راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2025ء) عمران خان کی بہنوں کو گرفتار کر کے اسلام آباد پولیس کے حوالے سے کر دیے جانے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خان ڈاکٹر عظمیٰ نورین نیازی اور صاحب زادہ حامد رضا کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر کے اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا۔

ملک میں اس وقت مکمل طور پر جنگل کا قانون رائج ہے۔ اس غیرقانونی حراست کی وجہ محض اپنے بھائی سے ملاقات کا اصولی اور قانونی مطالبہ ہے۔ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا، پی آٹی آئی رہنما ملک احمد بھچر بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں کیساتھ احتجاج کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، جبکہ عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا، پولیس کی جانب سے گھیراو کیے جانے کے بعد علیمہ خان، عظمٰی خان اور نورین خان نے جیل کے قریب واقع شادی حال میں دھرنا دے دیا، کارکنان کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فہرست میں نام نہ ہونے کے باوجود عمران خان سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی رہنماوں پر سلمان اکرم راجہ نے سوال اٹھا دیا۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ مجھے اڈیالہ جیل سے چند میل دور پولیس ناکے پر روک دیا گیا۔ میں آج عدالتی حکم کے تحت وکلا کی عمران خان صاحب سے ملاقات کیلئے پہنچا۔ بیرسٹر گوہر کو آگے جانے کی اجازت دی گئی، میں منتظر رہا۔

میری گاڑی کے آگے مسلح نرغہ تھا، پیدل چلنے پر مجھے سپاہیوں کی نفری نے روک لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب کی بہنوں نورین بی بی اور عظمی بی بی نے علیمہ آپا کے بغیر خان صاحب سے ملاقات سے انکار کر کے ثابت کیا کہ وہ مقتدرہ کی خواہشات کے تابع نہیں۔ کاش پارٹی کے ذمہ داران بھی ایسا کردار رکھتے۔ آج لسٹ میں نام نہ ہونے کے باوجود خان صاحب سے ملنے والوں نے اطاعت گزاری کی۔ افسوس۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان کی بہنوں اڈیالہ جیل گرفتار کر سے ملاقات

پڑھیں:

عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری کا حساب لیا جائے گا،گنڈاپور

اڈیالہ میں پولیس نے بانی کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا
پی ٹی آئی کے قائدین کو ویرانے میں چھوڑنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں، حامد رضا اور دیگر کی غیر قانونی حراست اور ویرانے میں چھوڑنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، پولیس کی طرف سے خواتین کے ساتھ یہ سلوک ریاستی جبر و تشدد اور فسطائیت کی بد ترین مثال ہے، وقت آنے پر اس کا حساب لیا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ علیمہ خان اور اُن کی بہنوں کے ساتھ یہ ناروا سلوک ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے، علیمہ خان، عظمی خان اور نورین نیازی کی جرآت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فارم 47 کی ناجائز حکومت بانی کی دشمنی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تمام حدیں پار کر رہی ہے، حکومت کی طرف سے اس طرح کے غیر انسانی اور غیر قانونی ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ہم نے جعلی حکومت کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے آرہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی چئیرمین نا حق قید میں ہیں، ان کی رہائی تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی، عمران خان کے اہل خانہ اور پارٹی قائدین کو ملاقات کی اجازت نہ دینا آئین و قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بانی چیئر مین کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہ دینا عدالتی حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عدلیہ اپنے احکامات اور انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، ہمیں وہ فورم بتائے جہاں ہم انصاف کے لئے رجوع کر سکیں، فارم 47 کی جعلی حکومت کو نہ عدالتی احکامات کی کوئی پرواہ ہے اور نہ بنیادی انسانی حقوق کا کوئی لحاظ ہے، ملک میں اس وقت قانون کی عملداری کا نام و نشان تک نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ دینا اور ان پر تشدد کرنا جعلی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، جعلی حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک کو انارکی کی طرف لے جانے سے باز آئے۔

متعلقہ مضامین

  • اقدام قتل، جعلی رسیدوں کا کیس؛ عمران خان کی سیشن عدالت طلبی پر اہم پیش رفت
  • بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی گئی
  • 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس؛ عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع
  • اسلام آباد میں سائیکو گینگ کا پولیس پر حملہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 2 ڈکیت گرفتار
  • افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملہ پر نادرا اہلکار گرفتار
  • بانی سے ملاقات نہ کرانے پر نیاز اللہ نیازی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام درخواست
  • فیملی نہ پہنچی، اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو علیمہ خان اور عمران خان کی ملاقات کرانے کا حکم
  • عمران خان سے کون ملے گا؟ فہرست جیل انتظامیہ کے حوالے
  • عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری کا حساب لیا جائے گا،گنڈاپور