اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر پارٹی میں اختلافات سنگین ہوگئے جب کہ سینیٹر علی ظفر نے سلمان اکرم راجہ کے الزامات پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے سابق وزیراعظم سے ملاقات سے متعلق تبصرے نے نیا تنازع کھڑا کردیا ہے بیرسٹر علی ظفر نے سلمان اکرم راجہ کے الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ عمران خان نے ملاقات کے لیے اجازت کا معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایسی عادت نہیں کہ وہ کسی سے ملنے سے انکار کریں،ان کے بہت سے وکلا ملنے جاتے ہیں بعض اوقات لسٹ میں نام نہیں ہوتا، بعض دفعہ نام پکارا جاتا ہے انٹری ہو جاتی ہے.

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کا ہر ایک کا حق ہے ہم نے کبھی ایسا نہیں کیا کہ یہ اڈیالہ جیل جائے گا اور یہ نہیں جائے گا ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نے ملکی مفاد میں کسی سے بھی بات چیت پر آمادگی کا اظہار کیاکہ عمران خان نے کہا کہ قومی مفاد میں اگر کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو تیار ہوں. اس سے قبل سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فل بینج کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ سب کی رضا مندی سے طے ہوا تھا کہ وکلا کے 6 نام میں دوں گا، کل 6 وکلا کے جو نام میں نے دیے ان کو نہیں جانے دیا گیا کل صرف منظور نظر لوگوں کو ملنے دیا گیا.

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کل عمران خان نے کسی کو نہیں بلایا تھا فیملی سے بات ہوئی ہے وہ خیریت سے ہیں آئندہ جس شخص کا نام فہرست میں نہ ہو وہ ملاقات نہ کرے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سلمان اکرم راجہ کہ عمران خان اسلام آباد سے ملاقات نے کہا کہ علی ظفر تھا کہ

پڑھیں:

اعظم سواتی اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کی ذاتی کوشش کررہے ہیں، پی ٹی آئی کا اس سے تعلق نہیں: سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی اور اسٹبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کی خبروں کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کی اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کی کوششیں ان کی اپنی ہیں اور پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اگر اعظم سواتی اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کی کوئی راہ نکال پاتے ہیں تو یہ اصول کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی ہدایات اور اعظم سواتی کے رابطے، عمر ایوب نے تفصیلات بتا دیں

انہوں نے واضح کیا کہ اسٹبلشمنٹ سے ڈیل پر بحیثیت جماعت کوئی ایسی بات نہیں کی جا رہی، ہم اپنی طرف سے کوئی راہ نکالیں گے جو اصول کی بنیاد پر ہوگی۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ ملک میں قانون کی بالادستی اور شفاف انتخابات چاہتی ہے۔ اگر شخصی آزادیوں اور بنیادی حقوق کو بحال کیا جاتا ہے تو سو بسم اللہ، لیکن اگر کوئی پتلی گلی سے نکلنے کا سوچ رہا ہے تو ایسا نہیں ہوسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا نیا لائحہ عمل: عمران خان سے ملاقات صرف منظور شدہ فہرست کے ذریعے ممکن
  • سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی، سلمان اکرم راجہ
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں, اعظم سواتی نے ذاتی حیثیت میں بات کی: سلمان اکرم راجہ
  • ہماری میٹنگز ہو رہی ہیں جلد معاملات طے پا جائیں گے، سلمان اکرم راجہ
  • اعظم سواتی اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کی ذاتی کوشش کررہے ہیں، پی ٹی آئی کا اس سے تعلق نہیں: سلمان اکرم راجہ
  • اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کا میرے علم میں نہیں، بانی سے ملاقات کے بعد حقائق سامنے آئینگے‘سلمان اکرم راجہ
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی، سلمان اکرم راجا
  • پی ٹی آئی کی ڈیل کی خبروں پر سلمان اکرم راجہ کا وضاحتی بیان
  • پی ٹی آئی کسان اتحاد کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے، شیخ وقاص اکرم