ایک جماعت نے سیاست کو ملکی مفادات سے اوپر رکھا ہوا ہے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز

شکرگڑھ(آئی پی ایس )وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے سیاست کو ملکی مفادات سے اوپر رکھا ہے۔اپنے آبائی حلقے شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے احسن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے دوست ہیں، انہیں کہیں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہادر جوانوں کے ہوتے ہوئے ملک کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہمارے دشمن سی پیک اور بلوچستان کی معدنیاتی ترقی کو روکنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، ہم 2013 میں اس سے بدترین دہشت گردی کو شکست دے چکے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2018 میں ملک میں مکمل امن ہو چکا تھا، پی ٹی آئی حکومت کی نرمی نے دہشتگردی کو پنپنے کا موقع دیا، ایک سیاسی جماعت نے سیاست کو ملکی مفادات سے اوپر رکھا ہے، جہاں ملک کے مفادات کا سوال ہے اس کے سامنے کسی قسم کی کوئی سیاست نہیں ہوتی۔احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں مکمل اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ایک دوسرے کی طاقت بننا چاہیے، بزدلانہ دہشت گردی کے واقعہ کی دوست ممالک نے شدید مذمت کی، سکیورٹی کونسل نے اس پر ایک بہت پرزور قرارداد کے ذریعے سانحہ کی مذمت بھی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی کارروائی سفارتی سطح پر پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ پہلے بھی اس معاملے کو ٹیک اپ کر چکا ہے، کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے ہمارے ملک کے اندر دہشت گردی کی اجازت دیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات کے آگے تو امریکہ روس جیسے ممالک بھی بے بس ہوتے ہیں، واقعہ کی جلدی کلیئرنس کرنا ہمارے سکیورٹی اداروں کی بہت بڑی کامیابی ہے، بیرون ممالک سے ٹریننگ لے کر آنے والے ایجنڈے کے تحت آرہے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا بھی وفد اپنا کام مکمل کر کے جا رہا ہے اور انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا، پاکستان کو کسی سیاسی گرینڈ الائنس کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں اڑان پاکستان کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک گرینڈ معاشی اور اقتصادی الائنس کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی چار سال کی حکومت میں پاکستان دیوالیہ ہوا، پاکستان دنیا کے سامنے ایک لافنگ سٹاک بنا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

اسلامو فوبیا کا سب سے بڑا مقابلہ ہم عمل سے کر سکتے ہیں: احسن اقبال

وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کا سب سے بڑا مقابلہ ہم اپنے عمل سے کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں ردِ اسلاموفوبیا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف سیاست کے لیے ایسا بیانیہ بنایا گیا جس سے متاثر ہو کر ایک شخص نے میری زندگی لینے کی کوشش کی، کیا یہ اسلام کی تعلیمات ہیں؟

  احسن اقبال نے کہا کہ نبیٔ کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت انسانیت کے لیے ایک کھلی کتاب ہے۔

جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد ہمیں آنکھیں کھول لینی چاہئیں: احسن اقبال

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد ہمیں اپنی آنکھیں کھول لینی چاہئیں۔

 انہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں اسلام دشمن قوتیں منفی پروپیگنڈا کر کے نفرت پھیلانا چاہتی ہیں لیکن ہمیں اپنے کردار اور عمل سے اس کا جواب دینا ہو گا، ہمیں خود کو اتنا طاقتور کرنا ہو گا کہ کوئی بھی اسلام کے خلاف بات کرنے کی جرأت نہ کر سکے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ آج ہم نام کے مسلمان رہ گئے ہیں جبکہ عملی طور پر دین کی تعلیمات سے دور ہو چکے ہیں۔

 انہوں نے زور دیا کہ دنیا میں وہی قومیں غالب آتی ہیں جو علم اور انصاف میں آگے ہوتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرین حملہ سفاکانہ دہشتگردی ‘ فضل الرحمن دوست‘ کہیں نہیں جانے دیں گے: احسن اقبال
  • پی ٹی آئی حکومت کی نرمی نے دہشتگردی کو دوبارہ پنپنے کا موقع دیا، احسن اقبال
  • حکومتیں ختم کرنے سے ترقیاتی منصوبوں کو ختم نہیں ہونا چاہیے، احسن اقبال
  • احسن اقبال نے لاہور الیکٹرک بائیکس فیکٹری کا افتتاح کردیا
  • ریکوڈک منصوبے کی بحالی کے ساتھ بلوچستان میں خوشحالی آئے گی، احسن اقبال
  • حکومت اڑان پاکستان منصوبے کے تحت صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لارہی ہے، پروفیسر احسن اقبال
  • غریب بچوں کو بھی اعلیٰ تعلیم دینا حکومت کا فرض ہے : احسن اقبال
  • یہ کہاں کا اسلام ہے کہ کوئی اسلام کی توہین کرے اور ہم اپنا ہی ملک جلا دیں؟ احسن اقبال
  • اسلامو فوبیا کا سب سے بڑا مقابلہ ہم عمل سے کر سکتے ہیں: احسن اقبال