2025-02-07@10:43:45 GMT
تلاش کی گنتی: 2544

«کے علاقہ»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی ائی اے) نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان  کردیا۔  ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کینیڈا سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پروازوں پر 10 فیصد رعایت فوری طور ٹکٹ بکنگ کرائی جاسکتی ہے، 9 فروری تک ٹکٹ بک کرواکر 10 فیصد رعایتی ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔   ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ  10 فیصد رعایتی ٹکٹ پر سفر 9 فروری سے 20 مئی 2025 تک کیا جاسکتا ہے۔ مریم نواز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق کی ملاقات  
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )گلگت بلتستان میں ادویاتی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانا خطے میں غربت کے خاتمے کے لیے انتہائی اہم ہے پاکستان کے ادویاتی پودوں کا شعبہ غیر استعمال شدہ ہے ادویات کی صنعت کے لیے عرقوں یا قیمتی پودوں کے مختلف حصوں کی زیادہ مانگ کے باوجود پاکستان میں ان کی تجارتی کاشت کبھی نہیں کی جاتی.(جاری ہے) پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کے نیشنل میڈیسن ، آرومیٹک اور ہربل پروگرام کے پروگرام لیڈر ڈاکٹر رفعت طاہرہ نوٹ کرتی ہیں کہ زیادہ تر مناسب انفراسٹرکچر، آگاہی، بہترین تبلیغ کے طریقوں کا تعارف، تحقیق اور ترقی کی کمی کی وجہ سے دواوں کے پودوں کی پائیدار کاشت میں رکاوٹ ہے...
    خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور انہیں معمول کی زندگی میں واپس لانے کے لیے ان کا علاج مفت کرنے کا اعلان کیا جو اب صوبے میں حکومت کی جانب سے دستیاب مفت علاج کی سہولت صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی سربراہی میں صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد منشیات کا پہلا اجلاس ہوا جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مہم پر بریفنگ دی گئی۔ منشیات ڈیلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن اجلاس کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جنوری 2025ء) امریکہ کی یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے مائیکرو بایولوجسٹ جیمز ریلی کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی، "اب بھی ایک ٹائم بم کی طرح ہے۔" ان کے بقول وائرس کی شناخت کے کئی دہائیوں بعد اینٹی ریٹرو وائرل ادویات کی موجودگی، ایڈز میں تبدیل ہونے سے پہلے تک، محض اس مرض کو دبائے رکھتی ہے۔ اور تقریباﹰ 40 ملین لوگ اب بھی ایچ آئی وی کے ساتھ زندہ ہیں۔ ادھر سائنسدان اب بھی ایچ آئی وی کا علاج تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جیمز ریلی کہتے ہیں جب تک اس کے مریض "ہر روز پری ایکسپوزر پروفیلیکسس) (پی آر ای پی) تھراپی حاصل کرتے رہتے ہیں، تو...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان امبر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ طلاق ہونے کے بعد عدت کرنے کے بجائے اگلے ہی روز اپنا مارننگ شو کرنے پہنچ گئی تھیں۔نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران امبر خان نے اپنی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں پچھتاوے رہیں گے ہمیں انہیں نکالنا ہے، ہمیں اپنی کاؤنسلنگ کرنی چاہیے جو ہم نہیں کرتے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری جب طلاق ہوئی تو اگلے روز میرا مارننگ شو تھا، میں چاہتی تو نہ جاتی لیکن میں بہت ذمہ دار ہوں کہ اس ٹراما سے گزرنے کے باوجود شو کرنے پہنچی۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے امبر خان نے کہا کہ ہر کسی کی اپنی...
    رو دلشاد:  وزیرِاعلیٰ مریم نواز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بنیادی انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے یورپی یونین کی پاکستان خصوصاً پنجاب سے مسلسل شراکت داری اور انسانی حقوق کے معاملے پر تعمیری روابط کو سراہا۔ یورپی یونین وفد نے پنجاب حکومت کی انسانی حقوق کے تحفظ کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، یورپی یونین کے نمائندے اولوف سکوگ نے پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کے فروغ اور کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ محکمہ داخلہ کی دو دراز علاقوں...
    برطانوی نژاد پاکستانی صحافی، مصنف اور فلم ساز ریحام خان نے اپنی ایک پرانی دلہن بنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا۔  یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور مداحوں نے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ ریحام خان نے کیپشن میں ماضی کی تلخ یادوں کا ذکر کرتے ہوئے ’یادِ ماضی عذاب ہے یا رب، چھین لے حافظہ میرا‘ کا شعر لکھا۔  انہوں نے معاشرتی روایات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر روایات اور رسم و رواج کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، چاہے وہ میک اپ ہو، زیورات ہوں یا ذمہ داریوں کی زنجیریں۔ انہوں نے خواتین کے لیے ایک مثبت پیغام...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری 2025)کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت 40 سالہ ناظم اور 45 سالہ کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دو افراد موقع پر ہی دم تو گئے ۔حادثے میں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔چھیپا ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں 30 سالہ تنویر ولد ممتاز اور 40 سالہ خالد ولد نامعلوم شامل ہیں تاہم دو افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جن کی عمریں 38 اور 35 سال ہے۔گیس پائپ لائن پھٹنے سے حالت غیر ہونے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 فروری کو سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے افتتاح کا اعلان کردیا ہے۔محسن نقوی نے سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا،چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی،وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے فنشنگ کے کام کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا پراجیکٹ کے اطراف خوبصورت ہارٹیکلچر اور دیدہ زیب لائٹس نصب کی جائیں،رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا جائے۔فلاح عامہ کا منصوبہ سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ 3 انڈر پاسز پر مشتمل ہے،ایک انڈر پاس پہلے ہی مکمل کرکے ٹریفک کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہو گئے،وکیل بلوچستان حکومت اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان  نے کہاکہ ہم وزارت دفاع کے وکیل کے دلائل پر انحصار کرتے ہیں،جواب الجواب میں اپنے دلائل دیں گے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہاہے،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہو گئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان  نے کہاکہ ہم وزارت دفاع کے وکیل کے دلائل پر انحصار کرتے ہیں،جواب الجواب میں اپنے دلائل دیں...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ مقدمے کی سماعت کر رہا ہے۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث  نے اپنے دلائل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ  آج میں اپنے دلائل ختم کرلونگا، آئین میں عدالتوں کا ذکر آرٹیکل 175 میں ہے،  فوجی عدالتیں الگ قانون کے تحت بنتی ہیں جو تسلیم شدہ ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل  نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 175 کے تحت بننے والی عدالتوں کے اختیارات وسیع ہوتے ہیں، مخصوص قانون کے تحت بننے والی عدالت کا دائرہ اختیار بھی محدود ہوتا ہے، گزشتہ روز میری...
    لاہور: پنجاب بھر میں موسم خشک ہے اور ماہرین نے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کل داخل ہوگا۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کے امکانات  ہیں اور بارش کے باعث موسم میں دوبارہ ٹھنڈک کا احساس ہونے کے ساتھ درجہ حرارت  میں کمی واقع ہوگی۔ اس وقت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث بتدریج درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی ہونے لگی ہیں۔ موسم کی پیش گوئی کرنے والے ماہرین نے...
    19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپینز ٹرافی کے پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین نے انتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے 30 فیصد ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی خرید لیے گئے، بعدازاں عوامی اصرار اور طلب بڑھ جانے پر مزید 10 فیصد ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کر دیے گئے، رات گئے تک آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹ 3 فروری سے فروخت ہوں گے، پہلے مرحلے میں کراچی میں19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ،22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ اور 27 فروری کو راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے میچز کے...
    کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں بوائلر کی لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں بوائلر کی لائن پھٹنے سے 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تمام لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بوائلر دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے منتخب 10 رکن ممالک کے مستقل مندوبین کو ظہرانہ دیا۔ نیویارک میں واقع پاکستان ہاؤس میں دیے گئے اس ظہرانے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک ہوئے۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ای-10 ارکان کو اقوام متحدہ کی امن قائم رکھنے کی مستقبل کی حکمت عملی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ رپورٹس کے مطابق اس بریفنگ کے بعد مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
    ترک صدر نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ معاہدہ خطے اور پوری انسانیت بالخصوص فلسطینی بھائیوں کے لیے امن اور مستقل استحکام کے دروازے کھول دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے اعلیٰ سطحی وفد نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں اسلامی تحریک مزاحمت  حماس کے ایک وفد کا استقبال کیا۔ترک ایوان صدر کے شعبہ مواصلات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے وفد کی قیادت تحریک کی قیادت کونسل کے چیئرمین محمد درویش کر رہے تھے۔...
    مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے اسرائیلی وزیراعظم سے مقبوضہ بیت المقدس میں ملاقات کی. اسرائیلی میڈیا کے مطابق وٹکوف اور نیتن یاہو کے درمیان ممکنہ طور پر غزہ جنگ بندی اور اسکے اگلے مرحلے پر بات چیت ہوئی. اسٹیو وٹکوف نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز اور اسرائیلی وزیر برائے اسٹریٹیجک امور رون ڈرمر کے ہمراہ غزہ پٹی کی نیٹزارن راہداری کا دورہ بھی کیا. واضح رہے کہ اسٹیو وٹکوف دو دہائیوں میں غزہ پٹی کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی عہدیدار ہیں.
    ذرائع کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رہنمائوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی نے وقف ترمیمی بل منظور کر کے تمام جمہوری و اخلاقی اقدار اور مسلمانوں کو بھارتی آئین کے تحت حاصل حقوق کو پامال کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور دیگر دینی و ملی تنظیموں نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے وقف ترمیمی بل کی منظوری اور اتراکھنڈ میں سول کوڈ کے نفاذ کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رہنمائوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی نے وقف ترمیمی بل منظور کر کے تمام جمہوری و اخلاقی اقدار اور مسلمانوں کو بھارتی آئین...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان کے اسلامی نظام کے مکمل نفاذ کی کوششوں پر طاغوتی قوتوں کے حملے انتہائی تشویشناک ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغان طالبان کی حکومت نے گزشتہ تقریبا ساڑھے 3 سال کے دوران افغانستان میں اسلامی نظام کے نفاذ میں نہ صرف بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ہے بلکہ جن اُمور میں بہتری کی گنجائش تھی ان پر بھی بھرپور توجہ دی ہے جو طاغوتی قوتوں اور عالمی استعماری اداروں کے لیے زہرِ قاتل سے کم نہیں، عالمی فوجداری عدالت (ICC)، جس کی حیثیت امریکا...
    راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی طالبہ نے eco gen کے نام سے ایک ایپ تیار کی ہے، جس کی مدد سے کچن ویسٹ   کو ری سائیکل کرنے کے طریقے بتائے جاتے ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کی ایک منفرد ایپ ہے ۔ تفصیل اس ویڈیو رپورٹ میں ۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ خطہ پوٹھوہار میں بونداباندی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):خیبر پختونخوا: دیر 11، چترال ، میرکھانی 09، کالام 08،دروش 06،مالام جبہ 03،کاکول02اورسیدو شریف میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ برفباری (انچ):کالام میں 04 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔ آج...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ پنشنرز گرینڈ الائنس کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کے مطالبات کے لیے پریس کلب میں الائنس کے رہنمائوں قاضی رکن الدین، شعیب موسیٰ، ناتک رام، محمد اقبال جوکھیو، جان محمد، نواز علی شاہ اور دیگر کی زیر صدارت کنونشن منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین اپنے جائز مطالبات کے حل کے لیے مسلسل احتجاج کرتے آرہے ہیں لیکن ان کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹا گیا گروپ انشورنس بھی نہیں دیا جا رہا ہے جبکہ سال 2022ء میں وزیراعظم کی جانب سے اعلانیہ 10 فیصد پنشن میں اضافہ بھی نہیں ادا کیا...
    جماعت اسلامی گھوٹکی کے تحت بالائی سندھ میں اغوا ،ڈکیتی،قبائلی جھگڑوں اور ڈاکوراج کیخلاف احتجاج کیا جارہاہے
    قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ لاڑکانہ ڈویژن علی اکبر جاگیرانی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر قنبر شہدادکوٹ میں سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور متوفی کے لواحقین کے مسائل بلاتاخیر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ضلعی محکمہ خزانہ کے دفتر میں کھلی کچہری کرتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری میں انہوں نے زیر التوا تنخواہوں، جی پی فنڈ، پنشن، سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور فوت شدگان کے کیسز کے بارے میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زیر التوا کیسز کو حل کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں تاکہ ملازمین کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر قنبر عبدالرؤف سومرو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا...
    لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش ہے، اس ایکٹ کے نفاذ پر حکومت کے اتحادی بھی خوش نظر نہیں آتے۔ جماعت اسلامی اس قانون کو مسترد کرتی ہے اور صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بند گلی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نا کرنے اور مسلسل کھوکھلے اعلانات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر31جنوری کو لاہور سمیت پورے صوبے...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی میرپورخاص کے نمائندہ وفد نے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم کی قیادت میں کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی سے ڈویژنل انتظامیہ کے تحت خلاف شریعت مجوزہ خواتین میرا تھن ریس کو منعقد نہ کرنے کے حوالے سے کمشنر آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص حاجی نور الٰہی مغل اور نیاز درانی بھی ان کے ساتھ تھے۔جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلام میں خواتین کا دائرہ کار اور ذمے داریاں واضح طور بیان ہے خواتین اسلام اور طالبات کو مردوں کے ہوتے ہوئے عام شاہراہوں پر دوڑانا اور ڈور کے مقابلے کروانا شریعت اسلامی کی کھلی خلاف ورزی اور مردوں کی ہوس بھری نظروں...
    سکھر(نمائندہ جسارت) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے حقوق سندھ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ حکمران جماعت سندھ کے عوام کو غلام سمجھنا چھوڑ دیں۔ مارچ نے ثابت کر دیا کہ عوام ہمارے بیانیے کے ساتھ ہیں۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال نے حکومت کی رٹ ختم کر دی ہے۔ عوام کے حقوق کے لیے تحریک کا آغاز کر دیا۔ سندھ کے ہر علاقے میں جائیں گے اور عوام کو متحد کریں گے۔ دریائے سندھ سے 6 کنال نکالنے کے منصوبے میں پیپلز پارٹی برابر کی شریک ہے۔ حکومت پیکا ایکٹ کے ذریعے اپنی بد عنوانی چھپانے کے لیے زبان بندی کر وانا چاہتی ہے۔ چند خاندانوں کی حکمرانی اور...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ساتھ یورپی یونین کا وفد کا ملاقات کے بعد گروپ فوٹو
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ، امیرکراچی منعم ظفر خان نے روزنامہ جسارت کے سینئر رپورٹر محمد انور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیےصبر جمیل کی دعا کی۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری نے محمد انور کی نماز جنازہ میں شرکت ، اہل خانہ سے ملاقات و اظہار تعزیت کیا۔منعم ظفر خان نے تعزیتی بیان میں سینئر صحافی محمد انور کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ محمد انور طویل عرصے سے روزنامہ جسارت سے وابستہ رہے ۔
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری کو مالٹا کے نامزد ہائی کمشنر ریمنڈ بونڈن اپنی سفارتی اسناد پیش کر رہے ہیں
    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دارالحکومت میں خصوصی عدالتوں کے قیام اور احتساب عدالت نمبر 3 کی تشکیل نو کی سمری پر غور کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج جمعرات کو صبح 11 بجے ہوگا۔ وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، کابینہ پی ٹی آئی دور حکومت میں پی آئی اے پائلٹس سے متعلق بیان کی تحقیقات پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو چارٹر کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں کابینہ وزارت تجارت کی سفارش پر ٹیرف ریٹ کوٹہ...
    اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیا سال بھی چین کے لئے مزید تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا اور چین پائیدار ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے نئے سال کے آغاز پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیا سال بھی چین کے لئے مزید تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا اور چین پائیدار ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی قیادت نے محنت، عزم...
    وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر کے مابین ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں میں کھیل، سیاحت، علاقائی رابطہ اور ثقافت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیرکا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں قازقستان کی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ اور پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کے مابین ملاقات ہوئی۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ، کرن عمران ڈار کی بھی ملاقات میں شریک تھیں، ملاقات کے دوران پاکستان اور قازقستان کے درمیان باہمی دلچسپی و تعاون کے دو طرفہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی زیر صدارت کونسل کا نواں اجلاس گلشن اقبال ٹاؤن کے کونسل ہال میں منعقد ہوا، اجلاس میں اراکین کونسل سمیت گلشن ٹاؤن کے محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کی ابتداء قرآن پاک کی تلاوت سے ہوئی، اس کے بعد مفاد عامہ اور گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر انتظام ہونے والے پھولوں اور پرندوں کی نمائش کے حوالے سے امور زیر غور لائے گئے۔ اجلاس کے دوران متعدد اہم فیصلے کیے گئے اور کونسل سے ان کی منظوری حاصل کی گئی جس میں پچھلے اجلاسوں کے روداد کی توثیق، پھولوں اور پرندوں کی نمائش اورمضان کی تیاریوں کے حوالے سے امور زیر غور لانے کے بعد قراردادیں اتفاق رائے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان نے کہا ہے کہ لانڈھی ٹاؤن میں ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے ملازمین کے بقایا جات 2018-2017 ء سے اب تک ادا نہیں کیے گئے تھے جب جماعت اسلامی کے چیئرمین آئے تو ہم نے تہیہ کیا کہ ان تمام ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے۔ سندھ حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ اس معاملے میں کوئی تعاون نہیں اور اپنے سورسز اور ذرائع کی آمدن سے ان ادائیگیوں کو یقینی بنا رہے ہیں اور اس ہی سال میں تمام ملازمین کو مکمل ادائیگی کردیں گے. اب تک 3 کروڑ 26 لاکھ روپے کی رقم کے چیک ایل پی آر کی مد میں دے چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین...
    اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار افراد کے لیے ٹیکس ریٹرن کےعمل کو آسان بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ اسلام آباد میں معیشت پر مکالمہ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریٹرن کے عمل کو آسان بنایا جائے گا اور اسی قسم کے اقدامات دیگر ممالک میں پہلے ہی نافذ کیے جا چکے ہیں۔ وزیرِخزانہ نے ترسیلات زر اور آئی ٹی برآمدات میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا یہ اشاریے ملکی معیشت کے لیے مثبت ہیں محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ نئے بجٹ پر اگلے ماہ مختلف چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کی جائے گی۔
    نتھیاگلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2025ء) ملک کے سب سے مشہور سیاحتی ریجن میں برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گیا، نتھیاگلی، ٹھنڈیانی سمیت گلیات کے مختلف علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، خیبرپختونخواہ کے دیگر سیاحتی علاقوں میں بھی برفباری نے موسم مزید سرد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے مشہور سیاحتی ریجن گلیات اور خیبرپختونخواہ کے دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نتھیاگلی، ٹھنڈیانی اور گلیات کے دیگر علاقوں میں برفباری کی وجہ سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ جبکہ اپر چترال اور ملحقہ علاقوں میں بھی گزشتہ شب سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ریسکیو1122 کی...
     پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سے اقوامِ متحدہ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ نے وفد کی قیادت کی۔دورانِ ملاقات مختلف شعبوں میں اقوامِ متحدہ کی عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ "جنگ " کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کے پی حکومت اقوامِ متحدہ کے اداروں کے ساتھ مزید مربوط انداز میں کام کرنا چاہتی ہے۔انسدادِ پولیو مہم کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، شعبۂ صحت میں کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ضم اضلاع کی 36 ہزار بچیوں کو تعلیمی وظائف دے رہے ہیں۔صوبے...
    بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان ملاقات بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ آپ پر کام کا بوجھ کم ہو، اس لیے پارٹی عہدہ آپ سے لیا تاکہ آپ گڈگورننس پر توجہ دے سکیں، آپ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، گورننس کو بہتر کریں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ صوبے میں مبینہ بیڈ گورننس اور کرپشن کی شکایات مل رہی ہیں۔ جس پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفرز میں میرا کوئی...
    ذرائع کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ صدر مملکت نے پیکا ترمیمی بل 2025ء پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد پیکا ترمیمی بل 2025ء قانون بن گیا ہے جبکہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025ء پر بھی دستخط کردیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ترمیمی بل 2025ء پر دستخط کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زداری نے پیکا  ترمیمی بل 2025ء پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد پیکا  ترمیمی بل 2025ء قانون بن گیا ہے جبکہ ڈیجیٹل نیشن...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار افراد کے لیے ٹیکس ریٹرن کےعمل کو آسان بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں معیشت پر مکالمہ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریٹرن کے عمل کو آسان بنایا جائے گا اور اسی قسم کے اقدامات دیگر ممالک میں پہلے ہی نافذ کیے جا چکے ہیں۔ وزیرِخزانہ نے ترسیلات زر اور آئی ٹی برآمدات میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا یہ اشاریے ملکی معیشت کے لیے مثبت ہیں محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ نئے بجٹ...
    ویب ڈیسک : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔    محکمہ ایکسائز کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران 50 سے زائد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔ ،محکمہ ایکسائز کے مطابق زیادہ تر گاڑیاں مستونگ، نوشکی، چاغی کے اضلاع سے تحویل میں لی گئیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق 4 ماہ کے دوران 45 ہزار گاڑیوں کی پروفائنگ مکمل کرلی گئی۔      الہ آباد کے مہا کنبھ میلے میں بھگدڑ سے مرنے والوں کی تعداد میں ہولناک اضافہ 
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جنوری 2025ء) یورپی یونین کے رکن ممالک نے ماضی میں اپنے لیے اس بات کو اجتماعی ہدف بنایا تھا کہ 2030ء تک اس بلاک میں بڑے شہری علاقوں میں واضح طور پر بہتر بنایا جائے گا اور وہاں شور کی صورت میں پیدا شدہ صوتی آلودگی سے متاثرہ شہریوں کی تعداد میں بھی 30 فیصد تک کمی لائی جائے گی۔ شور، آبی حیات کے لیے ایک بڑا خطرہ یونین کے رکن ملک لکسمبرگ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اب یورپی کورٹ آف آڈیٹرز (ای سی اے) نامی ادارے کی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ بلاک ایئر کوالٹی اور صوتی آلودگی سے متعلق اپنے رضاکارانہ طور پر طے...
    تصویر سوشل میڈیا۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کوئٹہ سے محکمہ ایکسائز کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران 50 سے زائد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق زیادہ تر گاڑیاں مستونگ، نوشکی، چاغی کے اضلاع سے تحویل میں لی گئیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق 4 ماہ کے دوران 45 ہزار گاڑیوں کی پروفائنگ مکمل کرلی گئی۔
    مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ اور پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کے مابین ملاقات ہوئی۔پارلیمانی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ، کرن عمران ڈار کی بھی ملاقات میں شریک تھیں، ملاقات کے دوران پاکستان اور قازقستان کے درمیان باہمی دلچسپی و تعاون کے دو طرفہ امور زیر بحث آئے۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماں میں کھیل، سیاحت، علاقائی رابطہ اور ثقافت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں...
    سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے جرمانوں کی مد میں 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں بیرون ملک زیرحراست پاکستانیوں کی تعداد کتنی اور سب سے زیادہ کس ملک میں قید ہیں؟ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کے اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ قیدیوں سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں میں 50 لاکھ روپے دینے کے لیے تیار ہوں۔ چھوٹے جرائم میں ملوث لوگوں کی ہر طرح کی مدد کی جائےگی، جبکہ یتیموں اور بیواؤں کی بھی مدد کروں گا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کا اجلاس ذیشان خانزادہ کی زیرصدارت ہوا جس میں سیکریٹری اوورسیز نے بتایا کہ ذاتی نوعیت کے جرائم کے...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مذہب، تاریخ اور ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کابینہ کے ارکان، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف بھی شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مذہب، تاریخ اور ثقافت کی مضبوط...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2025ء) ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کا اہم اعلان، شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے بھی اجلاس طلب کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شعبان کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے ۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ واضح رہے کہ...
    CAIRO: مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے سے متعلق بیان کو ‘غیرمنصفانہ اقدام’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت اس میں شریک نہیں ہوگی۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے قاہرہ میں دورے پر آئے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مصر دو ریاستی حل کی بنیاد پر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدے کے لیے امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی بے دخلی کے حوالے سے جو کہا جا رہا ہے، اس کو برداشت نہیں کیا جاسکتا...
    انٹر بورڈ کے نتائج کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر کمیٹی نے طلباء کے اعتراضات کو تھرڈ پارٹی طریقہ کار کے تحت چیک کروانے کا فیصلہ کیا۔ انٹر بورڈ، نتائج پر طلبہ کے تحفظات، انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کراچی چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید... اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی کاپیوں کی اسسمنٹ اور ٹیبولیشن میکنزم کی انکوائری رپورٹ 12 فروری تک پیش کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق فیکٹ چیک کمیٹی اسسمنٹ اور مارک شیٹ کے نتائج میں فرق کا بھی جائزہ لے گی۔
    ویب ڈیسک : ڈرائیونگ لائسنس کے فیس اسٹرکچر کے متعلق نئی معلومات سامنے آگئیں، جن میں کار/ جیپ کی لائسنس فیس سے متعلق صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے ۔ لاہور کے ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے درست فیس اسٹرکچر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹیسٹ فیس کے طور پر 150 روپے چارج کیے جائیں گے جبکہ ایک سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 1980 روپے ہے۔ اس کے علاوہ دو سالوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 3330 روپے ہوگی، اسی طرح تین سالوں کے لیے 4680، چار سالوں کے لیے 6030 اور پانچ سالوں کی معیاد کے لیے درست ڈرائیونگ لائسنس فیس7380 روپے ہوگی۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے...
    خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کی قیادت میں ایرانی تاجر وفد نے کراچی کے تاجروں کے وفد سے بھی پانچ گھنٹہ طویل ملاقات کی۔ پاکستانی تاجروں کے 30 رکنی وفد کی قیادت معروف تاجر رہنما زبیر موتی والا جبکہ 30 رکنی ایرانی وفد کی قیادت مشہد چیمبر آف کامرس کے صدر کررہے تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایران کے صوبہ خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کا دورہ کراچی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ایران کے صوبہ خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کا دورہ کراچی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ایران کے صوبہ خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کا دورہ کراچی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ...
    اسلام ٹائمز: ملاقات کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور ایران نہ صرف پڑوسی بلکہ برادر مسلم ممالک ہیں، ایران سے تجارت بڑھانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحت بڑھانا چاہتے ہیں، پاک ایران تعلقات خطہ سے غربت کے خاتمہ میں اہم ثابت ہورہے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے صوبہ خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس سندھ میں ہونے والی ملاقات کے دوران ایران سے تجارت بڑھانے، سیاحت کے فروغ اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور ایران نہ صرف پڑوسی بلکہ برادر مسلم ممالک ہیں،...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔جیو نیوز  کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ صوبے میں بیڈ گورننس اور کرپشن کی شکایات مل رہی ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی بات پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفرز میں میرا کوئی کردار نہیں، اراکینِ اسمبلی پوسٹنگ ٹرانسفرز کے لیے سفارش کرتے ہیں، پوسٹنگ ٹرانسفرز خود کرواتے ہیں، شکایتیں میرے خلاف کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور سے کہا کہ پارٹی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ آپ پر کام کا بوجھ کم ہو، اس لیے پارٹی عہدہ آپ سے لیا...
    محققین نے انکشاف کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ایک جدید سسٹم نے کامیابی کے ساتھ انسانی تعاون کے بغیر اپنی نقل بنا کر ’ریڈ لائن‘ کراس کر دی ہے۔ چین کی فیوڈان یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم نے بتایا کہ یہ پیشرفت منظر پر ابھرتے بے لگام اے آئی کا ابتدائی اشارہ ہے، جو کہ بالآخر انسانیت کے مفاد کے خلاف جا سکتا ہے۔ تحقیق میں دو بڑے لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمز، میٹا کا ایل ایل اے ایم اے اور علی بابا کا کیو ڈبلیو ای این، جو وسیع پیمانے پر دستیاب ہیں) کو دیکھا گیا تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ آیا اے آئی کسی مدد کے بغیر اپنی نقل بنا سکتا ہے...
    جنوبی سوڈان کی یونٹی سٹیٹ میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ نامعلوم وجوہات کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس میں 21 مسافر سوار تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ شمالی ریاست میں ایک آئل فیلڈ سے پیٹرولیم کمپنیوں کے ملازمین کو لے کر دارالحکومت جوبا روانہ ہوا تھا۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ طیارہ یونٹی آئل فیلڈ کے ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہوگیا۔ جس میں چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن اور سرکاری نیل پیٹرولیم کارپوریشن کے ملازمین سوار تھے۔ امدادی کاموں کے دوران 18 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 3 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں دو زخمیوں نے دورانِ علاج دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 چینی شہری اور ایک بھارتی باشندہ بھی شامل ہے۔ صرف...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ Gentry Beach کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کار وفد نے ملاقات کی ۔  ملاقات میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جینٹری بیچ نے پاکستان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کی تعریف کی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا،کان کنی و معدنیات، قابلِ تجدید توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی   وزیراعظم نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔  ملاقات میں مستقبل کی ترقی کی رفتار پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
    کینیڈا نے غیر ملکی ہنر مند کارکنوں کے لیے 4 ہزار مستقل رہائشی ویزوں کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا اپنے ایکسپریس انٹری ڈرا کے ذریعے عالمی سطح پر ہنرمند کارکنوں کو اپنی جانب راغب کرتا رہتا ہے، اب کینیڈا نے غیر ملکی ہنرمند افراد کے لیے ایک اور سہولت کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ’کینیڈا برائے فروخت نہیں‘ والی ٹوپیاں بکنے لگی امیگریشن ریفیوجیز اینڈ سٹیزن کینیڈا (آئی آر سی سی) نے ایکسپریس انٹری ڈرا نمبر 333 میں کینیڈا کے تجربہ کلاس (سی ای سی) پروگرام کے تحت 4 ہزار غیر ملکی ہنرمند کارکنان کو مستقل رہائش کے لیے درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل کینیڈا نے 2024-2026 کے لیے ایک...
    سوشل میڈیا وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ Gentry Beach کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کار وفد نے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو، امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ جینٹری بیچ نے کہا کہ گزشتہ 4 سال جو کچھ بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان سے کیا وہ مناسب نہیں تھا، جینٹری بیچ نے پاکستان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کی تعریف کی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا، ملاقات میں مستقبل کی ترقی کی رفتار پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا۔کان کنی و معدنیات، قابلِ تجدید توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں...
    پارلیمنٹ ہائوس میں حکومت اور اپوزیشن کا غیر رسمی اجلاس،سپیکرقومی اسمبلی نے مذاکرات کے سوال پر کیا جواب دیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں، صوبے میں نیا وزیراعلی نہیں آرہا ہے۔ پارلیمنٹ ہا ئو س میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پی ٹی آئی رہنماں سے ملاقات ہوئی۔ہا ئوس کے کیفیٹریا میں ایاز صادق سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک انصاف کے جنید اکبر، عاطف خان اور ارباب شیر علی شامل تھے جب کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ...
    کراچی: ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ زمینوں پر قبضوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بلاول ہاؤس میں گزشتہ روز کراچی کے بڑے تاجروں نے زمینوں پر قبضے کی شکایات کی گئی تھی۔  بدھ کو نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کہا کہ زمینوں پر 2023 کے مقابلے میں قبضے کی کم شکایات موصول ہوئی ہیں۔ سال 2024 میں زمینوں پر قبضے اور تجاوزات کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ زمینوں پر قبضے یا دیگر مسائل ہوں، پولیس افسران کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے اور انھیں سزائیں بھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں جرائم کے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ملازمین کی پنشن کا فیصلہ سنا دیا ، جس میں کہا ملازمین کی پنشن کی ادائیگی متعلقہ ٹاوٴن کی ہی ذمہ داری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ بیرسٹر اسد وکیل کے ایم سی نے کہا کہ حکومت سندھ ماہانہ ایک بڑی رقم ٹاوٴنز کو جاری کرتی ہے، جس پر شعاع النبی ایڈووکیٹ نے کہا کہ محمد سعید نے 41سال کے ایم سی میں ملازمت کی کے ایم سی سے تبادلہ بلدیہ ٹاوٴن کردیا گیا، اب پنشن کیلیے دونوں اداروں کے دفاتر کے چکر لگایا ہے۔ عدالت کے طلب کرنے پر میونسپل کمشنر بلدیہ ٹاوٴن عدالت میں...
    چاہے آپ استنبول کی رونق بھری گلیوں کی سیر کر رہے ہوں، روایتی ترک حمام میں سکون حاصل کر رہے ہوں، یا مقامی پکوانوں کا ذائقہ چکھ رہے ہوں، ترکی ہر قسم کے سیاحوں کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور رکھتا ہے۔اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹرز نے پاکستانی شہریوں کے لیے ترکی کے وزٹ ویزا کی فیس کا اعلان کر دیا ہے۔قواعد کے مطابق، عام پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ترکی کا سیاحتی سفر کرنے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔ درخواست گزاروں کو درج ذیل اہم دستاویزات جمع کروانی ہوں گی: 1: بینک اسٹیٹمنٹ 2: صحت بیمہ 3: تصاویر 4 فنگر پرنٹس 5: واپسی کا ٹکٹ 6: ہوٹل کی بکنگ ترکی کے سنگل انٹری وزٹ ویزا کی...
    اسلام آباد ہاکی ایسو سی ایشن کے انتخابات ، چوہدری انصر فاروق صدر منتخب،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہاکی ایسو سی ایشن کے انتخابات ، چوہدری انصر فاروق صدر منتخب،سید ضیاء اللہ شاہ اعزازی سیکرٹری جنرل ہوں گے،نوٹیفیکشن جاری ۔پاکستان ہاکی فیڈ ریشن کی طرف سے جاری نتائج کے مطابق 2022سے 2026تک کی 4سالہ مدت کیلئے اسلام آباد ہاکی ایسو سی ایشن کے انتخابات 26دسمبر2024 کو منعقد ہوئے۔انتخابات نصیر بندھ ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئے جن میںچوہدری انصر فاروق کو صدر ،قاضی عطاء الرحمان ،سہیل اکرم جنجوعہ،محبوب رامے،اعجاز حسین اور رانا رضوان کو اتفاق رائے سے نائب صدور منتخب کیا گیا۔جبکہ سید ضیاء اللہ شاہ کو اعزاز ی...
    اسلام آباد کا ایک اور ترقیاتی منصوبہ تیز رفتاری سے تکمیل کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایف ایٹ چوک انٹرچینج کا افتتاح کب ہوگا، وزیر داخلہ نے بتا دیا بدھ کے روز وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر زیر تعمیر سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا، وزیرداخلہ نے اس اہم پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے۔ اسلام آباد کا ایک اور منصوبہ تیز رفتاری سے تکمیل کے قریبسرینا چوک انںٹرچینج پراجیکٹ کے دو انڈر پاسز کی فنشنگ جاری۔اسفالٹ کا کام تیز، وزیرداخلہ محسن نقوی کا سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ،4 فروری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ وتحقیق رانا تنویر حسین سے بی جی آئی جینومکس گروپ (ساؤ تھ ایشیا) کے وفد نے ڈاکٹر وانگ جیانگ کی قیادت میں ملاقات کی ۔بدھ کو ہونے والی ملاقات میں فوڈ سکیورٹی ،جینومیکس اور زرعی شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دو طرفہ تعاون اور تحقیق نا گزیر ہے ،بی جی آئی کے ساتھ مل کر جدید جینیاتی ٹیکنالوجی کے فروغ سے پیدا وار میں اضافہ ہو گا اور فصلوں کو موسمی تغیرات سے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کی امید نظر نہ آنے پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا، قائد محمد نوازشریف اور وزیر اعلی مریم نواز کا ذکر کئے بغیر آج بھی کچھ لوگوں کی سیاست نامکمل ہے،9 مئی کے دہشتگرد اور توشہ خانہ کے چور این آر او مانگنے کیلئے چور دروازے تلاش کر رہے ہیں۔ بدھ کوبیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ این آر او کا متلاشی پی ٹی آئی کا لیڈر اور ان کا خاندان ہے، ڈیل کی امید نظر نہ آنے پر اس نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا،چور دروازے...
    سبی اوراس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کاکہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر شدت 4.1ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز سبی سے 124کلومیٹردور شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہرنکل آئے۔ تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
    —فائل فوٹو سر سید یونیورسٹی نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے گریڈ 01 سے گریڈ 04 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا، گریڈ 05 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان دوسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملازمین ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں، ان کی شمولیت کے بغیر ادارے کی ترقی اور کامیابی ممکن نہیں، لہٰذا معیاری کام اور عمدہ کارکردگی کے لیے ان کا خوش اور مطمئن رہنا بہت ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیے سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ”چھاتی کے کینسر سے آگاہی“...
    وزیراعظم کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات، اقتصادی امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سازگار کاروباری ماحول، تیزتر و پائیدار عمل درآمد اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنا کر...
     وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی امریکہ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے سازگار کاروباری ماحول، تیز تر و پائیدار عملدرآمد اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنا کر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔  پاکستان کے اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع، ہنر مند، باصلاحیت اور نوجوان افرادی قوت اور تیزی سے پھیلتی ہوئی کنزیومر...
    شکارپور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہدائے نماز جمعہ نے اللہ کے گھر مسجد میں حالت نماز میں اپنے خون کا نذرانہ دیکر مولا علی علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر عمل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء محفل بشریت کی شمع ہیں۔ جو خود جل کر محفل بشریٰ کو منور کرتے ہیں۔ شہداء ہمارے محسن ہیں، زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد کرتی ہیں۔ ہم شہداء کے مشن اور مقصد کو زندہ رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک وزیر آباد، بھرکن عبدو کا دورے کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقات کرتے...
    عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس)بانئ پی ٹی آئی عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیذرائع کے مطابق بانئ پی ٹی آئی نے کہا کہ صوبے میں بیڈ گورننس اور کرپشن کی شکایات مل رہی ہیں۔جس پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفرز میں میرا کوئی کردار نہیں، اراکین اسمبلی پوسٹنگ ٹرانسفرز کے لیے سفارش کرتے ہیں، پوسٹنگ ٹرانسفرز خود کرواتے ہیں، شکایتیں میرے خلاف کرتے ہیں۔بانئ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور سے کہا کہ پارٹی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ آپ پر کام...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیراعظم  شہباز شریف نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی امریکہ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے سازگار کاروباری ماحول، تیز تر و پائیدار عملدرآمد اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنا کر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے جہاز یمامہ  نے جدہ کا دورہ  کیا اور دو طرفہ مشق میں شرکت  کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے سفر میں سعودی عرب کا دورہ کیا ،جدہ بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا ۔بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں نے دو طرفہ مشق میں حصہ لیا ۔ افسوس میرے سوالات کی وجہ سے مجھے سیاسی پارٹی سے جوڑ دیا جاتا ہے،جسٹس...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی میں شرکت کی اور پاکستان کے پاور سیکٹر میں جاری ماحول دوست پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بجلی کی پیداوار، انرجی کنزرویشن اور اس کے استعمال میں ماحول دوست پالیسی کو اپنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک کی 55 فیصد بجلی ماحول دوست ذرائع سے پیدا ہو رہی ہے اور سال 2030 تک یہ شرح 60 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مستقبل میں پاکستان کی بجلی پیداوار کا 88 فیصد ماحول دوست ذرائع سے کرنے کا جامع منصوبہ تشکیل دیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک شاپنگ مال کے باہر کھڑی گاڑی سے ٹک ٹاکر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقتولہ کی شناخت 17 سالہ نیسایا ٹرنر کے نام سے ہوئی جو ایک معروف امریکی ٹاک ٹاکر تھیں، یہ واقعہ 18 جنوری کو جنوبی کیلیفورنیا کے ایک شاپنگ سینٹر کے باہر پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق نیسایا ٹرنر کی گولی لگی لاش ایک گاڑی کے اندر سے برآمد ہوئی، ٹک ٹاکر سینے پر گولی کا نشان تھا۔ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم کسی ملزم کی نشاندہی نہیں ہو سکی ہے۔ یاد رہے کہ نیسایا ٹرنر کے ٹک ٹاک پر 3 لاکھ 10 ہزار جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 36 ہزار فالوورز تھے۔...
    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں بھرپور اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی پارٹنر اداروں کے تعاون سے انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں مس ہیروکو، مس افکی بوٹسمین، کارلس عباس گیہا اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں ایم این اے فیصل امین گنڈاپور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی...
    پیکا ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف پی آر اے پاکستان کا پارلیمانی محاذ پر احتجاج رنگ لانے لگا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: متنازعہ کالا قانون پیکا ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف پی آر اے پاکستان کا پارلیمانی محاذ پر احتجاج رنگ لانے لگا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی آر اے پاکستان کی پیکا ترمیمی بل پر فوری دستخط نہ کرنے کی درخواست مان لی ہے۔ اس سلسلہ میں پی آر اے پاکستان کے نمائندہ وفد نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے خصوصی ملاقات کی تھی جس کے بعد سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے رابطہ کیا ہے...
    وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سے اقوامِ متحدہ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ نے وفد کی قیادت کی۔دورانِ ملاقات مختلف شعبوں میں اقوامِ متحدہ کی عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کے پی حکومت اقوامِ متحدہ کے اداروں کے ساتھ مزید مربوط انداز میں کام کرنا چاہتی ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، شعبۂ صحت میں کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے بیرون ملک قیدیوں کے جرمانے ادا کرنے کا اعلان  کردیا،فیصل واوڈا نے کہاکہ 25سے 50لاکھ کے جرمانے ادا کرنے کو تیارہوں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کا اجلاس ہوا،کمیونٹی ویلفیئراتاشی عمان نے قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کو بریفنگ دی۔اتاشی نے کہا کہ عمان میں اس وقت 753پاکستانی قید ہیں،390قیدی 10سال یا اس سے زائد مدت کیلئے قید ہیں،سیکرٹری اوورسیز نے کہاکہ ذاتی نوعیت کے جرائم کے قیدیوں کا خرچ حکومت برداشت نہیں کرتی،کمیونٹی ویلفیئراتاشی نے کہاکہ ریاض میں 19لوگوں نے 10لاکھ تک جرمانہ ادا کرنا ہے،سینیٹر فیصل واوڈا نے بیرون ملک قیدیوں کے جرمانے ادا کرنے کا اعلان  کردیا،فیصل واوڈا نے کہاکہ 25سے 50لاکھ کے...
    ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر کے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں واپس کر دیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست گزار سے اعتراض دور کر کے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ اپیلوں کے ساتھ سرٹیفکیٹ...
    کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی جب کہ درجہ حرارت  منفی 4 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے کئی اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 اور قلات میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور ژوب میں منفی ایک، سبی میں 10 اور تربت میں 13 ڈگری، اس کے علاوہ نوکنڈی میں 4 اور چمن میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ہے۔ اسی طرح گوادر میں...
    کراچی سمیت سندھ کے دیگر سرکاری اسپتالوں میں تھیلیسمیا اور خون کے کینسر (اے پلاسٹک اینیمیا) کے مریضوں کے علاج کے لیے بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت میسر نہیں ہے۔ ایکسپریس ٹربیون نے سرکاری اسپتالوں میں بون میرو ٹرانسپلانٹ نہ ہونے کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی ہے جس کے مطابق خون کے کینسر کی تشخیص اور علاج غریب مریضوں کیلئے تقریباً نامکمن ہے کیونکہ کراچی کے این آئی سی ایچ جبکہ انڈس سمیت مختلف نجی اسپتالوں میں ماہانہ 5 ہزار مریض سندھ اور بلوچستان سے آتے ہیں اور ایک نجی اسپتال میں بون میروٹرانسپلانٹ بہت مہنگا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ تھیلیمیسا اور خون کی کینسر (اے پلاسٹک انیمیا) کے مریضوں کو کیا جاتا ہے...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ اسلام آباد کی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان  کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے ،ہم نے مطالبات میں کمیشن بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا کیونکہ حکومت چاہتی نہیں تھی مذاکرات ہوں اور مسائل کا حل نکلے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر ہر قسم کی سختیاں کی گئی اس کے باوجود مذاکرات میں عمران خان نے پہل کی، حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔ بیرسٹر گوہر نے...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے انروا کے خاتمے کے خطرات سے خبردار کر دیا۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے مسلسل اقدامات عالمی برادری کی توہین ہیں، انروا کو کام سے روکنا غزہ کی بحالی اور سیاسی منتقلی کے کسی بھی امکان کو ختم کر دے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ انروا لاکھوں فلسطینی مہاجرین کے لیے امید کی کرن ہے، بطور اقوامِ متحدہ کے رکن ملک اسرائیل انروا کے کام میں مدد کرنے کا پابند ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ اسرائیل کو بطور قابض طاقت کسی بھی اقوام متحدہ کی سہولت کو بند کرنے کا حق نہیں،...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں پاکستان اور چین اہم شراکت دار ہیں، چین کے ساتھ قریبی تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔ چین کے سال نو کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، چین کے برادر عوام اور پاکستان میں موجود ہمارے چینی دوستوں کو نئے سال کے پرمسرت موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  انہوں نے کہا کہ پچھلی 6 دہائیوں کے دوران چین کا ترقی کا سفر چینی صدر شی جن پنگ کی دانشمندی اور دور اندیشی...
    پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان گزشتہ کئی برسوں سے لسانی دہشت گردی کی شدید لپیٹ میں ہے، محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے برس لسانی بنیادوں پر ہونے والے قتل عام میں گزشتہ برسوں کی نسبت 300 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایسے وقت کہ جب صوبے بھر میں امن و امان کی عمومی صورتحال مخدوش ہے وہاں اس بار لسانی بنیادوں پر ہونے والی دہشت گردی نے بلوچ آبادی کے ساتھ ساتھ پشتون آبادی والے اضلاع کو بھی متاثر کیا ہے، جہاں کالعدم بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کی جانب سے لوگوں کو شناخت کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: قبائلی امن جرگے کی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت، عمران...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی امریکہ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے وفد کے اراکین کا پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سازگار کاروباری ماحول، تیز تر و پائیدار عملدرآمد، اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع، ہنر مند،...
    سرینگر سے جاری ایک بیان میں مفتی اعظم اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خودمختاری پر حملہ اور آئین کے آرٹیکل 25 اور 26 کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مفتی اعظم اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے چیئرمین مفتی ناصر الاسلام نے مجوزہ وقف ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بل مسلمانوں کے مذہبی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ذرائع کے مطابق مفتی ناصرالاسلام نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بل آئین کے آرٹیکل 25، 26 اور 30 کو کمزور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے اقلیتوں کے...