پاکستان کو جدید علوم کے تقاضوں کے مطابق بدلتی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جدید علوم کے تقاضوں کے مطابق تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔
منگل کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف سے کرپٹو کرنسی ایکسچینج ڈیننس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر کرپٹوکرنسی ایکسچینج ڈیننس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ نے پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک ایڈوائزر کے طور پر تقرر کا خیرمقدم کیا، چانگ پنگ ژاؤ کا تقرر ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل حب کے طور پر معاون قرار دیا گیا۔
ملاقات میں اختراعی علوم کے ذریعے ترقی کے ویژن کو اپنانے پر اتفاق کیا گیا، ڈیننس کے بانی نے نواز شریف کے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے فروغ کے وژن کو سراہا، ملاقات میں ڈیجیٹل اثاثہ جات، فیوچر ٹیکنالوجیز میں نوجوانوں کی شراکت پر بھی گفتگو کی گئی۔
چانگ پنگ نے ابھرتی بلاک چین ٹیکنالوجی، گلوبل انٹرپرینیورشپ کے امکانات سے شرکا کو آگاہ کیا جبکہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے جدید علوم کے رجحانات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا کہ چانگ پنگ ژاؤ جیسی قابل قدر شخصیات سے ملاقات میں ترقی اور مواقع کی نئی راہیں ہموار ہوتی ہیں، پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کے لیے تیار ہے، پاکستان کو جدید علوم کے تقاضوں کے مطابق تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا، نوجوانوں کو آئی ٹی اسکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکٹ کے لیے تیار کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے تیار ہے، ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالجیز پر مرکوز ہے، جو نئی جنریشن کو اختراعی، ڈیجیٹل انٹرپرائز کی راہ پر گامزن کرے گی۔
مزیدپڑھیں:دانیہ شاہ کے بعد طوبیٰانور کی شادی ،بڑی خبرآگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹیکنالوجیز کو جدید علوم کے ملاقات میں نواز شریف کے لیے
پڑھیں:
ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت جمعرات کو پاکستان کا دورہ کریں گے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ کی ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ کے ساتھ ون آن ون ملاقات ہو گی، وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران اقتصادی، تجارتی، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ ون آن ون ملاقات ہو گی، وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران اقتصادی، تجارتی، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی، دونوں ممالک کے درمیان متعدد ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوں گے، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے ویزوں کے خاتمے کے معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ کا یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہوگا۔