کراچی:

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے قریب آتے ہی نظر ڈالتے ہیں ان پانچ بلے بازوں پر جو اپنی شان دار بیٹنگ سے ٹورنامنٹ کو یادگار بنا سکتے ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں یہ پانچ بلے باز اپنی شاندار بیٹنگ سے سب کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں۔

فخر زمان (پاکستان)
میچز: 85، رنز: 3627، اوسط: 46.

50، بہترین اسکور: 210*، سنچریاں: 11، نصف سنچریاں: 17  

پاکستان کے بہترین ون ڈے اوپنرز میں شمار ہونے والے فخر زمان اپنی دھواں دار بیٹنگ سے کسی بھی لمحے میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔ 2017 کے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کے خلاف انکی 114 رنز کی اننگز آج بھی یادگار ہے۔ حالیہ ٹرائی نیشن سیریز میں واپسی کرنے والے فخر ایک بار پھر پاکستان کی امیدوں کا مرکز ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ٹیم کی سب سے بڑی کمزوری کیا ہے؟ سابق بھارتی کرکٹر کا بڑا دعویٰ

ڈیرل مچل (نیوزی لینڈ) 
میچز: 45، رنز: 1765، اوسط: 50.42، بہترین اسکور: 134، سنچریاں: 6، نصف سنچریاں: 7

نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر ڈیرل مچل ایشیائی کنڈیشنز میں اپنی شاندار کارکردگی کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے ورلڈ کپ 2023 میں 552 رنز بنائے اور حالیہ ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان کے خلاف دو نصف سنچریاں اسکور کیں۔ مچل، کین ولیمسن کے ساتھ مل کر نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کا اہم ستون ہوں گے۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کے پاس چیمپیئنز ٹرافی میں کون سی نئی تاریخ رقم کرنے کا موقع؟

ہینرک کلاسن (جنوبی افریقا)
میچز: 58، رنز: 2074، اوسط: 44.12، بہترین اسکور: 174، سنچریاں: 4، نصف سنچریاں: 10  

جنوبی افریقہ کے پاور ہٹر ہینرک کلاسین اپنی برق رفتار بیٹنگ سے مخالفین کے لیے خوف کی علامت بنے ہوئے ہیں۔ وہ تیز ترین اسٹرائیک ریٹ رکھنے والے بیٹرز میں سے ایک ہیں اور اسپنرز کو بہترین انداز میں کھیلنے کی مہارت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں افغان ٹیم کو کس ٹیم سے بہتر قرار دیا جا رہا ہے؟

شریاس ایر (بھارت)
میچز: 65، رنز: 2602، اوسط: 48.18، بہترین اسکور: 128، سنچریاں: 5، نصف سنچریاں: 20  

بھارتی مڈل آرڈر بیٹسمین شریاس ائیر نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی حالیہ ناقص پرفارمنس کے دوران ان کی موجودگی بھارتی بیٹنگ لائن کیلئے اہم ہوگی۔

مزید پڑھیں: بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سلیکٹرز میں تلخ کلامی کا انکشاف

بین ڈکٹ (انگلینڈ)
میچز: 19، رنز: 831، اوسط: 46.16، بہترین اسکور: 107، سنچریاں: 2، نصف سنچریاں: 6  

انگلینڈ کے اوپنر بین ڈکٹ اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ فل سالٹ کے ساتھ خطرناک اوپننگ جوڑی بناتے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کی کامیابی کے لیے بین ڈکٹ کا لمبی اننگز کھیلنا کلیدی ہوگا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی بہترین اسکور نصف سنچریاں مزید پڑھیں بیٹنگ سے سکتے ہیں کے لیے

پڑھیں:

بابر اعظم کیلئے بہترین چوائس نمبر 3 پر کھیلنا تھی: محمد عامر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم بھی اچھا کھیلے گی۔

’نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت بڑا ایونٹ ہو رہا ہے۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ خوشی کی بات ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے لیے بہترین چوائس نمبر 3 تھی، انہیں اوپننگ نہیں کرنی چاہیے تھی، ان کو رنز کرنے سے متعلق آئیڈیا ہے، بڑے پلیئر ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کبھی پرفارمنس ہوتی ہے کبھی نہیں، سب سے پہلے لوگوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی:پاکستان کا پاور پلے میں نیا ریکارڈ
  • چیمپئنز ٹرافی: فخرزمان کی انجری، آئی سی سی قوانین کیا کہتے ہیں؟
  • چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • بابر اعظم کیلئے بہترین چوائس نمبر 3 پر کھیلنا تھی: محمد عامر
  • چیمپئنز ٹرافی، کئی ستارے نظروں سے اوجھل رہیں گے
  • ویریندر سہواگ کے 5 پسندیدہ بلے بازوں میں پاکستانی کھلاڑی کا نام بھی شامل
  • غلطیوں سے سیکھ کر چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کریں گے: محمد رضوان
  • چیمپئنز ٹرافی کی چمچاتی ٹرافی کیسے تیار کی گئی؟ آئی سی سی نے ویڈیو جاری کر دی
  • پی آئی اے کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران شائقین اور ٹیموں کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان