پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کیلئے اعلی سطح کا وفد بھیجنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفد میں معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وفد کو وزیرِ اعظم کی جانب سے امریکا کی جانب سے درآمدات پر لگائے گئے نئے ٹیرف پر مذاکرات کے بعد مستقبل کیلئے باہمی طور پر مفید لائحہ عمل طے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی برآمدات میں اضافے اور امریکا کی جانب سے درآمدات پر لگائے گئے نئے ٹیرف سے متعلق جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم  و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم سید توقیر شاہ، معاونین خصوصی طارق فاطمی، ہارون اختر، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی

بیان کے بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کو اجلاس میں امریکا کی جانب سے لگائے گئے نئے ٹیرف، اسٹئیرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ کی رپورٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی اور مستقبل کے مجوزہ لائحہ عمل پیش کیا گیا۔

اجلاس کو مختلف متبادل لائحہ عمل پیش کئے گئے، اجلاس کو بتایا گیا کہ امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ مسلسل امریکی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔ 

وزیرِ اعظم نے امریکا کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کیلئے وفد کی تشکیل کے دوران معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کندگان کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ امریکا پاکستان کے تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، حکومت، امریکا کے ساتھ  تجارتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی جانب سے نئے ٹیرف کے ساتھ

پڑھیں:

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان پر 29فیصد ٹرمپ ٹیرف پر بات چیت کیلئے امریکہ جائیں گے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان پر 29فیصد ٹرمپ ٹیرف پر بات چیت کیلئے امریکہ جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کی معاشی ٹیم رواں ماہ امریکہ میں ہونے والے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 21اپریل کو اجلاسوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن روانہ ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خزانہ ان اجلاسوں کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ پاکستان کے جاری مالیاتی تعلقات کے علاوہ، برآمدات پر عائد مجوزہ 29 فیصد ٹرمپ ٹیرف کے اثرات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔پاکستان کو نئی امریکی ٹیرف تجاویز کے تناظر میں شدید معاشی دبا کا سامنا ہے، اور وزیر خزانہ کی امریکی حکام سے ممکنہ ملاقاتوں میں اس حوالے سے تشویش سے آگاہ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں، ذرائع کے مطابق وزیر تجارت جام کمال خان کی سربراہی میں ایک الگ تجارتی وفد بھی واشنگٹن جائے گا، جو امریکی حکام کے ساتھ ٹیرف سمیت دیگر تجارتی امور پر بات چیت کرے گا۔ان سالانہ اجلاسوں میں دنیا بھر سے مالیاتی رہنما، مرکزی بینکوں کے گورنرز، اقتصادی ماہرین اور عالمی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس پاکستان کو امریکی ٹیرف کے حوالے سے بین الاقوامی ردعمل کا جائزہ لینے اور اپنے تحفظات اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف، دشمن کو عبرتناک شکست دیں گے:وزیر اعظم
  • پاکستان اور ہنگری کے سفارت کاروں کیلیے ویزا فری سروس کے معاہدے پر دستخط
  • انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کمیونٹی موبلائیزیشن یقینی بنائی جائے، وزیراعظم
  • وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت کے بارے میں بڑا فیصلہ لے لیا 
  • ملکی معیشت کو مکمل ڈیجیٹائیز کرنے کا فیصلہ، وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں،اداروں کو ٹاسک سونپ دیا
  • چین تجارتی جنگ میں جوابی وار، امریکی بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا فیصلہ
  • امریکا کا چین کو تنہا کرنے کے لیے ٹیرف مذاکرات کے استعمال کا ارادہ
  • عمران خان مذاکرات کیلئے رضامند،اعظم سواتی نے بڑاانکشاف کردیا
  • وزیر اعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان پر 29فیصد ٹرمپ ٹیرف پر بات چیت کیلئے امریکہ جائیں گے