2025-04-16@21:22:00 GMT
تلاش کی گنتی: 1598
«ملے ہیں»:
(نئی خبر)
ہیٹی : جرائم پیشہ گروہ کے حملوں کے بعد سڑک پر فوجی اہل کار الرٹ کھڑے ہیں پورٹ او پرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیٹی میں جرائم پیشہ گروہ کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔مسلح گروہ کے ارکان نے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں امریکی سفارت خانے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گھروں پر دھاوا بول دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں وائٹل ہوم انوسنٹ نامی گینگ کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔ یہ حملہ ہیٹی پولیس کی کاروائیوں کے جواب میں کیا گیا،جس میں جرائم پیشہ گروہ کے کئی ارکان مارے گئے ہیں۔
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی فیصلے وہ کر رہے جو نمائندے نہیں ہیں، حکومت مکمل ناکام ہے، آئین توڑ کر ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان خاموش ہے، کالے قانون بناتا ہے یہ عوام کا نمائندہ نہیں ہے، ہمارا پارلیمان رات کے اندھیرے میں قانون بناتا ہے۔ راولپنڈی میں پارٹی دفتر کے افتتاح پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پہلے سیاسی دفتر کا افتتاح ہوگیا، پارٹی کی تنظیم نو شروع ہوگئی ہے عوام پاکستان بڑی پارٹی بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں پاکستانی عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں، آج نمائندہ حکومت نہیں فارم 47 کی حکومتیں ہیں، پاکستان جمہوریت کے بغیر نہیں...
کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال میں ایک تقریب کے دوران غبارہ دھماکے سے ڈپٹی وزیراعظم بال بال بچ گئے تھے تاہم انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 15 فروری کو پیش آیا تھا جب نائب وزیرِ اعظم بشنو پاڈیل “وزٹ پوکھارا ائر 2025″ء کے افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔ نائب وزیراعظم بشنو پاڈیل نے جیسے ہی افتتاح کے لیے بینر کھولا تو غبارے اُڑنے کے بجائے دھماکے سے پھٹنے لگے‘ سیکورٹی اہلکاروں نے نائب وزیراعظم اور میئر کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔ دھماکے مبینہ طور پر موم بتی جلانے کے باعث ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں نائب وزیراعظم اور میئر محفوظ رہے تاہم دونوں کو کافی چوٹیں آئی تھیں...
کراچی: سرجانی ٹاؤن حسن بروہی گوٹھ میں تین سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت اسد اللہ ولد محمد فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔ بچے کے والد محمد فیصل نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ علاقے میں سیوریج لائن بند تھی اور کنڈی مین اسے کھولنے کے لیے صفائی کر رہا تھا، جس کے باعث مین ہول کھلا ہوا تھا۔ اس دوران اسد اللہ گھر سے باہر نکلا اور کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گیا۔ جب بچے کی والدہ نے اسے گھر میں نہ پایا تو تلاش شروع کی جس کے بعد مین ہول میں جھانکنے پر پتا چلا کہ...
پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلے میں پیپلزپارٹی کے رکن ارباب زرک اور پیپلز ٹریڈ فورم نے حکومتی فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے، رکن صونائی اسمبلی ارباب زرک نے کہا کہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے، اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ پیپلز ٹریڈ فورم کے صوبائی سینیئر نائب صدر شبیر الحسنین نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو...
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے، حماس نے مزید 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے، جن میں ایلیا اسحاق کوہن، عمر شیم توف، عومر ونکرت، تال شوہام، اویرا منجستو، اور ہشام السید شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ان 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیل 602 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا، رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں 50 عمر قید کی سزا پانے والے، 60 طویل المدتی قیدی، اور 47 وہ افراد شامل ہیں جو 2011 میں گیلاد شالیت کے تبادلے میں رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کیے گئے تھے، 445 قیدی وہ ہیں جنہیں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے ارکان کی معطلی کے معاملے پر ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی رولنگ مسترد کرتے ہوئے ان سے استعفے اور اپوزیشن سینیٹرز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ 3 اپوزیشن سینیٹرز نے نامناسب الفاظ استعمال کرکے ایوان کا تقدس پامال کیا، ان کا طرزِ عمل ایوان کے تقاضوں کے مطابق نہیں، معطلی اور انخلا کا اختیار رکھنے کے باوجود معاملہ اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان پر چھوڑتے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر موڈریٹر کے بجائے فریق بن جاتے ہیں، جب تحریک پر گنتی کا نتیجہ حکومت کے خلاف آیا تو وہ نتیجہ ہی روک لیا۔انہوں نے کہا...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ انیل کمبلے کا کہنا ہے کہ اسٹار بیٹر ویرات کوہلی بہت زیادہ کوشش کر رہے ہیں اور یہی چیز ان کے لیے اس وقت میں مشکلات پیش کر رہی ہے۔ ورلڈ کپ 2023 کے بعد سے ویرات کوہلی چھ ایک روزہ اننگز میں محض 137 رنز اسکور کر سکیں ہیں جس میں صرف ایک نصف سینچری شامل ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے پہلے میچ میں ویرات کوہلی 22 رنز بنا کر بنگلادیشی لیگ اسپنر رشاد حسین کی وکٹ بنے۔ ای ایس پی این کرک انفو پر گفتگو کرتے ہوئے انیل کمبلے کا کہنا تھا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں ویرات کوہلی کی اتنے عرصے تک خراب فارم...
قومی کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں ہے اور تمام کھلاڑی پر سکون ہیں۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہا کہ یہ ایک عام کھیل ہے اور پاکستان بھارت کے میچ کو دوسرے کرکٹ میچ کی طرح ہی دیکھے گا۔ حارث رؤف نے تصدیق کی کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 10 اوورز کرائے جس سے ان کی میچ فٹنس ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سے قبل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کو 2 بار شکست دے چکا ہے اور اس بار ایک اور...
رمضان کیلئے عوام کی سہولت کے پیش دودھ اور دہی کی قیمتیں مقرر کردی گئیں اور دکانداروں کو نرخ نامے واضح جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان کیلئے دودھ اور دہی کی قیمتیں مقرر کردی گئیں ، ضلعی انتظامیہ نے بتایا بھینس کے دودھ کی قیمت6 فیصد فیٹ کے ساتھ 220 روپے فی لیٹر اور 5 فیصد فیٹ کے ساتھ 190 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گائے کے دودھ کی قیمت 4 فیصد فیٹ کے ساتھ 190روپے مقرر ہوئی ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ اے پلس کیٹیگری کی دہی کی فی کلو قیمت 240 روپے اور اے کیٹیگری کی دہی کی فی کلو قیمت 210 روپے ہوگی۔انتظامیہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت نے رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔روز نامہ امت کے مطابق جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو سمتھ نے اس حوالے سے تجویزدی تھی۔دوران سماعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہاکہ عافیہ صدیقی کی امریکی عدالت میں دائر پٹیشن کے ڈرافٹ میں شامل کچھ...
وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے کہا ہے کہ امریکا میں قید پاکستانی خاتون عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے شکیل آفریدی کی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بائیڈن اقتدار کا آخری دن، معافی پانے والے قیدیوں میں عافیہ صدیقی شامل نہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں حکومت کا کہنا تھا کہ شکیل آفریدی اور عافیہ صدیقی دونوں پاکستانی ہیں اور پاکستان اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ بھی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں قید عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے تجویز دی تھی کہ پاکستان شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے کرنے کے بدلے...
راولپنڈی:عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت مکمل ناکام ہے آئین توڑ کر ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان رات کے اندھیرے میں قانون بناتا ہے اور ملکی فیصلے وہ کر رہے جو نمائندے نہیں ہیں۔ راولپنڈی میں پارٹی دفتر کے افتتاح پر خطاب میں شاہدخاقان نے کہا کہ ہمارے پہلے سیاسی دفتر کا افتتاح ہوگیا پارٹی کی تنظیم نو شروع ہوگئی ہے عوام پاکستان بڑی پارٹی بنے گی، ہم جس سفر پر نکلے یہ آسان سفر نہیں۔ انہوں نے کہ آج ملک میں پاکستانی عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں، آج نمائندہ حکومت نہیں فارم 47 کی حکومتیں ہیں، پاکستان جمہوریت کے بغیر نہیں رہ سکتا، آئین کی بالا دستی کے بغیر جمہوریت نہیں...
اسلام آباد: ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے واضح کر دیا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے کرنے کی تجویز قابل عمل نہیں ہے۔ وفاقی حکومت کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے اور دونوں ممالک کے قوانین کے تحت ایسا تبادلہ ممکن نہیں۔ عدالت میں پیش کیے گئے دلائل کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے شکیل آفریدی کی حوالگی کی تجویز پیش کی تھی لیکن وفاقی حکومت نے اسے...
ویب ڈیسک: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت مکمل ناکام ہے آئین توڑ کر ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان رات کے اندھیرے میں قانون بناتا ہے اور ملکی فیصلے وہ کر رہے جو نمائندے نہیں ہیں۔ راولپنڈی میں پارٹی دفتر کے افتتاح پر خطاب میں انہوں ںے کہا کہ ہمارے پہلے سیاسی دفتر کا افتتاح ہوگیا پارٹی کی تنظیم نو شروع ہوگئی ہے عوام پاکستان بڑی پارٹی بنے گی، ہم جس سفر پر نکلے یہ آسان سفر نہیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں پاکستانی عوام کی بات کرنے...
سال 2023کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد کم ترین انٹرنیشنل اسٹرائیک ریٹ میں پاکستان کے دو بڑے بلے بازوں کے نام بھی شامل ہیں۔ کم ترین انٹرنیشنل اسٹرائیک ریٹ میں بابراعظم 76.29 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 10 اننگز میں 352 رنز بنائے جبکہ بنگلا دیش کے بیٹر مہدی حسن میراز 10 اننگز میں 352 رنز بنا کر 72.27 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔محمد رضوان نے 11 اننگز میں 78.77 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 438 رنز بنائے ہیں۔

صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پوٹن کے درمیان ممکنہ ملاقات: جائزہ لے رہے ہیں کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کتنا سنجیدہ ہے. مارکوروبیو
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 ) امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے درمیان ممکنہ ملاقات کا دار و مدار اس بات پرہے کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کتنا سنجیدہ ہے. امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں مارکو روبیو نے بتایا کہ انہوں نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے سعودی عرب میں ملاقات کے دوران بھی دونوں ملکوں کے صدور کی ملاقات کے بارے میں بات چیت کی تھی اور روسی عہدیداروں کو بتا دیا تھا کہ دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان اس وقت تک ملاقات نہیں ہو سکتی جب تک ہمیں یہ معلوم نہیں ہوجاتا کہ ملاقات...
راولپنڈی: تھانہ آر بازار کے علاقے فیصل کالونی میں بیٹے نے والد کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق زخمی باپ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق باپ بیٹے کی بھینسوں کے باڑے کے معاملے پر تکرار ہوئی جس پر بیٹے نے پستول سے فائرنگ شروع کر دی اور والد عبدالقیوم زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بھارتی ٹیلی وژن کی دنیا کے چاکلیٹی ہیرو کرن واہی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اب کاروبار کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے دبئی کے دلکش علاقے ڈی آئی ایف سی میں ’’سلے بار اینڈ کچن‘‘ کے نام سے اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھولا ہے۔ کرن واہی نے اپنے ریسٹورنٹ کو ایک منفرد بوہیمین- شِک تھیم دی ہے، جو دبئی کے روایتی ریسٹورنٹس سے بالکل مختلف ہے۔ View this post on Instagram A post shared by SLAY BAR & KITCHEN (@slaybarandkitchen) ریسٹورنٹ کا اندرونی حصہ نیم سحر انگیز روشنیوں، آرام دہ فرنیچر اور دلکش آرائش سے سجا ہوا ہے۔ 180 نشستوں پر مشتمل اس ریسٹورنٹ میں انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں طرح کی...
سال 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد کم ترین انٹرنیشنل اسٹرائیک ریٹ میں پاکستان کے دو بڑے بلے بازوں کے نام بھی شامل ہوگئے۔ کم ترین انٹرنیشنل اسٹرائیک ریٹ میں بابراعظم 76.29 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 10 اننگز میں 352 رنز بنائے جبکہ بنگلا دیش کے بیٹر مہدی حسن میراز 10 اننگز میں 352 رنز بنا کر 72.27 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان نے 11 اننگز میں 78.77 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 438 رنز بنائے ہیں۔ بنگلا دیش کے نجم الحسین شانتو نے 8 اننگز میں 84.43 کے اسٹرائیک ریٹ سے 358 رنز اسکور کیے جبکہ آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ 12 اننگز میں 347 رنز بنا چکے،...
سوات، بونیر، شانگلہ سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 اور گہرائی 22 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز بٹ خیلہ سے 6.5 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد فوری بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔
ویب ڈیسک: سوات، بونیر، شانگلہ سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 اور گہرائی 22 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز بٹ خیلہ سے 6.5 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد فوری بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت زلزلے کیوں آتے ہیں؟ زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطاء نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی آج اپوزیشن کے 7 رکنی وفد سے بھی ملیں گے۔ چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے بتایا کہ چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات کے تناظر میں ملے ہیں، صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ چیف جسٹس قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی سے متعلق تمام سٹیک ہولڈرز سے مل رہے ہیں، سپریم کورٹ بار نے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی دارالحکومت میں خصوصی نمائش میں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی بمباری کے بعد کے مناظر کی وہ تصاویر پیش کی گئیں جو اِس سے پہلے منظر عام پر نہیں آئی تھیں۔ یہ تصاویر تباہ کن بم حملے کی اسیویں برسی سے قبل سومیدا وارڈ کے تاریخ و ثقافت کے ایک عجائب گھر میں رکھی گئی ہیں۔ کہا جاتا ہے 10 مارچ 1945 ء کے ہولناک فضائی حملے میں تقریباً ایک لاکھ افراد جان سے گئے تھے۔ یہ تصاویر ایک مقامی فوٹو اسٹوڈیو نے فراہم کی ہیں اور اب پہلی بار منظرعام پر آئی ہیں ،جو تباہ کاری کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔نمائش میں موجود 53 اشیا میں زندہ بچ جانے والوں کے نقشے اور ڈرائنگ...
لاڑکانہ ،پابندی کے باوجود ٹرالی مزدور رائس کینال سے ریت بھر کرلے جارہے ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا، رائٹ سائزنگ کا مکمل پلان تیار کر لیا ہے،مینوفیکچرنگ، خدمات اورتنخواہ دارطبقہ پرٹیکسوں کا بوجھ غیرمتناسب ہے،زرعی انکم ٹیکس کے حوالہ سے پیش رفت خوش آئند ہے، مسلسل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لینا مسئلے کا حل نہیں ہے ، تنخواہ دار طبقے کے علاوہ باقی شعبہ جات کو بھی ٹیکس آمدن میں حصہ ڈالنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محمکہ ٹرانسپورٹ نے صوبے بھر میں ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائیوں کی ہدایات کر دی گئی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق بیشتر کمرشل گاڑیاں دوسرے صوبوں کے موٹر وہیکل انسپکٹرز سے جاری کردہ فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کر رہی ہیں، یہ سنگین مسئلہ ہے کیونکہ ان گاڑیوں کا سندھ کے ایم وی آئز کے ذریعے فزیکل معائنہ نہیں ہوا اور نہ ہی انہیں مقررہ طریقہ کار کے تحت فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔ سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دیگر صوبوں...
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں افراد کام کی جگہوں پرہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ گلوبل جینڈر گیپ انڈکس 2024 کے مطابق دنیا کے 146 ممالک میں سے پاکستان 145 نمبر پر ہے۔فیصلے کے متن کے مطابق امریکا کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر سدرہ نے اپنے ڈرائیورکے خلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب محتسب سے رجوع کیا تھا۔ محتسب نے ڈرائیور محمد دین...

آئین سازی کی پاور صرف پارلیمان کے پاس ہے‘پارلیمنٹ نے 5 ججوں کے فیصلے کے خلاف بھی قرار داد پاس کی .جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )سپریم کورٹ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق اپیلوں کی سماعت ہوئی پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے 9 مئی سے متعلق قرارداد کو سیاسی قرار دیتے ہوئے دلائل میں کہاکہ فوجی عدالتیں سویلین عدالتوں کی جگہ نہیں لے سکتیں.(جاری ہے) سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی دوران سماعت عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو سویلین کی معاونت کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے لیکن فوجی عدالتیں سویلین...
ضلع کشتواڑ میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاست ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق، وقار، شناخت اور حیثیت کی بحالی کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے بلکہ اس کے لیے لڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت ریاستی حیثیت کی بحالی کے معاملے پر علاقے کے لوگوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق، وقار،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ہراسگی کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر محمد دین کی اپیل مستردکردی، ہراسگی سے متعلق فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریرکیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہاکہ ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے، لاکھوں لوگ ورک پلیس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں،مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گلوبل جینڈر کیپ انڈکس 2024کے مطابق دنیا کے 146ممالک میں پاکستان کا 145واں نمبر ہے،امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔ ٹک ٹاکر کشف علی نے صائم ایوب کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی...
پشاور: کے پی میں جامعات کی وائس چانسلرشپ کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلیٰ کو دیے جانے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں صوبے کی جامعات کے چانسلر کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔ عدالت نے درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار لاجبر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبے کے یونیورسٹیز چانسلر کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلی کو دے دیے ہیں، صوبائی اسمبلی نے یونیورسٹیز ایکٹ میں...
اسلام ٹائمز: ایران کا دفاعی نظام اب ساحلوں اور ملک کے اندر موجود میزائل اور ڈرون شہروں پر انحصار کرتا ہے۔ اگر امریکہ نے کوئی غلطی کی تو اس خطے میں موجود اسکے تمام اڈے جنگ کے پہلے ہی لمحے میں تباہ ہو جائیں گے۔ امریکی بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان پر میزائلوں اور ڈرونوں کی بارش ہو جائیگی۔ دوسری طرف ٹرمپ اور انکی نئی ٹیم افغانستان اور عراق پر حملوں جیسی تباہ کن جنگوں کے اخراجات برداشت نہیں کرنا چاہتی۔ لہذا امام خامنہ ای کے فرمان کے مطابق: "ہماری سخت خطرات (فوجی جنگ) سے نمٹنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے، آج دشمن کے سخت خطرات سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔" آج کا خطرہ وہی نرم جنگ...
کراچی (رپورٹ /واجدحسین انصاری) سندھ حکومت کی ناقص حکمت عملی، سیاسی پشت پناہی اور اربوں روپے خرچ کیے جانے کے باوجود اندرون سندھ کچے کے علاقوں میں بدستور ڈاکو راج قائم ہے۔پیپلز پارٹی کے منتخب ایم پی ایز اور ایم این ایز نے سندھ میں بدامنی کے مسئلے پر چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے اور کبھی انہوں نے اس مسئلے پر اسمبلی سمیت کسی فورم پر کوئی آواز بلند نہیں کی۔حکومت کی جانب سے متعدد بار ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے اعلان کے باوجود صوبے کے مختلف اضلاع سے سیکڑوں لوگوں کو اغواکرلیا جاتا ہے۔کچے کے ڈاکوؤں کی مبینہ طور پر سیاسی سرپرستی کی جارہی ہے جب کہ آپریشن کے نام پر ملنے والی رقم کی بندر بانٹ کرلی...
MUMBAI: بھارت کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سیراج چمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم میں جگہ نہ بناسکے تاہم اس دوران ان کے مشہور گلوکارہ کی پوتی سے تعلقات کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم دونوں نے سوشل میڈیا پر وضاحت بھی کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زینی بھوسلے اور محمد سیراج کے تعلقات ہیں اور وہ چند ایک مقامات پر ایک ساتھ نظر بھی آئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ زینی بھوسلے اور محمد سیراج کو ایک ساتھ گاتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور دونوں نے مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کردی ہے، دونوں زینی کے...
دبئی(سپورٹس ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا۔ بھارتی نژاد تاجر اور ڈینیوب گروپ کے وائس چیئرمین، انیس ساجن نے کمپنی ملازمین میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹ مفت تقسیم کر دئیے۔ یہی نہیں مفت کھانے پینے کے ٹوکن اور گھر لے جانے کیلئے کھانےکے پیکٹ بھی ملیں گے۔ ڈینیوب گروپ کے ملازمین دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ سمیت دبئی میں بھارتی ٹیم کے ہونے والے تمام میچز دیکھ سکیں گے۔ یادرہے متحدہ عرب امارات میں 3.7 ملین سے زیادہ بھارتی اور تقریباً 1.7 ملین پاکستانی شہری رہتے ہیں۔ جبکہ 0.92 ملین بنگلہ دیشی شہری بھی متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں ۔ جنوبی ایشیائی شہری...
امریکا اور روس نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے حوالے سے سعودی عرب میں بات چیت چیت شروع کردی ہے۔ اس بات چیت میں امریکا کے وزیرِخارجہ مارکو روبیو اور اُن کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف شریک ہیں۔ مذاکرات کی میز پر یوکرین کا کوئی نمائندہ ہے نہ یورپی یونین کا جس کے باعث مذاکرات کے نتیجے کی قانونی حیثیت کے حوالے سے ابھی سے شکوک و شبہات ابھر رہے ہیں۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے یوکرین جنگ کے بارے میں بات چیت کے لیے ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔ یہ ملاقات ماہِ رواں میں کسی وقت ہوسکتی ہے۔ سعودی عرب میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 فروری 2025ء) بلوچستان میں حکام کے مطابق مسلح افراد نےضلع بارکھان میں ایک مسافر بس پر حملے میں شناخت کے بعد سات غیر مقامی مسافروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ افغانستان اور ایران کی سرحدوں سے متصل غریب لیکن معدنیات سے مالا مال بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کئی دہائیوں سے فرقہ وارانہ، نسلی اور علیحدگی پسند تشدد کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ اس شورش زدہ صوبے میں سکیورٹی فورسز اور نسلی گروہوں پر حملوں میں گزشتہ چند سالوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، حملہ آور خاص طور پر ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے اور خوشحال صوبے اور فوج کے لیے بھرتی کا ایک بڑا مرکز سمجھےجانے...

سوشل میڈیا نا دیکھا کریں ، سوشل میڈیا کودیکھ کر اثر لینا ہے نہ اس سے متاثر ہو کر فیصلے کرنے ہیں.جسٹس نعیم افغان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران سنیئرقانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے سلمان اکرم راجہ کے دلائل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اکرم نے دلائل میں جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے اختلاف کیا تھاتاہم انہوں نے سلمان اکرم راجہ کو ایسی کوئی ہدایت نہیں دی تھی اعتزاز احسن نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ بھی میرے وکیل ہیں سلمان اکرم نے گزشتہ روز جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے اختلاف کیا جبکہ میں جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے مکمل اتفاق کرتا ہوں.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق دوران سماعت جسٹس نعیم اختر افغان...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران وکیل اعتزاز احسن نے سلمان اکرم راجا کے گزشتہ روز کے دلائل پر اعتراض کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دوران سماعت جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ جو سوال پوچھا تو وہ سب کے سامنے ہے، سوشل میڈیا نا دیکھا کریں ہم بھی نہیں دیکھتے، سوشل میڈیا کودیکھ کر اثر لینا ہے نہ اس سے متاثر ہو کر فیصلے کرنے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ خصوصی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے، اعتزاز احسن نے کہا کہ سلمان اکرم نےکل جسٹس منیب اختر کے فیصلے...
سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی—فائل فوٹو سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف بہت خبریں لگتی ہیں بہت دل کرتا ہے جواب دوں، میرا منصب اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ جواب دوں۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے سماعت کی۔دورانِ سماعت اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آج عذیر بھنڈاری نے دلائل دینے تھے، بھنڈاری صاحب سے بات کر لی ہے، آج میں دلائل دوں گا۔جس...
ممتاز قانون دان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خط سے متعلق چیف آف آرمی اسٹاف کا جواب ان کی جانبداری کو ظاہر کرتا ہے، خط لکھنے سے کچھ نہیں ہوتا لیکن اس معاملے پر دیئے گئے جواب سے آرمی چیف نے اپنی جانبداری ظاہر کر دی ہے، آرمی چیف کا یہ کہنا کہ خط نہیں ملا اگر ملے گا تو بھی اس کو نہیں پڑھوں گا جیسے جملے ادا کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان و قانون دان چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خط سے متعلق چیف آف آرمی اسٹاف کا جواب ان کی جانبداری کو ظاہر کرتا ہے، خط لکھنے سے کچھ نہیں ہوتا لیکن اس معاملے...

سلمان اکرم راجہ نے کل جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا، میں نے ایسی کوئی ہدایت نہیں دی تھی، اعتزاز احسن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران اعتزاز احسن نے سلمان اکرم راجہ کے گزشتہ روز کے دلائل پر اعتراض کیا اور کہا کہ سلمان اکرم راجہ بھی میرے وکیل ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے کل جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا، میں نے سلمان اکرم راجہ کو ایسی کوئی ہدایت نہیں دی تھی، جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر...
پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے اور ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ آج کے میچ کا انعقاد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے جارہا ہے جہاں میچ دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین کی آمد متوقع ہے۔ تاہم منتظمین کی طرف سے اس بین الاقوامی ایونٹ کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی معاملات کو یقینی بنانے کے لیے شائقین کے لیے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کچھ چیزیں اپنے ساتھ اسٹیڈیم لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہماری تیاری مکمل، اب شائقین آئیں اور اسٹیڈیمز کو...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی پارلیمان میں ایک ایسا بل پیش کیا گیا جو صدر مملکت کو مذہب کی بنیاد پر سفری پابندیاں عاید کرنے سے روک سکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل اوریجن بیسڈ اینٹی ڈسکرمنیشن فار نان امیگرینٹس نامی بل کانگریس میں اپوزیشن جماعت کی رکن جوڈی چو اور سینیٹر کرس کونز نے جمع کرایا ہے۔ اس بل کے منظور ہونے کی صورت میں صدرِ مملکت کو مذہب کی بنیاد پر سفری پابندیاں لگانے سے روکنے کے لیے امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کو مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔ یہ بل اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ امریکا میں داخلے پر پابندی کانگریس کے مشورے سے اور صرف مخصوص...
اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی نوید احمد تعلقہ اسپتال کے اچانک دورے پر پہنچ کر ادویات کا جائزہ لے رہے ہیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے تولیوں کی صنعت سے متعلق مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت برآمدات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے اور برآمدی شعبہ کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز تولیوں کی صنعت کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے برآمدات کو فروغ دینے اور پاکستان کی عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں پوزیشن بہتر بنانے کے لئے مستحکم اور کاروبار دوست ٹیکس نظام کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معیشت میں برآمدات کی...
وائس چیئرمین نیو کراچی ٹائون شعیب بن ظہیرسیوریج لائنوں کی ٹو ٹ پھوٹ کا جائزہ لے رہے ہیں
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے اپنی رکن قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دوں گا، صوابی جلسے میں مجھ سے غلطی ہوئی کہ اٹھ کر ہاتھ ہلا دیا، میرے ہاتھ ہلانے سے نظم وضبط کی خلاف ورزی ہوگئی، سلمان اکرم راجا کو سفارش پرعہدہ ملا ہے، کچھ لوگ بانی سے من پسند فیصلے کروا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے خلاف توہین آمیز بیان دیئے گئے، کوئی توہین آمیز بیان دے گا تو جواب تو ملے گا، میرٹ پر فیصلہ ہوتا تو سلمان اکرم راجا کوعہدہ ہی نہیں ملتا، سلمان اکرم راجا 8 ماہ قبل پارٹی میں...
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل اوریجن بیسڈ اینٹی ڈسکرمنیشن فار نان امیگرینٹس نامی بل کانگریس میں اپوزیشن جماعت کی رکن جوڈی چو اور سینیٹر کرس کونز نے جمع کرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی پارلیمان میں ایک ایسا بل پیش کیا گیا جو صدر مملکت کو مذہب کی بنیاد پر سفری پابندیاں عائد کرنے سے روک سکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل اوریجن بیسڈ اینٹی ڈسکرمنیشن فار نان امیگرینٹس نامی بل کانگریس میں اپوزیشن جماعت کی رکن جوڈی چو اور سینیٹر کرس کونز نے جمع کرایا ہے۔ اس بل کے منظور ہونے کی صورت میں صدرِ مملکت کو مذہب کی بنیاد پر سفری پابندیاں لگانے سے روکنے کے لیے امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کو مزید...
کراچی: نیوزی لینڈ کے بلے ٹام لیتھم نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ایک اچھا حریف ثابت ہوا ہے، چیمپینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فاتحانہ آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کی وکٹ قدرے مختلف رہے گی، ہم نے بڑے اسکور والے اہداف عبور کر کے کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بدھ کو میچ میں بھی اگر ایسا ہوا تو ہم فتح پانے کی کوشش کریں گے، لیکن لگتا ہے کہ وکٹ قدر مختلف ہوگی۔ لیتھم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو کراچی کی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ ہے، کراچی میں کرکٹ کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز...
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لیے اہم فیصلے کیے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ اور معیشت کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لیے اہم فیصلے کیے۔ اور حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا۔ نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔ اور سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ...
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے ابھی تک باضابطہ طور پر بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے اور قطر غزہ کے حوالے سے عرب گروپ کی کوششوں میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے مذاکرات شروع کرنے کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے ابھی تک باضابطہ طور پر بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے اور قطر غزہ کے حوالے سے عرب گروپ کی کوششوں میں شامل ہے۔ الانصاری نے آج بروز منگل قطر کے...
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے اپنے پانچ بہترین بلے بازوں کے نام بتادیے جس میں ایک پاکستانی کھلاڑی کا نام بھی شامل ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وریندر سہواگ نے کہا کہ انہیں یہ پانچ کھلاڑی ہمیشہ پسند رہے ہیں۔ انہوں نے ان پانچ کھلاڑیوں کو شاندار، بہترین، باصلاحیت اور دیگر تعریفی کلمات سے نوازتے ہوئے بتایا کہ اُن کے پانچ بہترین بلے بازوں میں سب سے آخری نمبر کرس گیل کا ہے۔ اس کے بعد چوتھے نمبر پر اے بی ڈویلیئرز ہیں۔ سہواگ کی فہرست میں تیسرے نمبر پر انضمام الحق کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انضمام الحق سے بہت کچھ سیکھا، وہ مشکل سے مشکل صورت حال میں...
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے اہم فیصلے کیے ہیں، ٹیکس کیسز، کیسز بیک لاگ، مسنگ پرسنز کے کیسز ترجیحات میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس کیسز نمٹانے کے لیے جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ قائم کیا گیا، اسلام آباد ہائی میں اپیلیں آؤٹ آف ٹرن نہیں بلکہ اپنی باری پر لگیں گی۔ ذرائع کے مطابق خط لکھنے والے ججز سے کوئی تنازعہ نہیں سنیارٹی عدالت کو طے کرنی ہے۔ سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار تعینات کردیے گئے، چیف جسٹس کے سیکرٹری کو تبدیل کرکے نیا سیکرٹری تعینات کردیا گیا۔
امریکا کی پارلیمان میں ایک ایسا بل پیش کیا گیا جو صدر مملکت کو مذہب کی بنیاد پر سفری پابندیاں عائد کرنے سے روک سکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل اوریجن بیسڈ اینٹی ڈسکرمنیشن فار نان امیگرینٹس نامی بل کانگریس میں اپوزیشن جماعت کی رکن جوڈی چو اور سینیٹر کرس کونز نے جمع کرایا ہے۔ اس بل کے منظور ہونے کی صورت میں صدرِ مملکت کو مذہب کی بنیاد پر سفری پابندیاں لگانے سے روکنے کے لیے امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کو مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔ یہ بل اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ امریکا میں داخلے پر پابندی کانگریس کے مشورے سے اور صرف مخصوص اور مستند شواہد کی بنیاد پر عائد کی جاسکے گی۔ بل...
امریکی صدرمسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر سفری پابندی عائد کرسکتے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکا کی پارلیمان میں ایک ایسا بل پیش کیا گیا جو صدر مملکت کو مذہب کی بنیاد پر سفری پابندیاں عائد کرنے سے روک سکتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل اوریجن بیسڈ اینٹی ڈسکرمنیشن فار نان امیگرینٹس نامی بل کانگریس میں اپوزیشن جماعت کی رکن جوڈی چو اور سینیٹر کرس کونز نے جمع کرایا ہے۔اس بل کے منظور ہونے کی صورت میں صدرِ مملکت کو مذہب کی بنیاد پر سفری پابندیاں لگانے سے روکنے کے لیے امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کو مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔ یہ بل اس بات کو بھی...

چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیرمقابلے کا اعلان،جیتنے والے کو کتنا انعام ملے گا؟ مقابلے میں حصہ کیسے لیں؟جانیں
پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے پاکستان کے چاند روور کے لیے نام تجویز کرکے تاریخ کا حصہ بنیں۔ چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، مریم نواز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ 12 سے 14 ماہ میں معیشت کی بہتری کے لئے اہم پیش رفت ہوئی، آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 30 ارب سے 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لئے اہم فیصلے کئے، زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا، دہرے خسارے قابو کئے جس کے بعدکرنٹ اکاونٹ خسارہ اور مالیاتی خسارہ سرپلس میں آیا۔ محمد اورنگزیب کا کہنا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) پیر کے روز پیرس کا ایلیسی پیلس یورپ کے لیے بحران کا ایک مرکز تھا، جہاں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے سرکردہ یورپی رہنماؤں کی میزبانی کی۔ تمام یورپی رہنما وہاں اس لیے جمع ہوئے تھے، تاکہ ان کی شرکت کے بغیر براعظم کے مستقبل کا فیصلہ کرنے سے بچا جا سکے۔ یورپی قائدین ابھی تک اس دھچکے سے پریشان ہیں کہ یوکرین بحران پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی اتحادیوں کے تحفظات کا خیال کیے بغیر ہی، روس کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ کیسے کر لیا۔ اس سے نمٹنے کے لیے ماکروں نے اپنے خود ساختہ کردار 'یورپ کے کنوینر انچیف کے طور پر' یہ...
کرم (نیوزڈیسک)کرم کے علاقے بگن میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پردہشتگردوں کے حملے میں 4سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز کی 3 گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہداء میں لانس نائک قابل خان، لانس نائک عبدالرحمٰن، لانس نائک یاسین، سپاہی ثقلین اور سپاہی دانش شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں حوالدار عظیم، نائک توصیف، نائک نیاز محمد اور لانس نائک ہارون شامل ہیں۔ سیکیورٹی اہلکار علاقے میں پھنسے ہوئے ڈرائیوروں اور گاڑیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کر رہے تھے کہ اچانک مسلح حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جاں بحق جبکہ 3 زخمی...
دور نایاب: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) میں 5 افسران کے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سبیتا سجاد کو ہاؤسنگ 6 میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندس انیس کو ہاؤسنگ ایٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنول قیوم کو ہاؤسنگ سیون میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر روبینہ بی بی کو ایڈیشنل ڈی آئی جی سپیشل انیشیٹو کے آفس میں تعینات کیا گیا ہے اور پرائیویٹ سیکرٹری ندیم اقبال کو ایڈیشنل ڈی جی سپیشل انیشیٹو کے آفس میں تعینات کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ؛ محسن نقوی یہ تقرریاں اور تبادلے ڈی...
بلوچستان کے چھ سات اضلاع آزادی کا اعلان کردیں تو اقوام متحدہ درخواست منظور کرلے گی،کے پی کے اور بلوچستان کے بہت سے علاقوں میں پولیس تو چیک پوسٹیں خالی کرچکی تھی اب فوج بھی خالی کرچکی ہے اسٹیبلشمنٹ فیصلے کرتی ہے حکومت کو بندکمروں میں کئے گئے فیصلوں پر انگوٹھا لگاتا پڑتا ہے ،وزیر اعظم یہاں تو یہ کہتے کہ میرے علم میں نہیں ہے ، وزیراعظم کو افغانستان جانے والے جرگوں کا علم تک نہیں ہے، سربراہ جے یو آئی جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت کوئی سویلین اتھارٹی موجود نہیں اور وزیراعظم کو افغانستان جانے والے جرگوں کا علم تک نہیں ہے، ملک سیاست دانوں...

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور رجحان ہے اور پیر کے روز کو ایک تولہ سونا1700 روپے مہنگا ہو کر3لاکھ3ہزار200روپے کی سطح پر پہنچ گیا اسی طرح1458روپے کی تیزی سے 10گرام سونے کی قیمت2لاکھ 59ہزار 945روپے رہ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں17ڈالر کے اضافیسے فی اونس سونا 2900ڈالر ہو گیا۔مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے بھائو33500 روپے پر مستحکم رہے۔ڈالر کی قدر میں معمولی تیزیکراچی(کامرس رپورٹر)پیرکوانٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی تیزی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میںڈالر کی قدر میں کمی رہی۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر5پیسے بڑھ کر279.15روپے رہی جبکہ مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں8پیسے کا خسارہ رہا...
فوٹو: فائل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس کے دوران رولنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب قواعد کے مطابق ہی نکتہ اعتراض ملے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ یہاں جھوٹ بولا جاتا ہے کہ اسپیکر کسی کو ریلیف نہیں دیتے، میں نے دو اسیر ممبران کے پروڈکشن آڈر جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کہا جاتا ہے بات نہیں کرنے دی جاتی، ہم نے طے کیا تھا کہ وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض نہیں ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مجھے مجبور کیا گیا، اس لیے اب قواعد کے مطابق ہی نکتہ اعتراض ملے گا، ان قواعد سے ہٹ کر کسی کو نکتہ اعتراض نہیں ملے گا۔
کراچی:نیشنل اسٹیڈیم(نیشنل بینک کرکٹ ارینا)میں بدھ سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، جس کےانتظامات بھی اپنے اختتامی مراحل میں ہیں۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں کا فلائٹ پاسٹ بھی شامل ہوگا۔ آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق اسٹیڈیم میں تمام تر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کی پرانی اور نئی عمارتوں کے اطراف میں شیشوں کو مختلف رنگوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے جب کہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام 8 ٹیموں کے کپتانوں کی دیوہیکل تصاویر پر مشتمل خوش آمدید کے...
انسانی اسمگلرز کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، اب تک 436 اسمگلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے، انسانی اسمگلرز کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاالدین، سیالکوٹ اور گجرات میں انسانی اسمگلنگ کا مسئلہ زیادہ ہے، 3 کشتیاں حادثے کا شکار ہوئیں اور لوگ اپنے پیاروں کے جنازوں کا انتظار کرتے رہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کررہے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، اب تک 436 سمگلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے، انسانی سمگلرز کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاو¿الدین، سیالکوٹ اور گجرات میں انسانی سمگلنگ کا مسئلہ زیادہ ہے، 3 کشتیاں حادثے کا شکار ہوئیں اور لوگ اپنے پیاروں کے جنازوں کا انتظار کرتے رہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کو روکنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں اصلاحات کی جا رہی...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت کوئی سویلین اتھارٹی موجود نہیں، اسٹیبلشمنٹ بند کمروں میں فیصلے کررہی ہے، جبکہ حکومت کی طرف سے صرف انگوٹھا لگایا جاتا ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکمران ملکی معاملات سے بے خبر ہیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حکومت کی رٹ موجود نہیں۔ یہ بھی پڑھیں امریکا افغانستان میں دوبارہ جنگ پر غور کررہا ہے، مولانا فضل الرحمان انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال کسی سے پوشیدہ نہیں، لیکن اس کے باوجود ماورائے آئین پالیسیاں بنائی جارہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکومت چاہے یا نہ چاہے اسپیکر کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ایوان...

زور دار دھماکے کی آواز ،پاکستان اور بھارت میں آنے والے زلزلوں میں ایک چیز مشترک،مگر کیوں؟ اہم انکشاف
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آنے والے زلزلوں میں ایک چیز مشترک تھی ، اور وہ ایک زور دار دھماکے کی آواز تھی جس نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ اسلام آباد میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے کی شدت 4.8 جب کہ دہلی میں صبح چار شدت کا زلزلہ آیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق زلزلے کے دوران اس طرح کی گڑگڑاہٹ یا دھماکے جیسی آواز اکثر کم گہرائی میں آنے والے زلزلوں میں سنائی دیتی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جب زمین میں ہلچل پیدا ہوتی ہے تو اس سے پیدا ہونے والی ہائی فریکوئنسی وائبریشنز آواز کی لہروں میں تبدیل ہو جاتی ہیں، جس کی وجہ سے...
قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 اور گہرائی 24کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کامرکزقلات سے 40کلومیٹر دو ر تھا۔ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے.زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں.زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں.زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا...
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں موجود لوگ نظریاتی نہیں پلانٹڈ ہیں۔جہلم کے علاقے دینہ میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے پی ٹی آئی میں پلانٹ کیے گئے رہنماؤں کا تذکرہ کیا۔ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت غیر سنجیدہ فیصلے کر رہی ہے، فواد چوہدریسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت غیرسنجیدہ فیصلے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں موجود لوگ نظریاتی نہیں پلانٹڈ ہیں، سلمان اکرم راجا، شیخ وقاص اور دیگر لوگ نظریاتی نہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجا کی دلچسپی اپنے پیسوں سے ہے، پارٹی کو ملنے والی فنڈنگ کا...
کراچی: پاکستان کے کاروباری اداروں کا ملک میں کاروباری مواقع سے متعلق اعتماد بحال ہورہا ہے لیکن اس کے باوجود کاروباری طبقے کی اکثریت نے ملک کی سمت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تازہ ترین سروے کے مطابق کاروباری اداروں کا یہ تاثر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کی عکاسی کرتاہے۔ گیلپ پاکستان کی بزنس کانفیڈنس انڈیکس 2024کی چوتھی سہ ماہی کی رپورٹ میں 55فیصد کاروباری اداروں کے مطابق ان کے کاروبار اس وقت اچھے یا بہت اچھے چل رہے ہیں۔ سال 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں تقریباً 6ماہ قبل کیے گئے سروے کے مقابلے میں کاروباری اداروں کے تاثرات میں 10فیصد بہتری آئی ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق خراب ترین کاروباری حالات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے فاکس نیوز کو بتایا، ''غزہ فائر بندی کا دوسرا مرحلہ پہلے کے مقابلے میں تھوڑا زیادہ پیچیدہ ہے لیکن دوسرا مرحلہ شروع ہونے کو ہے۔‘‘ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے حماس اور ایران کے خلاف متحدہ اقدامات کا خاکہ پیش کیا تھا۔ ٹرمپ کی وارننگ کے بعد غزہ فائربندی معاہدہ خطرے میں گزشتہ ماہ فائر بندی شروع ہونے کے بعد سے اب تک 19 اسرائیلی یرغمالیوں کو ایک ہزار سے زائد فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا جا چکا ہے۔ حماس کے سات اکتوبر 2023 کو...
لاہور(نیوز ڈیسک)ماڈل اور اداکارہ نازش جہانگیر کو بیرون ملک چھٹیاں مناتے ہوئے بولڈ ڈریس پہننے اور اپنے انداز پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں تعطیلات کے دوران بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔اس پوسٹ کے بعد صارفین نے نازش جہانگیر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مذہب اور مسلم شناخت کے حوالے سے مختلف طعنے دیے۔ بہت سے لوگوں نے ان کے لباس اور انداز کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے مذہب کا لحاظ رکھنا چاہیے تھا۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کے ماضی کے بیانات یاد دلاتے ہوئے ان پر طنز کیا، ماضی میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’وہ عبایا پہننا...
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے قریب آتے ہی نظر ڈالتے ہیں ان پانچ بلے بازوں پر جو اپنی شان دار بیٹنگ سے ٹورنامنٹ کو یادگار بنا سکتے ہیں۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں یہ پانچ بلے باز اپنی شاندار بیٹنگ سے سب کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں۔ فخر زمان (پاکستان) میچز: 85، رنز: 3627، اوسط: 46.50، بہترین اسکور: 210*، سنچریاں: 11، نصف سنچریاں: 17 پاکستان کے بہترین ون ڈے اوپنرز میں شمار ہونے والے فخر زمان اپنی دھواں دار بیٹنگ سے کسی بھی لمحے میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔ 2017 کے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کے خلاف انکی 114 رنز کی اننگز آج بھی یادگار...
ایمان شاہ نے کہا کہ حکومت کا موقف ہے کہ اگر گلگت بلتستان کو مکمل آئینی حقوق نہیں دیئے جا سکتے تو این ایف سی ایوارڈ میں اس کا حصہ مختص کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات حکومت گلگت بلتستان ایمان شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے آئینی حقوق کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے وفاق کو مراسلے ارسال کیے ہیں۔ حکومت کا موقف ہے کہ اگر گلگت بلتستان کو مکمل آئینی حقوق نہیں دیئے جا سکتے تو این ایف سی ایوارڈ میں اس کا حصہ مختص کیا جائے۔ این ایف سی کے تحت اڑھائی کھرب گلگت بلتستان کو ملیں گے تو جی بی خودکفیل ہوگا۔...
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے پارٹی رہنما شعیب شاہین پر اڈیالہ جیل کے باہر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’غیر اشتعال انگیز اور ذلت آمیز فعل‘ قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے سخت الفاظ پر مشتمل اپنے ایک بیان میں سابق پارٹی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے موجودہ رہنما شعیب شاہین پر حملے کو دلیل اور منطق کے مقابلے پر بنیادی جبلت کو ترجیح دینے سے تعبیر کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری کا شعیب شاہین کو تھپڑ، ہاتھا پائی اور گالم گلوچ ’یہ پہلا موقع نہیں ہے، جب فواد چوہدری نے اسکور طے کرنے کے لیے زبردستی اور دھمکیوں کا سہارا لیا ہو، اسی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔(جاری ہے) اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت بھی پیش کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بلوچستان میں امن کے دشمن ہیں، شہید علی نواز نے فرائض کی ادائیگی میں جان نچھاور کر کے بہادری کی مثال قائم کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے۔
اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ایف بی آر میں اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں، ایف بی آرسے ٹیکس پالیسی اور ٹیکس وصولی کو الگ کرنا ملکی مفاد میں ہے،ایف بی آر سے ٹیکس وصولی اور فیصلے کرنے کے اختیارات کو الگ کرنا ناگزیر تھا ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس جمع کرنیوالے کے فیصلہ ساز ہونے سے کرپشن ،ٹیکس چوری میں اضافہ ہوتا ہے، بزنس کمیونٹی کا طویل عرصے سے ایف بی آر سے فیصلوں کے اختیار کی علیحدگی کا مطالبہ تھا،ٹیکس بنیاد کو وسیع کرنا، نظام...
ذرائع کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و ستم ہندوتوا نظریے کا عملی مظہر ہے۔ بی جے پی اور دائیں بازو کی دیگر ہندو توا تنظیموں کی تاریخ تشدد اور تعصب سے بھری پڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے شعلوں کو ہوا دے رہی ہے اور مودی حکومت اپنی سرپرستی میں ہندوتوا نظریے کو فروغ دے کر اسے مذہبی دہشت گردی کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و ستم ہندوتوا نظریے کا عملی مظہر ہے۔ بی جے پی اور دائیں بازو کی دیگر ہندو توا تنظیموں کی...
تعارف: حسن رضا، ایچ آر ماہر اور ایک ٹیک کمپنی کے سی ای او ہیں۔ اس کے علاوہ کارپوریٹ سیکٹر میں مختلف اداروں کے ساتھ و ابستہ رہے۔ کنسلٹنسی کے مختلف پروجیکٹس بھی کیے۔ کم و بیش دو عشروں تک مختلف اداروں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اپنی کمپنی قائم کی۔ سوال: ایچ آر کا بنیاد ی کام کیا ہے۔ جواب: ایچ آر کسی بھی ادارے کا ایک شعبہ ہوتا ہے جو ملازمین کے مختلف معاملات کو دیکھتا ہے۔ اس میں ملازمین کی بھرتی، تربیت ، انتظامیہ کے ساتھ تعلقات ، متعلقہ لیبر قوانین پر عملدرآمد کروانا ایچ آر کی ذمہ داری ہے۔ سوال: ٹیک ایچ آر(Tech HR) کی اصطلاح سے کیا مراد ہے؟ جواب: ٹیک انڈسڑی میں...
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ رمضان سے پہلے یا بعد میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے درمیان الائنس ہو سکتا ہے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان فاصلے کم ہو رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمن کو قریب لانے کی بات کی تھی کیونکہ ماضی میں دونوں جماعتوں کے درمیان فاصلے رہے ہیں،اب یہ فاصلے کم ہو رہے ہیں اور دونوں جماعتوں کے درمیان کئی معاملات حل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ اور پی ٹی...
پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔’آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا‘ کی مثال پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیخا اینڈریو رابنسن پر فٹ بیٹھ رہی ہے جسے دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی۔ اس نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی تھی۔ اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھی۔ نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون نامراد امریکا واپس چلی گئیامریکی خاتون...
پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کراچی میں لگ بھگ 4 ماہ تک رہ کر گزشتہ دنوں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ ہوئی تھیں تاہم وہ وطن واپس لوٹنے کے بجائے دبئی میں ہی رک گئیں، اس دوران ان کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔ اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھیں، اب انہیں دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ خاتون نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی، اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھیں۔...