قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 اور گہرائی 24کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کامرکزقلات سے 40کلومیٹر دو ر تھا۔ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے.زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں.
کراچی سمیت سندھ کے بعض ساحلی علاقے خطرناک فالٹ لائن زون کی پٹی پر ہیں۔ یہ ساحلی علاقہ 3 پلیٹس کے جنکشن پر واقع ہے. جس سے زلزلے اور سونامی کا خطرہ موجود ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف بالائی سندھ اور وسطی پنجاب کے علاقے فالٹ لائن پر نہیں. اسی لئے یہ علاقے زلزے کے خطرے سے محفوظ تصور کئے جا سکتے ہیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پر واقع
پڑھیں:
راولپنڈی اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس
راولپنڈی اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جھٹکوں کی شدت سے خوفزدہ لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں