پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھائی سے ملاقات ہونے تک اڈیالہ جیل کے باہر ہی بیٹھنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا عمران خان کو لے ڈوبا، گالم گلوچ بریگیڈ سے خود پی ٹی آئی بھی محفوظ نہیں، رانا ثنااللہ

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم سے کہا جارہا ہے کہ جیل نہیں جانے دیں گے، سوال ہے کہ کیوں نہیں جانے دے رہے؟

انہوں نے کہاکہ 2، 3 ہفتوں سے عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جارہی اور آج بھی پولیس کی نفری کھڑی کردی گئی ہے۔

علیمہ خان نے کہاکہ ایسی صورت میں ہم پریشان نہ ہوں تو کیا کریں؟ اگر ہماری ملاقات نہ کروائی گئی تو فیملی یہیں جیل کے باہر بیٹھے گی۔

اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان کو 2 بڑی آفرز دی گئی ہیں، انہیں کہا جارہا ہے کہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں یا دو سال تک خاموش رہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلافات کی لہر برقرار، معاملہ عمران خان کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی

انہوں نے کہاکہ ضروری ہے کہ ہم اپنی پولیس اور عدلیہ کی آزادی کے لیے تحریک چلائیں، پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ اگر آپ نے عمران خان کو سپورٹ کرنا ہے تو جمعرات کو اپنے لیڈر کے ساتھ جا کر کھڑے ہو جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اڈیالہ جیل اعلان بانی پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف علیمہ خان عمران خان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل اعلان بانی پی ٹی ا ئی پاکستان تحریک انصاف علیمہ خان وی نیوز جیل کے باہر اڈیالہ جیل پی ٹی ا ئی علیمہ خان نے کہاکہ

پڑھیں:

  عرفان صدیقی کی امریکی وفد کی جیل میں عمران خان سے ملاقات کی تردید 

اسلام آباد (اپنے سٹا ف رپو رٹر سے) سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی وفد کی جیل میں عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ میں اس کی تردید کرتا ہوں۔ عمران خان پی ٹی آئی کے کسی فرد سے نہیں ملنا چاہتے تو حکومت کیا کرے؟ جس سے ملنا ہوتا ہے، اس سے ان کی ملاقات ہو جاتی ہے۔ نواز شریف نے 2024 کے انتخابات سے پہلے ہی وزیر اعظم نہ بننے کا فیصلہ کر لیا تھا‘ آئندہ انتخابات میں وہ کیا فیصلہ کریں گے‘ اس کے بارے میں نہیں کہہ سکتا۔ 6 نہروں کی تعمیر کے معاملے میں ٹائم لائن کو دیکھیں۔ 8 جولائی 2024 سے 14 مارچ 2025 تک پیپلز پارٹی کیوں خاموش رہی؟۔ اختر مینگل بالغ نظر سنجیدہ مزاج ان سیاستدانوں میں شامل ہیں جو سیاسی مکالمے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصول، نظریہ اور آئین و جمہوریت کے لیے تیس، تیس سال کی سزائیں کاٹنے والے لیڈروں کی تاریخ گواہ ہے کہ عمران خان سے جتنی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، اتنی آج تک کسی کی نہیں ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنید اکبر کا گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان کو گھر بیٹھنے کا مشورہ
  • ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی جے ڈی اے میں شامل ہونے کی تردید
  • 5 اکتوبر جلا ﺅگھیراﺅ کیسز میں علیمہ خانم اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
  • 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس؛ عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع
  •   عرفان صدیقی کی امریکی وفد کی جیل میں عمران خان سے ملاقات کی تردید 
  • امریکی وفد کی جیل میں عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، عرفان صدیقی
  • عمران خان سے ملاقات کیلئے بہن علیمہ خان کی درخواست منظور
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو علیمہ خان اور عمران خان کی ملاقات کرانے کا حکم
  • شیخ رشید کا مؤقف وقت آنے پر دینے کا اعلان، عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو
  • عمران خان سے کون ملے گا؟ فہرست جیل انتظامیہ کے حوالے