اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے ماتحت ہے، ہمایوں مہمند
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور:
پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ پہلے سنتے تھے انصاف اندھا ہوتا ہے مگر یہ اب گونگا، بہرہ اور لنگڑا لولا بھی ہوگیا ہے۔
انھوں نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے ماتحت ہے اس میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جن کا مینڈیٹ چوری ، ڈکیتی کا ہے وہ عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دیتی، آج کبھی بہنوں کونہیں ملنے نہیں دیتے، بیٹوں کوبات نہیں کرنے دی جاتی، یہ پرتشدددورحکومت ہے۔
مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ کیا عمران خان سے ملاقات کرانا نہ کرانا قومی مسئلہ ہے؟، کیا مجرم سے ملاقات ہوسکتی ہے؟، پی ٹی اصئی والے خود بھی یہی بولتے تھے وہ ہماری ملاقاتیں نہیں ہونے دیتے تھے جبکہ گذشتہ ایک برس میں عمران خان کی ہزارسے زائد ملاقاتیں ہوئی ہیں، کس قیدی کی اتنی ملاقاتیں ہوتی ہیں؟،نہروں کے معاملے پر پیپلزپارٹی ان بورڈ ہوگی تو کوئی بھی کام ہوگا ورنہ نہیں ہوگا، وہ ہمارے اتحادی ہیں ان کے بغیرحکومت نہیں چل سکتی۔
پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ہماری قیادت نے بھی قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں، پی ٹی آئی جب اقتدار میں تھی تو ان کے سیاسی مخالفین نے بہت مشکلات کائیں، عمران خان کی سب سے ملاقاتیں ہوتی ہیں، ہمارے تو رہنما شہید ہوگئے، عمران خان کے ساتھ ملاقات سے زیادہ کئی بڑے ملکی مسائل ہیں، اپوزیشن کی حیثیت سے پی ٹی آئی کو نہروں کے معاملے پربات کرنا چاہیے، ان کی سیاست کا محور عمران خان کی رہائی ہے،انھیں نیشنل سیکیورٹی کانفرنس میں بیٹھنا چاہیے تھا، صدر آصف زرداری رسمی صدر مملکت ہیںوہ کوئی منصوبہ منظور یاروک نہیں سکتے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی گارڈز مانگ لیے گئے
— فائل فوٹواڈیالہ جیل حکام نے بانیٔ پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی۔
بانیٔ پی ٹی آئی کو 15 اپریل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج اڈیالہ جیل میں ابھی تک کوئی رہنما نہیں پہنچا۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر کیسز میں ضمانتیں زیرِ سماعت ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سیکیورٹی کے لیے خط لکھا گیا ہے جس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے لیے اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی گارڈز مانگے ہیں۔