ایک نواجوان گیمر نے 1985 کے کلاسک سپر ماریو برادرز کو 4 منٹ اور 54.565 سیکنڈز کے ساتھ مات دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ناکافی برف کے باعث کھیلو انڈیا ونٹر گیمز ملتوی

بہت سے اسپیڈ رننگ ریکارڈ بنانے والے امریکی نوجوان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ توڑ وقت کا حصول برسوں تک نائنٹینڈو انٹرٹینمنٹ سسٹم گیم اور اس کی تکنیک کو سمجھنے اور بہتر بنانے کے بعد ہی ممکن ہوا ہے۔

نفتسکی  نامی نوجوان گیمر کے مطابق میں اپنا کم از کم 90 فیصد وقت مشق کرنے میں اور 10 فیصد وقت اسپیڈ رنز کرنے میں صرف کرتا ہوں، جس کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ یہ ایک اچھا طریقہ ہے جس کی وجہ  سے میں نے اس کھیل میں اب تک کامیابی حاصل کی ہے۔

نوجوان نفتسکی نے اپنی کوشش کے لیے ایمولیٹر اور کمپیوٹر کی بورڈ کا استعمال کیا، تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی اپنے وقت سے بالکل مطمئن نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایمولیٹر سپر ماریو برادرز گیمر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سپر ماریو برادرز گیمر

پڑھیں:

ورلڈ چیمپئن شپ : پاکستانی ٹینس ٹیم نے ترکی میں تاریخ رقم کردی

پاکستان کی ٹینس ٹیم نے ترکی میں آئی ٹی ایف ماسٹرز 45+ ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

ترکی کے شہر مناوگت میں منعقدہ ایونٹ میں پہلی بار مقابلہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے دنیا کی چند سرفہرست ٹینس ممالک کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی ٹیم کپتان اعصام الحق قریشی کی قیادت میں عقیل خان اور شہریار سلامت پر مشتمل تھی۔

اس میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 21 ممالک نے حصہ لیا جہاں پاکستان نے رومانیہ اور میزبان ملک ترکی کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ مرحلے میں غلبہ حاصل کیا۔

کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ حاصل کی۔

فرانس کے خلاف ایک سخت سیمی فائنل معرکے میں عقیل خان کی سنگلز میں شاندار فتح کے باوجود، پاکستان کو 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈبلز میچ میں فرانس نے پاکستان کو ہرا دیا۔

پاکستانی ٹیم نے تیسری پوزیشن کے میچ میں جرمنی کو 2-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا، پاکستانی کھلاڑی اب چیمپئن شپ کے دوسرے ہفتے میں انفرادی ایونٹس میں حصہ لیں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑی پیش رفت، این ایل سی، ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس کے جائنٹ ونچر کی منظوری
  • ورلڈ چیمپئن شپ : پاکستانی ٹینس ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
  • ورلڈ چیمپئن شپ : پاکستانی ٹینس ٹیم نے ترکی میں تاریخ رقم کردی
  • 10 سالہ بچے کا ایک منٹ میں پائی کے 280 ہندسے زبانی بتانے کا عالمی ریکارڈ
  • آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان میں میچز کا شیڈول جاری
  • جعفر ایکسپریس ہائی جیک:کتنے لوگ اب بھی یرغمال ہیں؟کمانڈوز نے مشن کیسے مکمل کیا؟
  • دعا کی طاقت کیسے ہماری زندگیوں کو بدل سکتی ہے؟
  • پاکستانی ٹینس کھلاڑی کا بڑا کارنامہ، گنیز ورلڈ ریکارڈ نام درج
  • اداکارہ ایمن اور منال نے بچوں کی پیدائش کے بعد کم وقت میں وزن کیسے کم کیا؟