راولپنڈی،کام کے بہانے 3 لڑکیوں کو لا کر زیادتی کا نشانہ بنانیوالے 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)راولپنڈی پولیس نے دھمیال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا۔گرفتار ملزمان میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ ملزم مجھے اور میری کزن کو کوٹ ادو سے گھروں میں کام کی غرض سے راولپنڈی لایا، ملزمان نے ہمارے والدین کو قائل کر کے کام کے بدلے اچھی تنخواہ دینے کا جھانسہ دیا۔
متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی پہنچا کر انجان لوگوں کے حوالے کر دیا، ملزمان ہمارے ساتھ زیادتی کرتے رہے اور نازیبا ویڈیوز بناتے رہے۔متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ ملزمان نازیبا وڈیوز کے بدلے بلیک میل کرتے رہے، عید پر گھر جانے کے بعد ہم نے پولیس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی درخواست پر کارروائی کی گئی ہے۔متاثرہ لڑکیوں نے تھانہ دھمیال پولیس کو تحریری درخواست دی تھی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے متاثرہ لڑکی
پڑھیں:
بھارت؛ بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی جانے والی لڑکی کو والد نے غصے میں بدترین سزا دے دی
BIHAR:بھارتی ریاست بہار کے علاقے سماسٹپور میں سابق فوجی نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی جانے پر غصے میں آکر قتل کردیا جبکہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سماسٹپور میں مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے جو بھارتی فوج کا سابق اہلکار ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر 25 سالہ ساکشی کو 7 اپریل کو قتل کیا گیا اور ان کی لاش گزشتہ روز ان کے گھر میں واش روم سے برآمد ہوئی جس سے لاک کردیا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزم مکیش سنگھ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد ان کے دوست کو بھی مارنے کے لیے گیا تھا لیکن وہ گاؤں میں موجود نہیں تھا۔
ساکشی کے ماموں وپن کمار نے بتایا کہ لڑکی اپنے دوست کے ساتھ 4 مارچ کو دہلی گئی تھی جس کا تعلق دوسری ذات سے تھا اور ان کا پڑوسی تھا اور دونوں ایک ساتھ کالج جاتے تھے۔
مکیش سنگھ کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل انہوں نے لڑکی کو وفاقی دارالحکومت سے واپس سماسٹپور واپس آنے کے لیے قائل کیا تھا تاہم چند روز وہ غائب ہوگئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ لڑکی کی والدہ نے پوچھا تو ملزم نے ان کو بتایا کہ وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی ہیں تاہم انہیں شک ہوا تو انہوں نے پولیس کو آگاہ کردیا۔
بعد ازاں پولیس نے تفتیش شروع کی اور ان کے گھر کے واش روم سے بدبو کی نشان دہی کی اور پھر لاش برآمد کرلی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے جب مکیش سنگھ سے سوالات کیے تو انہوں نے جرم کے ارتکاب کا اعتراف کرلیا۔