اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ 12 سے 14 ماہ میں معیشت کی بہتری کے لئے اہم پیش رفت ہوئی، آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 30 ارب سے 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لئے اہم فیصلے کئے، زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا، دہرے خسارے قابو کئے جس کے بعدکرنٹ اکاونٹ خسارہ اور مالیاتی خسارہ سرپلس میں آیا۔ 
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے، سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے کے لئے رائٹ سائزنگ کر رہے ہیں اور اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے، رائٹ سائزنگ سے حکومتی اخراجات میں واضح کمی آئے گی۔ 
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کرکے عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہے ہیں، تجارت کے فروغ میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے، خطے میں پاکستان کی تجارتی شراکت بڑھانا چاہتے ہیں اور خطے میں تجارت کے فروغ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔ 

 ایف بی آر نے ملک کے 40 ہزار میگا ریٹیل سٹورز کی سیلز معلومات دینا لازمی قراردیدیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: چاہتے ہیں

پڑھیں:

عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی اداروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھادی جو معاشی اصلاحات کا ثبوت ہے، ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردی ہے۔

پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم، فچ نے ریٹنگ بھی بہتر کرکے بی مائنس کردی

فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مقامی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریٹنگ بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے ہر ممکن ریلیف دیا گیا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ اس سال ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، ہم پائیدار معاشی استحکام کی جانب گامزن ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی، عالمی اداروں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی محصولات سے پاکستان کی معاشی بحالی کو خطرہ ہے. ویلتھ پاک
  • فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی‘ معیشت پر عالمی اعتماد  کا مظہر:وزیر اعظم ‘ وزیر خزانہ
  • فچ کا ملکی ریٹنگ کو بی مائنس کرنا ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے: وزیر خزانہ
  • عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، وزیر خزانہ
  • پاکستان کی ریٹنگ  بی مائنس ہونا معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہرہے،وزیرخزانہ
  • پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائدِ اعظم نے دیکھا تھا، آرمی چیف
  • وزیر خزانہ کا فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کا خیر مقدم
  • حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ 
  • امریکی ٹیرف، پاکستانی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی کمی کا خدشہ
  • امریکی ٹیرف: پاکستان کی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر زائدکی کمی کا خدشہ