2025-02-05@09:59:32 GMT
تلاش کی گنتی: 830

«بھی ایک»:

(نئی خبر)
    وزیر ہوابازی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن ہماری شناخت ہے جس سے ہم محروم کر دئیے گئے تھے،اب سبز ہلالی پرچم یورپ کی فضاوں میں لہرائے گا،آج سے پھر پیرس کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس کا آغاز ہو گیا ہے، آج ایک تاریخی دن ہے،اسلام آباد ائیرپورٹ پر ساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال اور پیرس کیلئے پی آئی اے کی پہلی پرواز کی روانگی کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ڈائریکٹ پرواز کو ممکن بنایا۔ ماضی میں اسمبلی فلور پر سابق وزیر ہوا بازی کے بیان سے بہت بڑی تباہی آئی۔ ایک بیان نے اتنی بڑی تباہی کو...
    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  جانب سے کینیڈا کو امریکی ریاست بننے کی پیشکش نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ لیکن کیا کینیڈا کبھی امریکا کی ریاست بن سکتا ہے؟ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق کینیڈا کو امریکا کی ریاست بننے سے پہلے تمام انتظامی اکائیوں کو علیحدہ کرنا پڑے گا۔ یعنی دوسرے الفاظ میں کینیڈا کو تقسیم کرنا پڑے گا اور یہ تحلیل ہونے کے بعد ہی ایسا کوئی قدم اٹھایا جاسکتا ہے۔  کینیڈا کو بحیثیت ریاست ختم کرنے کے لیے  آئین میں ایک ترمیم کرنا ہوگی جس کے لیے ’ہاؤس آف کامنز‘، سینیٹ اور کینیڈا کے تمام صوبوں کی منظوری درکار ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے دونوں ایوانوں اور صوبوں کا...
    پانچ سال قبل تین جنوری کوٹرمپ ہی کی صدارت کے دوران قاسم سلیمانی کوامریکی فوج نے بغدادمیں ہلاک کردیاتھا۔قاسم سلیمانی ایران کی قدس فورس کے کمانڈرتھےجو پاسداران انقلاب کی وہ شاخ ہےجوغیرملکی سرزمین پر کارروائیاں کرتی ہے۔قاسم سلیمانی خطےمیں ایرانی اثرورسوخ اورعسکری حکمت عملی کی بنیادرکھنے والوں میں شامل تھے۔3 جنوری 2020 ء کوامریکی ڈرون سے ان کونشانہ بنائےجانےسےتین ماہ قبل قاسم سلیمانی نے پاسداران انقلاب کےکمانڈرز سے ایک خفیہ خطاب میں مزاحمت کے اتحادمیں کامیاب اورناقابل شکست وسعت کی بات بھی کی تھی۔ ایسامحسوس ہوتاہےجیسے قاسم سلیمانی اپنی موت کی توقع رکھتےتھےاورقدس فورس کی سربراہی کی دودہائیوں پرایک رپورٹ پیش کرناچاہتے تھے۔انہوں نے اس خطاب میں کامیابیوں کاذکرکرتےہوئےکہاتھاکہ ’’پاسداران انقلاب نےمعیاراورمقدارکےحساب سےمزاحمت تیار کی ہے،جنوبی لبنان میں دوہزارسکوائرکلومیٹرکے علاقےسےپانچ...
    کسی بھی قوم کیلئے ان کی نوجوان نسل مستقبل کے معمار کےطور پر بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔ ان کی صحتمندانہ سرگرمیاں اور عمدہ تعلیم و تربیت ہی انہیں معاشرے کا فعال اور کارآمد فرد بنا سکتی ہے۔ راقم کو 1990 تا 2000 اپنے کیریئر کے آغاز میں کم و بیش ایک دہائی کالجز میں تدریس کی بنا پر، اب بھی پاکستان میں مختلف سطح کے تعلیمی اداروں میں انتظامیہ و تدریسی عملہ سے رابطہ اور صورت احوال سے آگاہی کا موقع ملتا رہتا ہے۔ جہاں محنتی طلبہ کی صحتمند اور خوشگوار سرگرمیاں قابل ستائش ہیں وہاں کچھ قباحتیں قابل مذمت اور والدین، انتظامیہ وحکام بالا کی فوری توجہ کی مستحق بھی ہیں۔ان میں سے ایک یہ کہ ان...
    (تحریر: ڈاکٹر مبشرہ صادق) اقدار کسی بھی معاشرے کو جاننے کا ذریعہ ہیں۔ یہ اقدار یا ویلیوز قومی سطح سے نجی سطح تک ہر معاملات زندگی میں اثر انداز ہوتی ہیں۔ جب ہم کسی سے ملتے ہیں تو اس کے بارے میں ہمارے ذہن میں ایک خاکہ بنتا ہے جس کا تعین اس کی اقدار سے بنتا ہے۔ اگر وہ اچھی عادات کا مالک ہے تو وہ ایک اچھے انسان کے طور پر ہمارے سامنے آتا ہے نہیں تو ایک منفی تاثر کا پیدا ہونا ایک فطری عمل ہے۔ یہ اقدار ہی معاشرے کی سطح سے انفرادی سطح تک آپ کی حیثیت کا تعین کرتی ہیں۔ دین اسلام ان تمام بہترین اقدار کا مرکب ہے جو کہ کسی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عبدالاحد اور ان کی والدہ مدیحہ کاظمی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جس میں احد کی والدہ کا نکاح ہوا تھا، اب دونوں ماں بیٹے نے نکاح کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں عبدالاحد نے کہا گزشتہ 18 سالوں میں اماں کے کافی رشتے آئے اور ہم نے شادی کے لیے اصرار کیا لیکن وہ انکار کر دیتی تھیں، ایک دن میں آفس سے گھر آیا تو والدہ کمرے میں آئیں اور کہنے لگیں کہ طوبیٰ (بیٹی) ایک رشتہ بتا رہی ہے کہ انکل ہیں۔ احد کے مطابق میں نے یہ سنا اور زیادہ دھیان نہیں دیا کیونکہ ہم نے اس حوالے سے کبھی بات ہی نہیں...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور اسپنر یوزویندر چہل کی اہلیہ اور ڈانسر دھناشری ورما سے طلاق کی افواہوں پر اپنا ردعمل دیکر مداحوں کو حیران کردیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی اسپنر یوزویندر چہل نے اپنے چاہنے والوں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تحریر کردہ بیان میں لکھا کہ میرے اور اہلیہ کیخلاف بےبنیاد قیاس آرائیاں پھیلائی جارہی ہیں، جس سے میرے احباب اور خاندان والوں کو شدید تکلیف سے گزرنا پڑا۔ انہوں نے بنا تصدیق خبر پھیلانے پر تنقید کرتے ہوئے خبررساں ایجسنی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے رشتے کی رازداری کا احترام کیا جانا چاہیے، ذاتی زندگی میں دخل اندازی نہایتی...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 8 سال کی عمر میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک شو کی میزبانی کر چُکی ہیں۔ عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں جب 8 سال کی تھی تو لاہور میں پی ٹی وی کے ایک شو کی میزبانی کرتی تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت منیزہ ہاشمی پی ٹی وی کی ایم ڈی تھیں اور تب وہ ایک شو ڈیزائن کر رہی تھیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موبائل فون کا استعمال اتنا بڑھ چکا ہے کہ تقریباً ہر دوسرے شخص کے پاس موجود ہے، دنیا کی تیز رفتار ترقی اور موبائل فون میں ہونے والی جدت نے اس چھوٹے س آلے کو ہر ایک کی ضرورت بنا دیا ہے۔ دنیا بھر میں درجنوں موبائل فون کمپنیاں نت نئے فیچرز کے ساتھ موبائل فونز متعارف کراتی ہیں جو انتہائی بیش قیمت اور عام افراد کی قوت خرید سے باہر ہوتے ہیں۔آج ہم آپ کو دنیا کا دو ایسے موبائل فونز کے بارے بتاتے ہیں جن کا کام تقریباً یکساں لیکن قیمتوں میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت دنیا میں جو سب سے مہنگا موبائل فون دستیاب ہے وہ...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات پر قائم رہیں گے۔ بھٹو کی 97 ویں سالگرہ پر ایک بیان میں بلاول نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور انسانی حقوق سے متعلق جدوجہد ہمارے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔ بلاول نے کہا کہ بھٹو ایک دور اندیش لیڈر اور جدید پاکستان کے معمار تھے قائد عوام نے انقلابی اصلاحات کے ذریعے مزدور اور پسماندہ طبقات کو حقوق دیے۔ انہوں نے زرعی اصلاحات، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی پالیسیوں کے ذریعے عوام کو بااختیار بنایا۔ (روزنامہ ایکسپریس، کراچی، 6 جنوری 2025ء) پاکستان کا سب سے بڑا سیاسی المیہ یہ ہے کہ ملک میں جماعت...
    (آخری حصہ)2018 کے انتخابات میں عمران خان نے تبدیلی، کرپشن ختم کرنے، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے، کشکول توڑنے، پچاس لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریوں، گرین پاسپورٹ کی عزت، پاکستان میں غیر ملکیوں کی روزگار کی تلاش میں آمد جیسی سحر انگیز باتیں نعرے اور وعدے کیے، گو کہ پی ٹی آئی کو ان کا دور حکمرانی مکمل کرنے کا موقع نہیں ملا لیکن اقتدار کے پونے چار سالہ دور میں وقت کے دھارے نے کوئی قدم بھی ان کے عوام سے کیے وعدوں اور دعوؤں کی طرف بڑھتے نہیں دیکھا۔ پی ٹی آئی نے ریاست مدینہ کے دعوے بھی کیے، لیکن اس جانب کوئی عملی اقدام نظر نہیں آیا، ٹیلی وژن چینل اور میڈیا حسب سابق عریانی...
    مغربی میڈیا ہو یا بھارتی میڈیا دونوں ہی اپنی حکومتوں اور حکومتوں کے خالقوں اور مالی سرپرستوں کے تابع ہوتا ہے۔ اس میں کسی قسم کے شک کی گنجائش نہیں ہے۔ ابھی حال ہی میں ایک خبر آئی کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی کارٹونسٹ نے امریکی ارب پتی جیف بیزوس کے خلاف کارٹون سنسر کرنے پر ملازمت سے استعفا دے دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 64 سالہ این ٹیلناس نے اپنے کارٹون میں جیف بیزوس اور دیگر امریکی ارب پتیوں کو نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے کے سامنے ڈالرز کے تھیلے پیش کرتے ہوئے دکھایا تھا۔ کارٹونسٹ نے جن دیگر امریکی ارب پتیوں کے خاکے بنائے تھے ان میں فیس بک کے مالک مارک زکربرگ اور اوپن...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 2024ء میں دنیا کی دوسری بہترین کارکردگی کی حامل اسٹاک ایکسچینج کا اعزاز حاصل کیا ہے جو اس لحاظ سے یقینا ایک اچھی اور خوش آئند خبر ہے کہ طویل عرصہ سے ہر طرف سے مایوس کن کارکردگی کی اطلاعات ہی موصول ہو رہی ہیں ایسے میں اگر کوئی پاکستانی ادارہ عالمی سطح پر بہتر کارکردگی کا اعزاز حاصل کرتا ہے تو اس سے ملک کی نیک نامی میں اضافہ بھی ہوتا ہے اور عوام کے لیے بھی یہ خبر اپنے اندر اطمینان، سکون اور خوشی کا پہلو لیے ہوئے ہے۔ اس کامیابی کی خوشی میں کراچی میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی شرکت کی،...
    ایک دن میری بیگم نے مجھے آواز دی۔ عزیز ! گھر میں جمع کچرا باہر گلی کے کوڑا دان میں ڈال آئیں۔ میں نے جواب دیا میں نوبل انعام یافتہ ہوں۔ اس نے پھر آواز دی۔ نوبل انعام یافتہ کیمیا دان عزیز صاحب! گھر میں جمع کچرا گلی کے کوڑا دان میں پھینک آئیں۔ یہ لطیفہ نما واقعہ 2015 میں نوبل انعام سے نوازے جانے والے ترک کیمیا دان عزیز سنجر نے سنایا۔ آپ نے ضرور سوشل میڈیا پر کہیں نہ کہیں پڑھا ہوگا۔ ہم سب اس پر ہنسے۔ کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ عزیز صاحب کی بیگم نے وہی کیا جو ہر بیوی کرتی ہے، یعنی شوہر کو شوہر سمجھنا، نہ کہ اس کے نوبل انعام یافتہ ہونے...
    اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ ابھی مذاکرات کی 2 نشستیں ہوئی ہیں اور تیسری نشست ہونا ہے۔ تیسری نشست سے پہلے ٹیم نے عمران خان سے ملاقات کے لیے شرط عائد کی تھی کہ ملاقات کھلی جگہ پر کروائی جائے، اس کے بعد ابھی تک میٹنگ نہیں ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک دم سے جو پریس کانفرنس سامنے آگئی لوگ اس کی توقع نہیں کر رہے تھے، ان کے خیال میں پریس کانفرنس بڑی سخت تھی، میرا خیال ہے کہ اس سے ماحول تھوڑا خراب ہوا لیکن امید ہے کہ اب اسپیکر واپس آگئے ہیں تو چند دنوں...
    اسلامی معاشرہاسلام یہ بھی چاہتا ہے کہ معاشرہ ایسا ہو جس کے لوگ ایک دوسرے کے ہمدرد اور غم گسار ہوں، ایک دوسرے کی مصیبت میں کام آنے والے ہوں۔ ہر شخص انصاف کا حامی اور بے انصافی کا مخالف ہو۔ ہر شخص اپنے اْوپر پیٹ بھرنا حرام سمجھے اگر اس کو معلوم ہو کہ اس کا ہمسایہ بھوکا سو رہا ہے۔ پھر اسلام ایک ایسا معاشی نظام بھی قائم کرتا ہے جس میں سو د حرام ہو، زکوٰۃ فرض ہو، حرام خوری کے دروازے بند کردیے جائیں۔ رزقِ حلال کمانے کے لیے تمام مواقع لوگوں کے لیے کھول دیے جائیں اور کوئی آدمی اپنی ضروریاتِ زندگی سے محروم نہ رہنے پائے۔ ان تدابیر کے بعد ڈنڈے کا مقام آتا...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر )آر ٹی او 1 نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے مزید چھ شادی ہالوں کے خلاف ایکشن لیا ہے۔ ان شادی ہالوں کے خلاف ایکشن انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236CB پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ ایکشن لینے سے قبل متعدد بار ٹیکس قوانین پر عمل کرنے کے نوٹسز بھی بھیجے گئے جو کہ بے سود رہے۔اس ضمن میں میرج ہال ایسوسی ایشن بھی اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی اور شادی ہال مالکان کو ٹیکس قوانین کے مطابق ٹیکس ادائیگی کرنے پر آمادہ نہیں کرسکی۔
    غزہ/ویٹی کن سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک+آن لائن)حماس نے غزہ میں اسرائیلی ٹینک کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 3صیہونی فوجی ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔غزہ میں تیسرے دن بھی حماس کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 5 ہوگئی جب کہ ایک یرغمالی کی لاش بھی ملی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز کی حماس کے ساتھ بیت حنون میں جھڑپ کا سلسلہ جاری ہے۔ حماس کی جانب سے سخت مزاحمت کی سامنا ہے۔ اسرائیلی فوج کے اہلکار ٹینک میں سوار ہوکر حماس کے خلاف ملٹری آپریشن کے لیے بیت حنون پہنچے۔ ٹینک کے نزدیک زور دھماکا ہوا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دھماکا بارودی سرنگ کا ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے...
    آج سے24برس قبل امریکی شہر، نیویارک، میں نائن الیون کے نام سے جو عظیم المیہ جنم لیا، امریکا اور امریکی شہری اِسے فراموش کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ اِس تاریخی المناک سانحہ میں تین ہزار امریکی شہری ہلاک ہو گئے تھے ۔ نائن الیون سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کے بارے میں امریکی تفتیش کاروں کا الزام ہے کہ اِس میں مسلمان شامل تھے ۔ اِن دہشت گردوں کے پس منظر بارے جو داستانیں منصہ شہود پر آئیں، ان میں یہ صراحت سے بتا دیا گیا تھا کہ یہ لوگ بنیادی طور پر کن مسلمان ممالک سے تعلق رکھتے تھے ۔ اِن معلومات کی بنیاد پر امریکی مسلمان کمیونٹی کو کئی آزمائشوں سے گزرنا پڑا ۔ یہ...
    طارق روڈ کراچی کے لبرٹی چوک پر جیسے ہی میں بینک میں جانے کے لیے مڑی، درمیانی عمر کی ایک عورت نے میرا راستہ روک لیا، یہ عورت لمبی سی گھیردار فراک اور سوسی کی رنگین شلوار پہنے ہوئے تھی اور گود میں تقریباً سات آٹھ ماہ کا بچہ تھا، جس کا ماتھا زخمی تھا اور دائیں ہاتھ پر ٹنکچر پایوڈین میں ڈوبی پٹیاں تھیں، سر پہ بھی کوئی پیلے رنگ کی دوا لگی ہوئی تھی، بچہ بے خبر سو رہا تھا۔  میں نے اس کے بغیر مانگے سو روپے کا نوٹ اس کی طرف بڑھا دیا، چند دن بعد اپنی کولیگ کے ساتھ صدر بوہری بازار جانا ہوا، تو مجھے وہی عورت نظر آئی، بچہ اس وقت بھی سو...
    پنجابی ایک بہت زیادہ بولی جانے والی زبان ہے لیکن اس کے ساتھ کچھ اچھا نہیں ہو رہا۔جو سلوک پاکستان بننے کے فوراً بعد،اس وقت کی اکثریت کی زبان کے ساتھ ہوا وہی سلوک پنجابی کے ساتھ ہو رہا ہے۔ مشرقی پاکستان کے لوگ اکثریت میں تھے۔ جمہوری رویے کا تقاضا تھا کہ اکثریت کی زبان یعنی بنگالی کو قومی اور آفیشل زبان کا درجہ دیا جاتا لیکن ایسا نہ ہوا اور صرف 7فیصد لوگوں کی زبان اردو کو پاکستان کی قومی زبان کا درجہ دے دیا گیا۔مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد پاکستان کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان پنجابی ہے۔ پنجاب کے رویوں کے خلاف تو بہت بات ہوتی ہے لیکن پنجابی زبان کے خلاف کبھی...
    سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے اردن، لبنان اور شام کے مختلف علاقوں پر مبنی گریٹر اسرائیل منصوبے پر مبنی نقشے جاری کرنے پر مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے، دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے غزہ میں قتل عام کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نومولود بچوں اور خواتین سمیت مزید 51 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اگر میرے صدارت سنبھالنے تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہیں کیے جاتے، تو مشرق وسطیٰ میں قیامت برپا ہوجائے گی۔  ایک ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں لگی آگ پھیلتی جا رہی ہے، اہم ترین سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو...
    فوٹو فائل خواتین کو ہراسگی سے بچانے کےلیے پاکستان میں بھی ’بیکی بٹن‘ متعارف کروا دیا گیا، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خواتین اس ڈیوائس کا بٹن دبائیں گی تو الارم بجنا شروع ہو جائے گا۔ خواتین کو ہراسگی سے بچانے کےلیے ایک ماں کی منفرد سوچ بیکی بٹن کی صورت میں گلوبل مہم بن چکی، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خواتین اس چھوٹی سی ڈیوائس کا بٹن دباتی ہیں تو الارم بجنا شروع ہو جا تا ہے۔پاکستان میں اس مہم کا افتتاح وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا بچیوں کے وقار اور تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ انہیں سازگار ماحول فراہم کیا جائے،...
    ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 اغوا کار بھی مارے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم نے بتایا گزشتہ روز اغوا کاروں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے 2 افراد کو اغوا کیا تھا، جس کے بعد لیویز فورس اور قبائلیوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا، اس دوران ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس دوران 2 اغواکاروں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ چوتھے اغوا کار کی تلاش جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کر الیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں...
    عبری زبان میں شائع ہونے والے اخبار نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسرائیلی، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھر مسمار کر کے انہیں وہاں سے نکال باہر کرنے کو ضروری سمجھتے ہیں، لکھا کہ ایک اسرائیلی وزیر نے مغربی کنارے کو بھی غزہ کی طرح تباہ کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم نے ایک طرف غزہ کی پٹی میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی شروع کر رکھی ہے جبکہ اب وہ مغربی کنارے میں بھی فلسطینی شہریوں کے خلاف ایسا ہی ظلم شروع کرنے کے منصوبے بنا رہی ہے۔ عبری زبان میں شائع ہونے والے اخبار ہارٹز نے اپنے ایک کالم میں فاش کیا ہے کہ مغربی کنارے میں...
    اسلام ٹائمز: جو چیز مرحوم فرخ بھائی کو باقی وسیع تنظیمی حلقوں میں نمایاں کرتی تھی وہ انکا تقوی، زہد اور سادگی تھی جو تمام حلقوں میں زبان زد عام تھی اور یہی چیز باعث بنتی تھی کہ تمام احباب بلا تفریق انکو احترام کی نظر سے دیکھتے تھے جو آج کے زمانے بہت ہی شاذ و نادر دیکھنے میں آتا ہے۔ جب بھی کسی تنظیمی یا تربیتی امور کے بہانے ان سے ملاقات کا موقع ملا تو جو چیز نمایاں طور سے ان میں جلوہ گر تھی وہ انکے اندر موجود اطمینان اور ٹھہراؤ کی کیفیت تھی۔ تحریر: جری حیدر (قم المقدسہ) سینیئر برادر فرخ سجاد بھائی کے داغِ مفارقت دے جانے کی نہایت ہی افسوسناک خبر سننے...
    پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار جان ریمبو نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں ازدواجی تعلقات کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔ ریمبو کا کہنا تھا کہ ازدواجی جھگڑوں میں مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب دونوں فریق ایک ساتھ غصے میں آجاتے ہیں اور ان کا مشورہ یہ ہے کہ جب آپ کی بیوی غصے میں ہو اور آپ سے ناراض ہو، تو آپ خاموش رہیں۔ یہ مشورہ سن کر شاید کچھ لوگوں کو سمجھداری کا گمان ہو، لیکن ریمبو کی بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا، "پانچ منٹ بعد وہ خود آکر معافی مانگے گی اور ساتھ چائے...
    فائل فوٹو۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم اور روزگار کے معاملے میں ابھی ہم بہت پیچھے ہیں، وفاقی حکومت کے اسکولوں میں تکنیکی تعلیم کا آغاز کرنا چاہیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ چاروں صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں شرکت کریں گے، تعلیمی کانفرنس میں وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اب خواتین کی تعلیم کا مقصد ایک بہتر گھر ایک بہتر نسل اور ایک بہتر مستقبل ہے، انٹرنیشنل کانفرنس برائے مسلم خواتین، چیلینجز اور مواقع کے نام سے یہ کانفرنس ہو گی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم افغان معاشرے کی روایات کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر پہلے بھی حملے ہوئے، شہادتیں ہوئیں،یہ تمام مقدمات کہاں چلائے گئے۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہم اپنے پراسیکیوشن کے نظام کو مضبوط کیوں نہیں کررہے،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ جی ایچ کیو پر پہلے بھی ایک حملہ ہوا جس میں شہادتیں ہوئیں،کراچی میں ایک دہشتگردی کی کارروائی میں...