ٹوکیو: دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی فضائی حملوں کی تصویری نمایش
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی دارالحکومت میں خصوصی نمائش میں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی بمباری کے بعد کے مناظر کی وہ تصاویر پیش کی گئیں جو اِس سے پہلے منظر عام پر نہیں آئی تھیں۔ یہ تصاویر تباہ کن بم حملے کی اسیویں برسی سے قبل سومیدا وارڈ کے تاریخ و ثقافت کے ایک عجائب گھر میں رکھی گئی ہیں۔ کہا جاتا ہے 10 مارچ 1945 ء کے ہولناک فضائی حملے میں تقریباً ایک لاکھ افراد جان سے گئے تھے۔ یہ تصاویر ایک مقامی فوٹو اسٹوڈیو نے فراہم کی ہیں اور اب پہلی بار منظرعام پر آئی ہیں ،جو تباہ کاری کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔نمائش میں موجود 53 اشیا میں زندہ بچ جانے والوں کے نقشے اور ڈرائنگ بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’اپنی چھت،اپناگھر‘ پروگرام کے تحت قرضے کی دوسری قسط جاری
لاہور(نیوز ڈیسک)اپنے گھر کے خواب کی سچی تعبیر، اپنی چھت ،اپناگھرپروگرام ہزاروں گھرانوں کیلئےخوشی کاپیغام لےآیا، پروگرام کےتحت مختصرمدت میں1562گھروں کی تکمیل کامنفردریکارڈ قائم ہو گیا۔
9کروڑ24لاکھ روپےکےقرضوں کی وصولی،پروگرام کی شفافیت کاثبوت، 21ہزار797سےزائد گھرتکمیل کےآخری مراحل، ساڑھے25ہزارسےزائدگھرانوں کو26ارب97کروڑسےزائدکےقرضےجاری، ساڑھے 11 ہزار گھرانوں کوگھرکی تعمیرکےلئےدوسری قسط جاری، اپنی چھت،ا پناگھرپروگرام کےتحت1106مزیدقرضوں کی اجراکیلئےمنظوری، شہری علاقوں میں ایک سے پانچ مرلہ تک گھر کے لئے قرض مل رہے ہیں۔
دیہات میں ایک سے دس مرلے تک پلاٹ مالکان کو قرض مل رہے ہیں، اپنی چھت،اپناگھرپروگرام کےتحت قرض کے لئےگھربیٹھےاپلائی کیاجاسکتاہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنی چھت،اپناگھرپروگرام کامیابی سےجاری ہے، ہرنیابننےوالاگھردیکھ کرہونیوالی خوشی کولفظوں میں بیان نہیں کیاجا سکتا۔
مزیدپڑھیں:امریکی ٹیرف پاکستان کیلئے کتنا خطرناک، اہم رپورٹ جاری