Jasarat News:
2025-02-22@14:52:57 GMT

ہیٹی: جرائم پیشہ گروہ کے گینگ حملے میں 20 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

ہیٹی: جرائم پیشہ گروہ کے گینگ حملے میں 20 افراد ہلاک

ہیٹی : جرائم پیشہ گروہ کے حملوں کے بعد سڑک پر فوجی اہل کار الرٹ کھڑے ہیں

پورٹ او پرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیٹی میں جرائم پیشہ گروہ کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔مسلح گروہ کے ارکان نے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں امریکی سفارت خانے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گھروں پر دھاوا بول دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں وائٹل ہوم انوسنٹ نامی گینگ کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔ یہ حملہ ہیٹی پولیس کی کاروائیوں کے جواب میں کیا گیا،جس میں جرائم پیشہ گروہ کے کئی ارکان مارے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جرائم پیشہ گروہ کے

پڑھیں:

چراٹ میں پاک ترک مشترکہ مشق “اتاترک-“XIII اختتام پذیر

مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق اتاترک-13 اختتام پذیر ہوچکی ہے، جس کی تقریب چرات میں منعقد ہوئی۔ دو ہفتے جاری رہنے والی یہ مشق 10 فروری 2025 کو شروع ہوئی، جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ کی دو جنگی ٹیمیں اور ترکیہ کی اسپیشل فورسز کے 36 افسران اور جوان شریک ہوئے۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 11 کور تھے، جبکہ ترکیہ کی جانب سے بریگیڈیئر جنرل احمد آشِق نے تقریب میں شرکت کی۔ دورانِ مشق، فوجی دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ شریک دستوں نے اس مشترکہ مشق سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

متعلقہ مضامین

  • پریشان حال افراد کے گردے نکال کر فروخت کرنے کا انکشاف؛ ویڈیو دیکھیں
  • موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 30 سالوں میں لاکھوں افراد ہلاک
  • پتو کی: ڈرائیور کو نیند آگئی، کیری ڈبہ روہی نالے میں جا گرا، 8 افراد ہلاک
  • کلری پولیس کی کارروائی ، لیاری گینگ وار کاکارندہ رنگے ہاتھوں گرفتار
  • سرکاری اداروں کے بورڈز میں غیر پیشہ ور افراد کی موجودگی پر سرکاری ایجنسی کی تنقید
  • چین: جعلسازی میں ملوث گروہ کے خلاف عدالتی کارروائی
  • بھارتی ریاست تلنگانہ میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک
  • چراٹ میں پاک ترک مشترکہ مشق “اتاترک-“XIII اختتام پذیر
  • امریکا میں پھر طیارہ حادثہ، 2 چھوٹے جہاز ٹکرا گئے، 2 افراد ہلاک