لاڑکانہ ،پابندی کے باوجود ٹرالی مزدور رائس کینال سے ریت بھر کرلے جارہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

 حکومت پی ٹی آئی کے انتشار کے باوجود مستحکم ہورہی ہے، رہنما ن لیگ

لاہور: مسلم لیگ ن اور  سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کاکہنا ہے کہ حکومت نے حالیہ استحکام تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مسلسل انتشار کے باوجود حاصل کیا ہے، پی ٹی آئی کو جہاں جلسے کرنے کی اجازت چاہیے، حکومت انہیں خوشی سے دے گی، لیکن انہیں پرامن انداز میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنی ہوں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہاکہ  پی ٹی آئی کی پالیسیاں انتشار پر مبنی ہوتی ہیں، ان کا مقصد صرف عوام کی روزمرہ زندگی میں رکاوٹ ڈالنا ہے، پی ٹی آئی کی قیادت بار بار احتجاج کی دھمکیاں دے رہی ہے اور خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل استعمال کرکے وفاق پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ نو مئی کے واقعات میں پارلیمان، پی ٹی وی، پولیس اہلکاروں، ریڈیو پاکستان اور جناح ہاؤس پر حملے کیے گئے، جو کسی بھی سیاسی جماعت کے طرز عمل سے نہیں ملتے، پی ٹی آئی اگر پرامن جلسے کرنا چاہتی ہے تو حکومت خوش دلی سے اجازت دے گی۔

خرم دستگیر کاکہنا تھاکہ  معاشی بہتری اور حکومتی کارکردگی حکومت کا بنیادی ایجنڈا معیشت کی بحالی تھا، جو بڑی حد تک حاصل کر لیا گیا ہے، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 2.4 فیصد پر آ گئی ہے،اسٹیٹ بینک کا ڈسکاؤنٹ ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد ہو چکا ہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ انتخابات سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات کا واحد حل الیکشن ٹربیونل ہے، اور سڑکوں پر احتجاج کی سیاست ملکی استحکام کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  حکومت پی ٹی آئی کے انتشار کے باوجود مستحکم ہورہی ہے، رہنما ن لیگ
  • تمام طریقے آزمانے کے باوجود بال گِر رہے ہیں، آخر کیا وجہ ہے؟
  • گوجرانوالہ: اسٹیل مل میں آتشزدگی، 4 مزدور جاں بحق
  • لاڑکانہ:امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ کا معروف تاجر رہنما سعید احمد شیخ، فرید احمد شیخ کی جانب سے دیے گئے عشایے کے موقع پر گروپ فوٹو
  • اینگرو ایکسیمپ ایگرو پروڈکٹس کی 100 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری
  • کندھ کوٹ: کیڈٹ کالج کرمپور میں مختلف مقابلہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے جارہے ہیں
  • سیاسی استحکام
  • حیدرآباد ، حیسکو کے تحت کنڈا مافیا کیخلاف کریک ڈائون میں کنکشن منقطع کیے جارہے ہیں
  • غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیں،عوامی تحریک