قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز کے اہم فیصلے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے اہم فیصلے کیے ہیں، ٹیکس کیسز، کیسز بیک لاگ، مسنگ پرسنز کے کیسز ترجیحات میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس کیسز نمٹانے کے لیے جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ قائم کیا گیا، اسلام آباد ہائی میں اپیلیں آؤٹ آف ٹرن نہیں بلکہ اپنی باری پر لگیں گی۔
ذرائع کے مطابق خط لکھنے والے ججز سے کوئی تنازعہ نہیں سنیارٹی عدالت کو طے کرنی ہے۔
سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار تعینات کردیے گئے، چیف جسٹس کے سیکرٹری کو تبدیل کرکے نیا سیکرٹری تعینات کردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کی موجودہ سینیارٹی لسٹ کو کالعدم قرار دیا جائے, 5 ججز کی درخواست دائر
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
وکلاء کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اپنایا گيا ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر کو بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کام سے روکا جائے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی موجودہ سینیارٹی لسٹ کو کالعدم قرار دیا جائے، ججز کا تبادلہ سینیارٹی لسٹ کو متاثر کیے بغیر عارضی طور پر ہو سکتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کا فیصلہ مفاد عامہ کے تحت نہیں کچھ اور وجوہات کے سبب کیا گیا۔
ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر آرٹیکل 175 اے کی خلاف ورزی ہے، صدر مملکت نے آرٹیکل 200 کی شق ایک کا استعمال جوڈیشل کمیشن کے اختیار کو غصب کرکے کیا۔
درخواست دائر کرنے والوں میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔
ججز نے درخواست میں صدر پاکستان، وفاق، جوڈیشل کمیشن کو فریق بنایا ہے۔