ملک میں رواں ہفتے دو مغربی ہواﺅں کے سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )ملک میں رواں ہفتے دو مغربی ہواﺅں کے سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق معتدل شدت کے سسٹم کی وجہ سے کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، شمالی علاقوں میں آج رات سے 13 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.
(جاری ہے)
پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے 12 اپریل تک آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں آندھی کا بھی امکان ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے چند مقامات پر آج سے 11 اپریل کے دوران بارش کی پیش گوئی ہے، کوئٹہ، ژوب، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ میں درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے انہوں نے بتایا کہ آئندہ دنوں بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے. رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر 10سے 12 اپریل تک گرج چمک کے بادلوں کی تشکیل کا امکان ہے، شہرِ قائد کے مضافات میں جمعرات اور جمعے کو مقامی سطح پر گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں، نم ہواﺅں اور گرمی کے باعث گڈاپ، ملیر اور سپرہائی وے کے اطراف بارش ہو سکتی ہے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے باعث ملک میں بارش 40 فیصد تک کمی ہوئی ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کا امکان ہے علاقوں میں سکتی ہے چمک کے
پڑھیں:
اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعہ کے روز خیبرپختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔
اس دوران کشمیر اور با لائی خیبر پختو نحوا میں چند مقامات پر درمیا نی سے تیز بارش متوقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔