ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس نے تیزی سے ایک مسجد اور ایک منزلہ رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہائے ہامہ بٹ پورہ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک مسجد اور ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس نے تیزی سے ایک مسجد اور ایک منزلہ رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پائر پورہ اور کپواڑہ کے فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مسجد اور ایک

پڑھیں:

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی موٹر میکینکس قتل

تہران:ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں پاک، ایران سرحد کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ مقتولین موٹر میکینکس تھے اور ان کا تعلق پاکستان کے شہر بہاولپور سے تھا۔

پاکستانی سفارت خانہ کے حکام واقعے کی تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف ہیں اور سفارت خانے کے افسران کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

واقعہ ایک دور دراز علاقے میں پیش آیا جس کی وجہ سے ایرانی حکام کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔

لاشوں کی شناخت اور تصدیق کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق مبینہ طور پر ایک پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیم سے ہے جس نے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا۔

پاکستانی سفارت خانہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرین کے اہل خانہ کے لیے ضروری اقدامات کر رہا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کا قتل، دفترخارجہ کا ردعمل بھی آگیا
  • ملائشیا میں خوفناک آتشزدگی: 5 پاکستانی کیسے پوری ملائشین قوم کے ہیرو بنے
  • ماڑی پور گیٹ نمبر 4 پر لُنڈا کے کپڑوں کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
  • ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی موٹر میکینکس قتل
  • کراچی میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی
  • ڈی آئی خان؛ غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل
  • فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت، ایم ڈبلیو ایم کا ضلع غربی کراچی میں احتجاج
  • مجلس وحدت مسلمین کے تحت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں یوم احتجاج
  • مالک مکان نے 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد سے قتل کرکے لاش نہر میں بہادی
  • بھارت میں مسلم ورثہ نشانے پر، تاریخی مساجد اور مزاروں کو مٹانے کی مہم جاری