نوازشریف سے عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کےسابق سی ای او کی ملاقات ،ڈیجیٹل اکانومی پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
راو دلشاد: مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم نوازشریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج ڈیننس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی ، ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل خیال کیا گیا۔
اس موقع وزیراعلیٰ مریم نواز اورپاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں موجود تھے، نواز شریف اور وزیراعلی مریم نوا ز نےچانگ پنگ ژاؤکی پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹریٹجک ایڈوائزر کے طورپر تقررکا خیر مقدم کیا ،چانگ پنگ ژاؤکا تقرر ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل ہب کے طور پر پاکستان کی شناخت کے اظہار کے لئے معاون قراردیا۔ ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل خیال کیا گیا جبکہ اختراعی علوم کے ذریعے ترقی کے ویژن کو اپنانے پر اتفاق بھی کیا گیا،ڈیننس کے بانی نے پاکستان میں3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف کے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے فروغ کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا ،ملاقات میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچرٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
چانگ پنگ زاؤ نے ابھرتی بلاک چین ٹیکنالوجی اورگلوبل انٹر پرینیور شپ کے امکانات سے آگاہ کیا،ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لئے جدید علوم کے رجحانات کے فروغ پر اتفاق بھی کیا گیا۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
نوازشریف کا کہنا تھا کہ ژ اؤ جیسی قابل قدر شخصیات سے ملاقات میں ترقی اور مواقع کی نئی راہیں ہموار ہوتی ہیں،پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کے لئے تیار ہے،پاکستان کو دورجدید کے تقاضوں کے مطابق تیز ی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔
نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کے لئے تیار کررہے ہیں ۔ وزیر اعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لئے بالکل تیار ہے ،ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے ،نالج بیسڈ ٹیکنالوجی نئی جنریشن کو اختراعی اور ڈیجیٹل انٹر پرائز کی راہ گامزن کرے گی ۔
یتیم ،بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین : مریم نواز
ڈیننس کے سی اوچانگ پنگ زاؤ نے شاندار میزبانی مسلم لیگ(ن) قائد محمد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا،چانگ پنگ ژاؤنے ڈیجیٹل علوم میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحتیوں کو سراہا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ملاقات میں چانگ پنگ کیا گیا کے لئے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق لون دینے کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبار کارڈسکیم کو آسان تر بنانے کی ہدایت کی اور حکم دیا ہے کہ کاروباری حضرات کو ضرورت کے مطابق لون دیئے جائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کاروبار فنانس کیلئے نئے یونٹ قائم کرنے والے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قرض حاصل کرنیوالو ں میں ٹرانسپورٹ،فارما سیوٹیکل،چھوٹے کاروبارکرنیوالے افراد شامل ہیں۔کاروبارفنانس کیلئے 80 ہزار سے زائد افراد کی قرض کی درخواستیں منظور ہوئی ہے۔(جاری ہے)
کاروبار فنانس اورکاروبار کارڈ کے ذریعے 34ہزار کاروباری افرا د کیلئے لون کا اجراء کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے قرض حاصل کرنے والے تمام افراد سے فیڈ بیک لینے کا حکم بھی دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اجلاس کے دوران ہی قرض حاصل کرنے والے افراد سے اچانک کال کرکے خودفون پر با ت چیت کی اور قرض حاصل کرنے کے مراحل کے بارے میں دریافت کیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کریانہ سٹور کا کاروبار کرنے والے عدنان علی سے بھی بات چیت کی۔ عدنان علی نے کاروبارفنانس کارڈ کے ذریعی3لاکھ55ہزار ملنے پر اظہار تشکر کیا اور بتایا کہ 3لاکھ55ہزارروپے کا سامان کریانہ سٹور میں ڈالنے سے کاروبار بڑھا ہے۔ تونسہ سے زرعی مداخل کا کاروبار کرنیوالے معین الدین نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے براہ راست بات چیت پر حیرانگی کا اظہار کیا اورفون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ معین الدین نے بتایا کہ ایک لاکھ56ہزار روپے سے کھل،بنولہ،چوکر ونڈا ڈالنے سے کاروبار میں بہتری آئی ہے۔ آسان کاروبار فنانس کارڈ جیسی سکیم شروع کرنے پر محمد نوازشریف صاحب اوروزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لودھراں کے نواحی گاؤں 104میں کریانہ کی دکان چلانے والے ندیم احمد کو کال کرکے گفتگو کی۔ ندیم احمد نے بتایا کہ عید سے پہلے آسان کاروبار فنانس کارڈکے ذریعے 8لاکھ روپے ملنے سے دکان میں زیادہ سامان ڈالنے سے کاروبار بڑھا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کاروبار فنانس سکیم میں شامل افراد کی کامیابی کی دعا کی۔