ابتہال پر تقریب میں خلل ڈالنے ،شہرت حاصل کرنے کا الزام لگاکربر طرف کیا گیا
وانیا اگروال کو احتجاج کرنے پر رخصت سے 5دن قبل ہی کمپنی چھوڑنے کا کہہ دیا گیا
اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کو مائیکرو سافٹ نے برطرف کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر خاتون انجینئر ابتہال ابو سعید نے مائیکرو سافٹ اے آئی کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان پر چیختے ہوئے کہا تھا کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ کو اے آئی کے استعمال کی فکر ہے لیکن مائیکرو سافٹ اسرائیلی فوج کو اے آئی ہتھیار فروخت کرتا ہے ، 50 ہزار لوگ مر چکے ہیں اور مائیکرو سافٹ خطے میں اس نسل کشی کو بڑھاوا دے رہا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری ملازم وانیا اگروال کو بھی احتجاج کرنے پر رخصت سے 5 دن قبل ہی کمپنی چھوڑنے کا کہہ دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ نے ابتہال کو تقریب میں خلل ڈالنے اور شہرت حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے بر طرف کیا ہے جبکہ کمپنی کے مطابق وانیا اگروال پہلے ہی استعفیٰ دے چکی تھیں۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ احتجاج کا حق تسلیم ہے لیکن کاروباری رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں۔اس سے قبل بھی گوگل کے درجنوں ملازمین ایسے معاہدوں کے خلاف احتجاج کرنے پر برطرف کیے جا چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: مائیکرو سافٹ کے مطابق

پڑھیں:

پشاور، جماعت اسلامی کیجانب سے اسرائیل کیخلاف بھرپور احتجاج

جماعت اسلامی پشاور کے ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کو وحشیانہ بمباری کے زریعے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر ملک بھر کی طرح صوبائی دارلخلافہ پشاور میں بھی غزہ کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم پر شدید  ردعمل کا اظہار کیا گیا ۔پشاور کے معروف تجارتی مرکز خیبربازار میں پاکستان بزنس فورم کے تحت غزہ کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی اور کابلی چوک میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، جس سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ، بزنس فورم کے صدر خالد گل مہمند، انجمن تاجران خیبربازار کے صدر خالد محمود اور پریس مارکیٹ کے مشتاق خلیل سمیت دیگر تاجروں نے خطاب کیا۔ پشاور کی جدید بستی حیات آباد میں نماز جمعہ کے بعد مختلف مساجد سے مقامی علماء کی قیادت میں مظاہرین نے گول چوک حیات آباد میں بڑے احتجاجی جلسے کی صورت اختیار کی۔ جس سے ممتاز عالم دین اور جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل، شیخ القرآن مولانا حسن جان اور دیگر مقررین نے غزہ میں اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف اقوام عالم کی خاموشی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

جماعت اسلامی کے صوبائی مرکز اسلامی میں بھی نماز جمعہ کے بعد سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا جبکہ جامع مسجد سکندرٹاون پشاور سے بھی نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری خالد وقاص نے کی۔ جماعت اسلامی پشاور کے ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کو وحشیانہ بمباری کے زریعے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ڈیڑھ سالہ وحشیانہ مظالم کے بعد حماس کے ساتھ اپنے قیدیوں کی رہائی کے لئے جنگ بندی کا معاہدہ کیا لیکن جیسے ہی اسرائیلی قیدیوں کو رہائی ملی تو اسرائیل نے سیزفائر کے تمام قوانین اور معاہدے کو پیروں تلے روندتے ہوئے غزہ پر پھر سے بمباری کا نیا سلسلہ شروع کیا، جس سے اب تک مزید سینکڑوں بے گناہ بچوں اور خواتین کو شہید کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی فوج کا غزہ میں اسپتال پر حملہ، عمارت خالی کرنے کا حکم
  • اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 فلسطینی شہید
  • پشاور، جماعت اسلامی کیجانب سے اسرائیل کیخلاف بھرپور احتجاج
  • بھارت کا اسرائیلی ساختہ فضائی دفاعی نظام کا تجربہ
  • کوئٹہ، حفاظتی احکامات کی خلاف ورزی پر متعدد پولیس اہلکار برطرف
  • کراچی: امریکی کمپنی کا کورنگی کریک میں آگ لگنے کے مقام کا دورہ
  • نیتن یاہو سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے اسرائیلی پائلٹس نوکری سے برطرف
  • لندن: امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیلی مظالم کے خلاف منفرد احتجاج، فوارے کا پانی سرخ کردیا گیا
  • لندن، امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیلی مظالم کے خلاف منفرد احتجاج
  • کینالزمنصوبے کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پرپیپلزپارٹی کا احتجاج