امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں، امریکی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے آنے والے امریکی وفد کے سربراہ اور امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر عہدیدار ایرک میئر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور پر کام کرنے کی امریکی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایرک میئر کی قیادت میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے آنے والے امریکی وفد نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبہ میں وسیع استعداد موجود ہے۔ امریکی کمپنیوں کو اس شعبے میں ترجیحاً سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔ وزیراعظم کا امریکا سے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
امریکی وفد نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم پاکستان کو مبارکباد دی۔ وفد نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے کی وسیع استعداد کا اعتراف کیا۔
ایرک میئر نے امریکی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایرک میئر نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور پر کام کرنے کی امریکی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔
ایریک میئر کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقاتقبل ازیں امریکی وفد کے سربراہ اور امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر عہدیدار ایرک میئر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا منتظر ہوں، ایرک میئر
امریکا کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر بیورو آفیشل ایرک میئر نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں امریکی وفد کی سربراہی بھی کی، اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے پاکستان کو سرمایہ کاری فورم کے انعقاد پر سراہتے ہوئے سرمایہ کاروں کے لیے یکساں موقع فراہم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
ایرک میئر نے ویڈیو پیغام میں مزید کیا کہا؟امریکا کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر بیورو آفیشل (ایس بی او) ایرک میئر نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے کام کرنے کا منتظر ہوں۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کو اسلام آباد میں معدنیات سرمایہ کاری فورم کے انعقاد پر سراہتا ہوں اور اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کرتا ہوں کہ اس نے سرمایہ کاروں کے لیے یکساں موقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
ایرک میئر نے کہا کہ اہم معدنیات ہمارے سب سے اہم ٹیکنالوجیز کے خام مال ہیں، اور صدر ٹرمپ نے امریکا کے معدنیات کے مستقبل کو محفوظ کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ اگرچہ ہم یہاں اسلام آباد میں معدنیات پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے موجود ہیں، میں ہمارے اقتصادی شراکت داری کی دیگر حالیہ کامیابیوں کو بھی اجاگر کرنا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان کے معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری درکار ہے، اسحاق ڈار
ہم نے حال ہی میں پاکستان کو امریکی سویابین کی برآمدات بحالی کا جشن منایا۔ پچھلے چند ہفتوں میں سویابین کے 2 لاکھ 60 ہزار ٹن سے زیادہ کے ساتھ 4 جہاز پاکستان پہنچے ہیں۔ یہ امریکی برآمد کنندگان اور پاکستانیوں کے لیے جیت ہے، اور ہم مستقبل میں مزید ایسی کامیابیاں دیکھنے کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو چیز مجھے امریکا اور پاکستان کے شراکت داری کے بارے میں سب سے زیادہ پرجوش بناتی ہے وہ یہ ہے کہ ہمارا تعاون ہمارے عوام کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات پر مبنی ہے۔ آپ میں سے بہت سے افراد نے امریکا میں تعلیم حاصل کی، ہمارے تبادلے کے پروگراموں میں حصہ لیا ہے، اور امریکہ میں خاندان، دوست اور کاروباری شراکت دار رکھتے ہیں۔ میں ہر ایک کے ساتھ مل کر امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے کام کرنے کا منتظر ہوں۔
ایرک میئر نے کہا کہ میں پاکستان کی شاندار مہمان نوازی کا تجربہ کرنے، معدنیات سرمایہ کاری فورم میں شرکت کرنے، اور ہماری اہم شراکت داری کو مزید مستحکم اور فروغ دینے کے لیے اسلام آباد میں موجود ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایرک میئر پاکستان امریکا تعلقات وزیر اعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایرک میئر پاکستان امریکا تعلقات وزیر اعظم شہباز شریف امریکا اور پاکستان کے شراکت داری کو مزید پاکستان کے ساتھ انویسٹمنٹ فورم ایرک میئر نے طرفہ تعلقات سرمایہ کاری میں پاکستان کرنے کے لیے امریکی وفد نے پاکستان شہباز شریف پاکستان کو اظہار کیا دلچسپی کے کے درمیان کے سینیئر نے کہا کہ کام کرنے انہوں نے کے لیے ا کرنے کی دو طرفہ
پڑھیں:
پاکستان اور بیلاروس کی حکومتیں تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے پر عزم: جام کمال
اسلام آباد (نمائدنہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کی حکومتیں تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے اور نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ ٹیکسٹائل مشینری، زرعی پراسیسنگ، دوا سازی، قابلِ تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس جیسے شعبوں میں دونوں ممالک کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منسک میں دوسرے پاکستان بیلاروس بزنس فورم سے خطاب میں کیا۔ جام کمال خان نے فورم سے خطاب میں پاکستان بیلا روس تعلقات میں تیزی سے بڑھتے ہوئے اشتراک پر روشنی ڈالی۔ جام کمال خان نے کہا کہ ہماری موجودگی دونوں ممالک کے درمیان فروغ پاتی ہوئی، گہری شراکت داری کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کا حالیہ دورہ اس شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، بیلا روس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان حالیہ تعاون کے معاہدے کا بھی اعلان کیا جسے انہوں نے تجارتی فروغ اور شراکت داری کے لئے ایک فعال پلیٹ فارم قرار دیا۔ جام کمال خان نے بیلا روسی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، جو پرکشش مراعات اور تین ارب سے زائد آبادی پر مشتمل منڈیوں تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ توانائی ٹیرف میں کمی کو سرمایہ کاری کے لئے ایک اضافی سہولت قرار دیا۔