ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائیل جباروف نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور الہام علیوف کا خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔

 ملاقات میں پاکستان آذربائیجان تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافے پر گفتگو کی گئی جبکہ وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں معدنیات، کان کنی، تیل کی دریافت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، علاقائی روابط کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر، دفاع، ہاسپیٹیلٹی و سیاحت اور افرادی قوت کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورہ آذربائیجان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے، ثقافت، باہمی احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔انہوں نے اپنے دورہ آذربائیجان کے مابین دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ پیش کرتے ہوئے آذربائیجان کو پاکستان میں تیل کی دریافت، معدنیات و کان کنی، قابل تجدید توانائی اور علاقائی روابط کیلئے انفراسٹرکچر میں موجود سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔

یتیم ،بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین : مریم نواز

 وزیرِ اعظم نے اسلام آباد اور باکو کو جڑواں شہر قرار دینے کے بعد اسلام آباد میں بہترین تزئین و آرائش کے اقدامات پر آذربائیجان کی ٹیم کی تعریف بھی کی۔ وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے صدر کے متوقع دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت کے حجم کو 2 ارب ڈالر پہنچانے کیلئے دونوں ممالک کے مابین اعلی سطح پر گہری دلچسپی اور اقدامات خوش آئند ہیں۔

آذری وزیر نے پاکستان کی جانب سے انکے وفد کی شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارت کے فروغ میں آذربائیجان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ آذری وزیرِ معیشت نے قابل تجدید توانائی، وائٹ آئل پائپ لائن کے شعبے میں سرمایہ کاری، آذربائیجان کی پاکستان کے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات میں وفد کو مختلف شعبوں میں تعاون، تجارت کے فروغ، بین الاقوامی شمال جنوب مواصلاتی کاریڈور، وائٹ آئل پائپ لائن، گورننس کی بہتری کیلئے آسان سہولت مراکز کے پاکستان میں قیام اور آذربائیجان کی پاکستان میں علاقائی روابط کیلئے موٹرویز میں سرمایہ کاری پر پیش رفت سے  بھی آگاہ کیا گیا۔

ہال روڈ؛ موبائل اسیسریز کا کاؤنٹر لگانے پر گولیاں چل گئیں

اجلاس میں آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائیل جباروف، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، نائب وزیرِ معیشت صمد بشیری، نائب وزیرِ توانائی کمال عباسوف اور اعلی سطح آذری حکام کے ساتھ ساتھ وزیرِ خارجہ و نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم سید توقیر شاہ، معاون خصوصی طارق فاطمی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، نیشنل کوارڈینیٹر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل لیفیٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور متعلقہ اعلی حکام شریک تھے۔

گھوٹکی: دوست نے دوست کا سر تن سے جدا کر دیا، قاتل گرفتار

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: میں سرمایہ کاری آذربائیجان کے آذربائیجان کی پاکستان میں کرتے ہوئے کے مابین

پڑھیں:

توانائی کے شعبے کی پائیداری کے لیے اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )پاکستان کے توانائی کے شعبے کو بحران کا سامنا ہے جس میں مالیاتی اور ریگولیٹری چیلنجوں سے موثر اور پائیدار طریقے سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے توانائی کے ماہرڈاکٹر خالد نے کہا کہ ملک کا توانائی کا شعبہ کثیر الجہتی بحران سے دوچار ہے جو قابل رسائی چیلنجز سے قابل برداشت خدشات کی طرف منتقل ہو رہا ہے انہوں نے یوٹیلیٹی پیمانے پر قابل تجدید توانائی کی ترقی میں پہلے سے نصب صلاحیت کی رکاوٹوں کی وجہ سے جمود کو اجاگر کیا.

(جاری ہے)

انہوں نے اسٹریٹجک صلاحیت میں توسیع، کم استعمال شدہ پاور پلانٹس کی جلد ریٹائرمنٹ اور پاور پرچیز ایگریمنٹس کی از سر نو جانچ کی ضرورت پر زور دیا ٹرانسمیشن کی رکاوٹوں اور نان پرفارمنگ مارکیٹ کے حجم میں اضافے سے نمٹنے کے لیے انہوں نے پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے گرین ہائیڈروجن اور قابل تجدید توانائی سے منسلک مواقع میں سرمایہ کاری کی سفارش کی.

توانائی کے ماہر نے ایک جامع اور منصفانہ توانائی کی منتقلی کی سہولت کے لیے سبسڈیز کو ری ڈائریکٹ کرنے کی اہم ضرورت پر زور دیا انہوں نے نشاندہی کی کہ یوٹیلیٹی اسکیل پراجیکٹس کے لیے ملک کی وزنی اوسط لاگت 15-20 فیصد پر ممنوعہ طور پر زیادہ ہے جو سرمایہ کاری کو روکتی ہے. انہوں نے بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے مضبوط مالی مراعات اور پالیسی استحکام پر زور دیا مزید برآں انہوں نے کہا کہ فرسودہ ٹرانسمیشن پلاننگ، غیر موثر ریگولیٹری فریم ورک اور قابل تجدید توانائی کی پالیسیوں کا فقدان ترقی کی راہ میں اہم رکاوٹیں ہیں شفافیت، طویل مدتی منصوبہ بندی، اور مسابقتی مارکیٹ میکانزم سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے اہم ہیں.

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے ترقیاتی معاشی محقق اعتزاز حسین نے ملک کے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں دو اہم رجحانات پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چار سالوں میں منصوبوں کے لیے کوئی مالیاتی بندش نہیں ہوئی اگرچہ توانائی کی منتقلی میں عالمی سرمایہ کاری 2023 میں 2 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگئی لیکن پاکستان جیسی ترقی پذیر معیشتوں کو زیادہ مالیاتی اخراجات اور معاشی خطرات کی وجہ سے ان میں سے صرف 10 فیصد فنڈز ملے.

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ڈی سینٹرلائزڈ سولر پی وی مارکیٹ ایک عالمی کامیابی کے طور پر ترقی کر رہی ہے جو چینی پی وی مصنوعات کے لیے ایشیا کی سب سے بڑی مارکیٹوں میں سے ایک بن رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ رجحان آنے والے سالوں میں جاری رہنے کی توقع ہے لیکن ان صارفین کو حکومتی نظام میں ضم کرنے کے لیے بہتر ضابطوں کی ضرورت پر زور دیا. اعتزازحسین نے ملک کے توانائی کی استطاعت کے بحران سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات کی فوری ضرورت پر بھی روشنی ڈالی اور کہاکہ فیصلہ کن کارروائی کے بغیرملک اپنے غیر فعال توانائی کے شعبے سے منسلک اقتصادی اور سماجی چیلنجوں کو بڑھا سکتا ہے.

متعلقہ مضامین

  • ریکوڈک منصوبہ: معیشت، معدنیات اور سرمایہ کاری کا نیا دور
  • وزیراعظم معیشت کو لیڈ کررہے ہیں،جلد نتائج دیکھیں گے،آنیوالے مہینوں میں مزید خوشخبریاں سنائی جائیں گی‘ محمد اورنگزیب
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • نئی صبح کی نوید،پاکستان کا اقتصادی استحکام
  • وزیر اعظم لندن پہنچ گئے
  • توانائی کے شعبے کی پائیداری کے لیے اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
  • پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • بیرونی سرمایہ کاری اور بزنس فورمز سے پاکستانی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، وزیر اطلاعات
  • ٹرمپ کاٹیرف پریوٹرن،عالمی معیشت پر مثبت اثرات
  • آرمی چیف سرحدوں کی طرح ملکی معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں، گورنر سندھ