اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج نوجوان کے اغوا کے مقدمے کے سلسلے میں  وفاقی پولیس  کے سابق ایس پی سید عارف شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ عارف شاہ کا عدالت سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ لڑکے کے اغوا میں سابق ایس پی کا کیا کردار ہے؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، لڑکے کی برآمدگی کے لیے ایک ٹیم ایبٹ آباد میں موجود ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ محمد وقار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مدعی کا چھوٹا بھائی حمزہ 15 مارچ کو لاپتہ ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس

اسلام آباد تھانہ کورال اور ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے بیان کے مطابق شہری کو نوکری کا جھانسہ دیکر لاہور سے اسلام آباد لاکر قتل کرنے والے ملزمان محمد طاہر شفیق، محمد یوسف، امجد صدیق اور محمد عتیق کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملزمان نے 19 فروری  2025کو تھانہ کورال  کی حدود میں مقتول کو قتل کر دیا تھا۔

ایس ایس پی آپریشنز آسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Islamabad Police murder پولیس قتل ملزمان گرفتار

متعلقہ مضامین

  • 13 سالہ لڑکی کا مہینوں تک ریپ کرنے والے 4 نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد گرفتار
  • نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
  • آئندہ انتخابات سے متعلق مذاکرات ہوتے ہیں تو خیرمقدم کریں گے: سابق صدر عارف علوی
  • اسلام آباد میں بین الصوبائی سائیکو ڈکیت گینگ کی پولیس پر فائرنگ، 2 ڈاکو گرفتار
  • اسلام آباد میں سائیکو گینگ کا پولیس پر حملہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 2 ڈکیت گرفتار
  • سرگودھا: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق، 3 شدید زخمی
  • سابق صدر مملکت عارف علوی کا مذاکرات کی حمایت کا اعلان
  • سابق صدر مملکت بھی مذاکرات کے حامی، بڑا بیان آگیا
  • سابق صدر عارف علوی نے بھی مذاکرات کی حمایت کردی
  • سرگودھا: لڑکی کے اغوا کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی