اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کی حدود پنڈوریاں میں مبینہ منشیات فروشوں کی فائرنگ سے حکومتی جماعت کا مقامی رہنما قتل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پنڈوریاں کے علاقے میں منشیات فرشوں کےخلاف آواز بلند کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اشتیاق عباسی کو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا۔

سرے عام شہری کے قتل پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں جب کہ لاش کو پوسٹمارم کیلئے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

قتل واقعے میں ملوث ملزمان فرار ہوگئے جب کہ حکومتی رکن اسمبلی راجا خرم نواز نے آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کرکے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوئٹہ: موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ

— فائل فوٹو

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ، پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ
  • اسلام آباد میں سائیکو گینگ کا پولیس پر حملہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 2 ڈکیت گرفتار
  • لاہور: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائیوں، منشیات فروشوں کے کئی ٹھکانے مسمار، درجنوں ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا
  • پولیس جرائم کے خاتمے کے بجائے وی آئی پی ڈیوٹی پر مصروف ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
  • اسلام آباد پولیس نے منشیات کے خاتمے کے بجائے کہا وی آئی پی ڈیوٹی پر مصروف ہیں، عدالت
  • سپریم کورٹ کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم
  • پشاور: فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق
  • خیبرپور میں نامعلوم ملزمان نے صحافی کو قتل کردیا