اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر برائے اقتصادیات میکائل جباروف کے درمیان منگل کو یہاں ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بات چیت میں دونوں برادر ملکوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور طویل المدتی اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستانی وفد نے وزیر میکائل جباروف کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قیادت اور پاکستان اور آذربائیجان اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے لگن کا اظہار کیا جن میں اعلیٰ ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔ ملاقات میں ترجیحی منصوبوں خاص طور پر انفراسٹرکچر، توانائی اور آئی ٹی جیسے شعبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے پر زور دیا گیا جو وسیع تر اقتصادی اقدامات کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ایک ایسے موقع پر جب دونوں فریقین ممکنہ مشترکہ منصوبوں اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو تلاش کر رہے ہیں، بات چیت میں سبز توانائی میں ابھرتے ہوئے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان کے مطابق پاکستان کی وزارت تجارت نے ایک جامع روڈ میپ بھی تیار کیا ہے جس کا مقصد دو طرفہ تجارتی حجم کو بڑھانا اور تعاون کے شعبوں کو متنوع بنانا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فوجی تعاون اور تجارت بڑھانے کے معاہدے

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فوجی تعاون، تجارت اور دیگر شعبہ جات میں معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچے جہاں میزبان صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا، مسلح افواج نے انہیں سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا، دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

استقبالیے کے بعد تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کی جانب سے حکام نے مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے۔ پاکستان اور بیلاروس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

پاکستان کے ٹی ڈی اے پی (ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی) اور بیلاروس کے ایوان صنعت و تجارت کے درمیان بھی معاہدا ہوا، بیلاروس کے محکمہ پوسٹ اور پاکستان پوسٹ کے درمیان بھی معاہدہ ہوا جس کا مقصد پوسٹل آئٹمز کے درمیان سہولیات پیدا کرنا ہے۔

دریں اثنا مختلف شعبہ جات میں بھی دونوں ممالک کے درمیان ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نئی صبح کی نوید،پاکستان کا اقتصادی استحکام
  • محسن نقوی سے عمان کے سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف کی بیلا روس کے صدر سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم شہبازشریف اور بیلاروس کے صدرالیگزینڈر لوکاشینکو کی دونوں ممالک کے مابین معاہدوں، مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس، دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار
  • کوٹہ بڑھانے کی درخواست منظور ، 10 ہزار اضافی پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے
  • پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فوجی تعاون اور تجارت بڑھانے کے معاہدے
  • محسن نقوی سے عمانی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور عمان کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان کی ملاقات
  • اسحاق ڈار کے سعودی‘ بنگلہ دیشی ہم منصب سے رابطے‘ تعاون بڑھانے پر گفتگو