیے مذاکرات، قیام امن اور انسانی حقوق کی بنیاد پر کوششیں تیز کرنے پر بھی زور دیا۔ ہائی کمشنر نے بھارت سمیت 30 سے زائد ممالک پر مشتمل اپنی گلوبل اپ ڈیٹ پیش کرتے ہوئے جموں و کشمیر سمیت تقریبا 20 حل طلب تنازعات کو "اشتعال انگیز” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں پر جان بوجھ کر حملہ کیا جاتا ہے۔ جنسی تشدد اور قحط کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ وولکر ترک نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی سے انکار کیا جا رہا ہے جبکہ ہتھیار کی ترسیل پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2024ء میں دنیا کے بعض خوفناک بحرانوں میں لوگوں کو امداد فراہم کرتے ہوئے ریکارڈ 356 انسانی کارکن ہلاک ہوئے۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ دنیا غیر متوقع دور سے گزر رہی ہے، جس کی عکاسی بڑھتے ہوئے تنازعات اور منقسم معاشروں سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اصولوں اور اداروں سے متعلق بنیادی عالمی اتفاق رائے کو، جو کئی دہائیوں سے بڑی محنت سے بنائی گئی، کو اپنی آنکھوں کے سامنے گرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے سربراہ نے غزہ کی سنگین صورتحال پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہائی کمشنر کرتے ہوئے نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات میں پیشرفت پر اظہار اطمینان

فوٹو پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے شاہ چارلس سوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے شاہ چارلس سوم کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم کا دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ 

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کیساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور شراکت جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر جیسے خطوں میں ماحولیاتی حقوق کا تحفظ عالمی برادری کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، مقررین
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کا اعلان کردیا
  • اقوام متحدہ کی بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش
  • حریت کانفرنس کا اراضی اور کاروبار پر مودی حکومت کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ پر اظہار تشویش
  • پرویز شاہ نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صوتحال کی طرف مبذول کرائی
  • کشمیر پر اقوام متحدہ کے بیان سے بھارت اتنا برہم کیوں ہے؟
  • اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھارت کو جواب دہ ٹھہرانے
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات میں پیشرفت پر اظہار اطمینان
  • کشمیری وفد اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل اجلاس کیلئے روانہ