اعضا اور خون کا عطیہ دینا اسلامی تعلیمات کے مطابق جائز ہے:چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ انسانی جان بچانے کے لئے گردے، جگر اور خون کا عطیہ دینا شریعت کے مطابق جائز ہے جبکہ مرنے کے بعد بھی اعضا عطیہ کئے جا سکتے ہیں بشرطیکہ قریبی رشتے دار اور ورثا اس کی اجازت دیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسے عطیات اسلامی تعلیمات کے منافی نہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔
روز نامہ امت کے مطابق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ زندہ افراد کی جانب سے اعضا عطیہ کرنا شریعت میں حرام نہیں ہے کیونکہ اسلام انسانی جان کی حفاظت کو مقدم رکھتا ہے اور زندگی بچانے کے لئے ایسے اقدامات کی اجازت دیتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت ہزاروں افراد گردے، جگر، دل اور قرنیہ کی خرابی میں مبتلا ہیں مگر اعضاءعطیہ کرنے کا رجحان نہ ہونے کے باعث یہ مریض مناسب علاج سے محروم ہیں۔
سندھ کے تحفظات جائز ہیں، سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو جوابی خط
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025 کو ہوئے۔
انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات، آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو 4 سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔