فائل فوٹو۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے عالمی کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم بائنینس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔ 

ملاقات میں چانگ پنگ ژاؤ کی پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک ایڈوائزر کےطور پر تقرر کا خیر مقدم کیا گیا اور ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچر ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق چانگ پنگ ژاؤ نے ابھرتے بلاک چین ٹیکنالوجی اور گلوبل انٹرپرینیور شپ کے امکانات سے آگاہ کیا اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کےلیے جدید علوم کے رجحانات کے فروغ پر اتفاق بھی کیا گیا۔ 

نواز شریف نے گفتگو کے دوران کہا کہ چانگ پنگ ژاؤ جیسی شخصیات سے ترقی اور مواقع کی نئی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔ پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی اسکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کےلیے تیار کر رہے ہیں، پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کےلیے بالکل تیار ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے، نالج بیسڈ ٹیکنالوجی نئی جنریشن کو اختراعی اور ڈیجیٹل انٹرپرائز کی راہ پر گامزن کرے گی۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں نے رہنماؤں نے چانگ پنگ ژاؤ نے ڈیجیٹل علوم میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحتیوں کو سراہا اور کہا چانگ پنگ ژاؤ کے تقرر سے ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل ہب کے طور پر پاکستان کی شناخت بنے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اور ڈیجیٹل

پڑھیں:

نواز شریف کی بیلا روس کے صدر کے ساتھ خوشگوار ملاقات کی تصاویر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

وزیراعظم شہباز شریف اس وقت اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف کے ساتھ دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس میں موجود ہیں۔ بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن کی جانب سے دونوں بھائیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں اپنے فارم ہاؤس پر عشائیہ بھی دیا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

وائرل ویڈیو میں صدر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار کیا۔ بیلا روس کے صدر سے پہلے بے تکلفی سے میاں محمد نواز شریف ملتے ہیں اس کے بعد وہ شہباز شریف کو گلے لگاتے ہیں جبکہ مریم نواز کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

"بیلا روس کے صدر عزت مآب الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں اپنے فارم ہاؤس پر عشائیہ"

????عشائیے میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بھی شرکت… pic.twitter.com/8Unswn0fvi

— PMLN (@pmln_org) April 10, 2025

نواز شریف اور شہباز شریف کی بیلا روس کے صدر کے ساتھ خوشگوار ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف  تبصرے کیے گئے۔

محمد عاصم منیر نے نواز شریف اور شہباز شریف کی بیلاروس کے صدر سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ ن اور شین میں فاصلے بڑھ گئے ہیں وہ اب اس بےتکلف عشائیے پر دو بھائیوں کی سفارتکاری پر کیا کہیں گے؟

سابق وزیراعظم نواز شریف اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف بیلا روس کے صدراتی محل میں بیلاروس کے صدر سے باہم گلے ملتے ہوئے خوشگوار ماحول میں۔ مگر سوال یہ پوچھنا تھا کہ جو کہتے تھے کہ نون اور شین میں فاصلے بڑھ گئے ہیں وہ اب اس بےتکلف عشائیے پر دو بھائیوں کی سفارتکاری پر کیا کہیں گے؟؟ pic.twitter.com/pmU22SNFL8

— Muhammad Asim Naseer (@AsimNaseer81) April 10, 2025

سدرہ اسلم لکھتی ہیں کہ ’عزت، وقار، اور خدمت جب نواز شریف اور شہباز شریف ایک ساتھ ہوتے ہیں، دنیا خود سلام کرتی ہے‘۔

عزت، وقار، اور خدمت — جب نواز شریف اور شہباز شریف ایک ساتھ ہوتے ہیں، دنیا خود سلام کرتی ہے!♥️ pic.twitter.com/irr6XYUetV

— Sidra Aslam (@sidraa9089) April 10, 2025

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ کہا تھا نہ لائن وہیں سے شروع ہو گی جہاں نواز شریف خود کھڑا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے خود مٹ گئے۔

کہا تھا نہ لائن وہیں سے شروع ہو گی جہاں نواز شریف خود کھڑا ہو گا۔
شہباز شریف بھی بھائی کے پیچھے لائن میں کھڑا ہو گا
نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے خود مٹ گئے pic.twitter.com/5riwVuIQ0X

— مسعود احمد قریشی ???????? (@MASOODAQ216) April 10, 2025

ایک صارف کا ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کوساری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

نواز شریف کوساری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

بیلا روس کے صدر کا نوازشریف سے بے تکلفانہ استقبال، ذاتی فارم ہاؤس پر عشائیہ بیلا روس کے صدر عزت کی جانب سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں اپنے فارم ہاؤس پر عشائیہ pic.twitter.com/mou4pN5w2I

— S-rehman (@rehman46043768) April 10, 2025

فاحد حسن نے نواز شریف کی بیلا روس کے صدر کے ساتھ خوشگوار ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا کے نواز شریف کو عہدے کی ضرورت نہیں بلکہ عہدوں کی نواز شریف کی ضرورت ہے۔

یہ ثابت ہوگیا کے نواز شریف کو عہدے کی ضرورت نہیی بلکہ عہدوں کی نواز شریف کی ضرورت ہے۔۔
میاں صاحب اپنے پرانے دوست بیلا روسی صدر کی حصوصی دعوت پہ آج بیلا روس موجود۔ بیلا روسی صدر کا میاں صاحب کے لیے اپنے فارم ہاؤس میں حصوصی عشائیہ۔ pic.twitter.com/X0Zh838kFF

— Fahad Hassan fadi ???? (@FadiViews) April 10, 2025

واضح رہے کہ بیلا روس کے دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیلا روس بیلا روس دورہ شہباز شریف مریم نواز نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اوّل سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کا دو روزہ دورہ مکمل، نواز شریف کے ہمراہ لندن روانہ
  • نواز شریف پھر سیاست میں سرگرم،جلسوں کا اعلان کر دیا
  • نواز شریف کی بیلا روس کے صدر کے ساتھ خوشگوار ملاقات کی تصاویر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • نوازشریف آج وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلا روس جائینگے
  • طویل عرصے بعد بلآخر نواز شریف کی سیاسی میدان میں واپسی