اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لیے اہم فیصلے کیے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ اور معیشت کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لیے اہم فیصلے کیے۔ اور حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا۔ نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے۔
 محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔ اور سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ کر رہے ہیں۔ رائٹ سائزنگ سے حکومتی اخراجات میں واضح کمی آئے گی۔
 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پائیدار اور مستحکم اقتصادی ترقی چاہتے ہیں۔ دہرے خسارے قابو کیے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور مالیاتی خسارہ سرپلس میں آیا۔ حکومتی اخراجات میں کمی کر کے عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ تجارت کے فروغ میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اور خطے میں پاکستان کی تجارتی شراکت بڑھانا چاہتے ہیں۔ خطے میں تجارت کے فروغ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کا اعلیٰ سطحی وفد ملاقات کررہاہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کا اعلیٰ سطحی وفد ملاقات کررہاہے

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف مشن کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کیلئے 24 فروری کو پاکستان آئے گا
  • آئی ایم ایف مشن کی 24 فروری کو پاکستان آمد، ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کی توقع
  • مسلسل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لینا مسائل کا حل نہیں : محمد اورنگزیب
  • پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے: محمد اورنگزیب
  • پاکستان ترقی کر رہا ہے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
  • ملکی معیشت درست سمت پر گامزن، پاکستان ترقی کا سفر کر رہا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کا اعلیٰ سطحی وفد ملاقات کررہاہے
  • ٹیکس دہندگان پر بوجھ ڈالے بغیر محصولات کا ہدف پورا کرلینگے‘ وزیر خزانہ
  • وزیر خزانہ نے ٹیکس دہندگان کو خوش خبری سنادی