بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ انیل کمبلے کا کہنا ہے کہ اسٹار بیٹر ویرات کوہلی بہت زیادہ کوشش کر رہے ہیں اور یہی چیز ان کے لیے اس وقت میں مشکلات پیش کر رہی ہے۔

ورلڈ کپ 2023 کے بعد سے ویرات کوہلی چھ ایک روزہ اننگز میں محض 137 رنز اسکور کر سکیں ہیں جس میں صرف ایک نصف سینچری شامل ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے پہلے میچ میں ویرات کوہلی 22 رنز بنا کر بنگلادیشی لیگ اسپنر رشاد حسین کی وکٹ بنے۔

ای ایس پی این کرک انفو پر گفتگو کرتے ہوئے انیل کمبلے کا کہنا تھا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں ویرات کوہلی کی اتنے عرصے تک خراب فارم نہیں رہی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ وہ کچھ زیادہ ہی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں میں یہ ہوتا ہے جنہوں نے اس طرح مشکل آسان کی ہوتی ہے۔ ہر کوئی آپ سے کہتا ہے کہ یہ ہے وہ کھلاڑی جو گیم کو چھین کر لے جائے گا اور یہ وہ کھلاڑی ہے جو ٹیم کے لیے اہم ہے۔

انیل کمبلے کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ پر اس قسم کا پریشر ہوتا ہے اور آپ سے توقعات ہوتی ہیں، تو آپ ان چیزوں کو غیر ضروری طور پر اہمیت دینے لگتے ہیں اور پھر اچھی کارکردگی کے لیے پوری جان لگاتے ہیں۔ جب ایسا کیا جاتا ہے تو آپ ریلیکس نہیں ہوتے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویرات کوہلی

پڑھیں:

آئی پی ایل میں نیا ریکارڈ، سوریا کمار یادیو نے کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

نیو دہلی:

انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو نے ویرات کوہلی سمیت بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بینگ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ممبئی انڈینز کے بیٹر سوریا کمار یادیو نے آئی پی ایل کی تاریخ میں تیز ترین 4 ہزار رنز بنا کر ریکارڈ قائم کردیا ہے اور انہوں نے یہ سنگ میل رواں سیزن میں لکھنو سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف وانکھڈے اسٹیڈیم میں حاصل کرلیا۔

سوریا کمار یادیو نے آئی پی ایل کی تاریخ کے تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے دو ہزار 714 گیندوں کا سامنا کیا جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ کے ایل راہل کے نام تھا جنہوں نے دو ہزار 820 گیندوں پر 4 ہزار رنز بنائے تھے۔

سوریا کمار یادیو ٹی20 کرکٹ میں مجموعی طور پر تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے والے بیٹرز میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہیں، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیئرز اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے دو ہزر 658 گیندوں پر 4 ہزار رنز بنا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

لکھنو سپرجائنٹس کے خلاف آئی پی ایل کے میچ میں سوریا کمار یادیو نے 28 گیندوں پر 54 بنائے تھے اور اس دوران انہوں نے آئی پی ایل کی تاریخ میں 150 چھکے لگانے کا سنگ میل بھی عبور کرلیا اور مزید ایک ریکارڈ بنالیا۔

متعلقہ مضامین

  • خوشخبری ! طالبعلموں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
  • اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا، سابق پاکستانی ہائی کمشنر
  • آرمی چیف ایک ذمہ دار فیصلہ کرنے والے ہیں، سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا دعویٰ
  • پہلگام حملےکے 5 منٹ بعدکسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب، سابق امریکی نائب وزیر خارجہ
  •    پہلگام حملےکے 5 منٹ بعدکسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب ہے، سابق امریکی نائب وزیر خارجہ
  • انوشکا سے پہلی ملاقات پر شرمندگی؛ ویرات کوہلی نے خود کو ’’احمق‘‘ کیوں محسوس کیا؟
  • پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیارہے، دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی: عارف علوی
  • پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیارہے، دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی: عارف علوی
  • آئی پی ایل؛ جسپریت بمراہ نے سابق سری لنکن کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا
  • آئی پی ایل میں نیا ریکارڈ، سوریا کمار یادیو نے کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا