لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس  کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔ نواز شریف اور  مریم نواز نے چانگ پنگ ژاؤ کی پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹرٹیجک ایڈوائزر کے طورپر تقرری کا خیر مقدم کیا۔ نواز شریف اور مریم نواز نے چانگ پنگ ژاؤ کے تقررکو ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل ہب کے طور پر پاکستان کی شناخت کے اظہار کے لئے معاون اقدام قرار دیا ہے۔ ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اختراعی علوم کے ذریعے ترقی کے ویژن کو اپنانے اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لئے جدید علوم کے رجحانات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ بائنانس کے بانی نے  نوازشریف کے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے فروغ کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچر ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چانگ پنگ ژاؤ نے ابھرتی بلاک چین ٹیکنالوجی اورگلوبل انٹر پرینیور شپ کے امکانات سے آگاہ کیا۔ نوازشریف نے کہا کہ مسٹر ژاؤ جیسی قابل قدر شخصیات سے ملاقات میں ترقی اور مواقع کی نئی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔ پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کے لئے تیار ہے۔ پاکستان کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تیز ی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔  مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کے لئے تیار کررہے ہیں۔ پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لئے بالکل تیار ہے۔ ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے۔ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی نئی جنریشن کو اختراعی اور ڈیجیٹل انٹر پرائزز کی راہ پر گامزن کرے گی۔ بائنانس کے سی او چانگ پنگ ژاؤ نے شاندار میزبانی پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ڈیجیٹل علوم میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتو ں کو سراہا۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف سے ایس او ایس چلڈرن ویلج انٹرنیشنل کے صدر ڈیریجے وردوفا نے ملاقات کی۔ یتیم و بے سہارا بچوں کے تحفظ، تعلیم، ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے اشتراک کار مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب میں ایس او ایس ماڈل کے فروغ اور بہتری کے لئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے بے بس اور لاوارث بچوں کا سہارا بننے پر ایس او ایس ویلج کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ہر بچہ ریاست کی ذمہ داری ہے، حکومت پنجاب ذمہ داریاں ماں کے جذبے سے نبھا رہی ہے۔ صدر ایس او ایس ویلج انڈیریجے وردوفا نے وزیراعلیٰ کے سماجی خدمت کے وژن اور بچوں سے محبت پر مبنی پالیسی کو سراہا۔ انڈیریجے وردوف نے کہا کہ مریم نواز کی چائلڈ کیئر پالیسز ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لیے امید کا پیغام ہے۔  دوسری جانب مریم نوازشریف ترک خاتون اول کی خصوصی دعوت پر چوتھی اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کی تین روزہ تقریب میں شرکت کے لئے ترکیہ کا دورہ کریں گی۔ ترکیہ کی خاتون اول ایمنہ اردگان نے مریم نوازشریف کو اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خصوصی خطاب کی دعوت بھی دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے اعزاز میں خصوصی ثقافتی تقریب ’’اناطولیہ‘‘ بھی منعقد کی جائے گی۔ ترکیہ کی خاتون اول نے دعوت نامہ میں پیغام دیا کہ مجھے اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں آپ کی شرکت سے بے حد خوشی ہوگی۔ منتظم ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مریم نوازشریف کی اے ڈی ایف 2025ء میں شرکت گرانقدر ثابت ہوگی۔ مریم نواز شریف اناطولیہ کانفرنس کے دوران اے ڈی ایف لیڈرز پینلز میں شرکت کریں گی۔ اے ڈی ایف ٹاکس اور اے ڈی ایف راؤنڈز کا بھی حصہ ہوں گی۔ وزیراعلیٰ ’’منقسم دنیا میں مستقبل کی تشکیل اور علم سے تبدیلی کی طاقت‘‘ کے عنوان سے خصوصی خطاب کریں گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نے اور ڈیجیٹل ایس او ایس نواز شریف نے کہا کہ اے ڈی ایف کیا گیا کے لئے

پڑھیں:

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی سی لاہور سے رپورٹ طلب کرلی وزیراعلی مریم نواز شریف کا سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت اظہار ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور کی دوڑیں لگ گئیں ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور ہلاک ہونے والے بچے کے گھر پہنچ گئے،ذرائع ڈی سی لاہور اور واسا حکام کی جانب سے معاملے کو دبانے کی کوشش اہلِ خانہ کو منظر عام پر آنے سے روک دیا گیا ضلعی انتظامیہ لاہور نے اہلِ خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کروانے کی بجائے تحصیلدار شالیمار کی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا،ذرائع 

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • بین الاقوامی کانفرنس میں مریم نواز مرکز نگاہ بن گئیں، عالمی شخصیات کی ملاقات
  • مریم نواز کا لاہور میں پہلا نوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس
  • مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اوّل سے ملاقات
  • نوازشریف سے ملاقات: صدر مسلم لیگ ن بلوچستان پر کردار ادا کرنے کیلئے آمادہ، عبدالمالک
  • سرکاری ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنیکا فیصلہ، گندم کی نقل و حمل کی اجازت، مریم نواز کا سروسز ہسپتال دورہ