کراچی: 35 ویں نیشنل گیمز کے حوالے سے اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
35ویں نیشنل گیمز کو شایان شان انداز سے منعقد کرنے کے لئے مربوط اور موثر حکمت عملی ترتیب دے دی گئی۔
سندھ اسمبلی بلڈنگ میں منعقدہ اجلاس میں یکم مئی سے شروع ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے حوالے سے مختلف اقدامات پر غور کے بعد بعض اہم فیصلے کیے گئے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود نے نیشنل گیمز کے حوالے سے بریفنگ دی اور سیکیورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس میں افتتاحی و اختتامی تقاریب و دیگر امور پرغور وخوص کیا گیا۔
اجلاس میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر و صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر،سیکریٹری احمد علی راجپوت، کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس، سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید، نائب سیکریٹری محمد جہانگیر، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے عمران یوسف،گلفراز احمد خان، اصغر بلوچ، کاشف احمد فاروقی و دیگر موجود تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیشنل گیمز
پڑھیں:
ٹیرف کی جنگ میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
عالمی سطح پر جاری ٹیرف کی جنگ سونے کے بھاو کو نئی تاریخی بلندیوں پر لے آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 6688 روپے اضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاو 78 ڈالر اضافے سے 3118 ڈالر فی اونس ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف کی جنگ کے باعث سرمایہ محفوظ کرنے کے لیے سونے کی خریداری ہورہی ہے۔