2025-03-10@22:15:59 GMT
تلاش کی گنتی: 2024

«فیصد ہیں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین اور اپوزیشن کے درمیان جھگڑا آج بھی جاری رہا، اپوزیشن نے ڈائس کا گھیراؤ کیا، ڈپٹی چیئرمین کے استعفی اور گیلانی کو واپس کرو کے نعرے لگائے۔قائم مقام چئیرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوا۔ قائم مقام چئیرمین سینیٹ نے گزشتہ روز کے واقعہ پر وضاحت اور رولنگ دی۔ سیدال خان ناصر نے کہا کہ کل کے کیے گئے اشاروں کا مطلب کسی کی دل آزاری نہیں تھا، قائم مقام چئیرمین نے اپنے الفاظ کارروائی سے حذف کرا دئیے۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ اپوزیشن کے 3 ممبران نے غلط باتیں کیں، 3 ممبران کی رکنیت معطل کرسکتا ہوں لیکن نہیں کروں گا، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے تمام محکموں کو جون تک پی سی ون مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائی جا سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کی ترقی کے لیے 40 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے اور مکمل بجٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے تھرڈ پارٹی ویری فیکیشن کے عمل کو بھی زیر غور لایا تاکہ منصوبوں کے...
    پاکستان شوبز کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس میں وہ شادی کی تقریب میں ایک جوڑے کا نکاح پڑھاتے نظر آئے۔ حمزہ علی عباسی نے نکاح پڑھایا اور دولہا کی جانب سے حق مہر کی رقم کا بھی اعلان کیا۔ اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ نکاح پڑھانے کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں اور کچھ صارفین حمزہ علی عباسی کو مزاحیہ انداز میں مولانا حمزہ علی عباسی کہہ رہے ہیں۔         View this post on Instagram                      ...
    مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا پولیس ریمانڈ کیوں نہیں دیا گیا؟ عدالت میں سنسنی خیز انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں عدالت نے ملزم ارمغان کے پولیس ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تاہم سماعت کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس ظفر راجپوت نے مصطفیٰ قتل کیس کی سماعت کی جس دوران سرکاری وکیل اور کیس کے سابق تفتیشی افسر سمیت متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ملزم ارمغان کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ اب کیس کا تفتیشی افسر کون ہے؟ سرکاری...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں مولانا فضل الرحمان کے پاس بغیر کسی مفاد کے گیا تھا، مولانا دوستی کا وعدہ نبھا رہے ہیں اور میں بھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو الرٹ کرنے کے نوٹیفکیشن کی زبان بتارہی ہے کہ دھمکا رہے ہیں، الرٹ پولیس نے جاری کیا اور پولیس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ماتحت ہے۔(جاری ہے) فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جب بھی مولانا کے پاس جاؤں گا تو ان کے گھر سے مایوس واپس نہیں آؤں گا، مولانا پی ٹی آئی کی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔انہوں نے کہا...
    وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی بہتری کا دنیا اعتراف کر رہی ہے۔نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے معاشی استحکام پیدا ہو رہا ہے، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ چکا ہے۔ مہنگائی 5 فیصد کے قریب آ گئی: اسحاق ڈارنائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مہنگائی 5 فیصد کے قریب آ گئی ہے، اس ماہ 5 فیصد سے کم نمبر آئے...
    امریکا کے وسطی اور مشرقی حصوں میں شدید برفانی طوفان، تیز ہواؤں اور شدید سردی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی۔ نیشنل ویدر سروس کے مطابق مونٹانا اور نارتھ ڈکوٹا میں درجۂ حرارت منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے جبکہ کئی علاقوں میں ریکارڈ سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گورنر کینٹکی کے مطابق سیلاب کے باعث 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ویسٹ ورجینیا اور جارجیا میں بھی ایک ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔ حکام نے متعدد ریاستوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,000 سے زائد...
    نامور پاکستانی اداکارہ، میزبان اور کانٹنٹ کری ایٹر مریم نفیس نے بولڈ ڈریسنگ پر شوہر کی رائے بتا کر سوشل میڈیا صارفین کو شٹ اپ کال دے دی۔ اداکارہ مریم نفیس اور ان کے شوہر امان احمد جلد ہی ننھے مہمان کو دنیا میں خوش آمدید کہنے والے ہیں، خوبصورت جوڑا اپنے ان حسین لمحات کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرتا ہے اور مریم نفیس مختلف شوٹز کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹا گرام پر شیئر کرتی رہی اور بولڈ ڈریسنگ پر اکثر تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔ حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں اداکارہ نے سفید لباس پہنا ہوا ہے۔   View this post on Instagram  ...
    پاکستانی معروف اداکار، میزبان و سیاست دان حمزہ علی عباسی اب نکاح خواں بھی بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکار کی ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں نکاح پڑھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے مطابق حمزہ علی عباسی شادی میں شریک متعدد افراد کے ساتھ کھڑے ہیں اور مائیک کا استعمال کرتے ہوئے نکاح پڑھا رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) اداکار کی اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ہی تھا کہ مداح و صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ صارفین کی ایک بڑی تعداد حمزہ علی عباسی سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ ان...
    ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا اس کے پاس نگران حکومت آگئی اورمعیشت کی صورتحال ابتر ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک 38 فیصد مہنگائی اور پالیسی ریٹ 22 فیصد تک پہنچ گیا، ایسے میں کون کاروبار کرسکتا تھا، جن کے پاس پیسہ تھا انہوں نے کام کے بجائے بینک میں پیسہ رکھنے کو ترجیح دی۔ اسحاق ڈاع نے کہا کہ معیشت کے ساتھ ساتھ سفارتی طور پر بھی ہم الگ ہوچکے تھے، بیرون ملک سے کوئی دورے پر نہیں آتا تھا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہم اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک سال میں استحکام لاچکے ہیں اور اب آگے کی طرف سفر شروع ہوگا۔ ان کا کہنا...
    تصوف اسلامی معاشرت و ممالک اور خاص طور پر برصغیر میں روحانیت بعض ترک دنیا اور کچھ قرب الٰہی حاصل کرنے کا مفہوم دیتے ہیں۔ مسلمان علماء میں سے بہت سے متفق اور زیادہ تر غیر متفق ہی نہیں باقاعدہ معترض ہیں۔ اسلامی تاریخ میں تیسری ہجری میں اس کی شروعات کے شواہد ملتے ہیں۔ برصغیر میں بڑے علماء اور فقراء کے باقاعدہ آگے سلسلے چلتے جاتے ہیں لیکن انسانی تاریخ اور اس کا ادراک رکھنے والے جانتے ہیں کہ تصوف پر صرف مسلمانوں کا قبضہ تصور کرنا سخت زیادتی ہے۔ انسان روح اور بدن کے سنگم کا نام ہے۔ روح کو ہمیشہ فطرت کے مطابق پاک جانا جاتا ہے جبکہ بدن بر تقاضا بشریت اس کے برعکس ہے۔ کسی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن گرینڈ الائنس بنے گا اور نہ ہی دھرنا ہوگا، تحریک انصاف کے لوگ کمپرومائزڈ ہیں۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اس حکومت کی گارنٹر اسٹیبلشمنٹ نہیں خود پی ٹی آئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے خط لکھا لیکن اس کی تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے توثیق نہیں کی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بچانے کیلئے شہباز شریف کی حکومت اور کابینہ پیچھے کھڑی ہے، میں نے بانی کے خط بارے پہلے ہی کہا تھا ڈسٹ بن میں جائے گا، آرمی چیف جمہوریت پسند آدمی ہیں۔...
      بلوچستان کے چھ سات اضلاع آزادی کا اعلان کردیں تو اقوام متحدہ درخواست منظور کرلے گی،کے پی کے اور بلوچستان کے بہت سے علاقوں میں پولیس تو چیک پوسٹیں خالی کرچکی تھی اب فوج بھی خالی کرچکی ہے اسٹیبلشمنٹ فیصلے کرتی ہے حکومت کو بندکمروں میں کئے گئے فیصلوں پر انگوٹھا لگاتا پڑتا ہے ،وزیر اعظم یہاں تو یہ کہتے کہ میرے علم میں نہیں ہے ، وزیراعظم کو افغانستان جانے والے جرگوں کا علم تک نہیں ہے، سربراہ جے یو آئی جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت کوئی سویلین اتھارٹی موجود نہیں اور وزیراعظم کو افغانستان جانے والے جرگوں کا علم تک نہیں ہے، ملک سیاست دانوں...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سابق وفاقی وزیر،جی ڈے اے کے رہنما اور سابق وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی کے صاحبزادے غلام مرتضیٰ جتوئی کی جھوٹے مقدمے کی بنیاد پر گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس گرفتاری کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت گزشتہ 17سال سے برسراقتدار ہے مگر صوبے میں مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت ، منشیات فروشی ، ڈاکو راج اور بدامنی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے لیکن یہ نااہل اور کرپٹ حکومت اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔کاشف سعید شیخ نے ایک...
    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنے گا اور نہ ہی اب کوئی دھرنا ہوگا۔ گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف جو زبان استعمال کی اس کے بعد گرینڈ الائنس کا سوچنا بے وقوفی ہے۔ گنڈا پور کو بچانے کیلیے شہباز شریف اور انکی پوری کابینہ اور حکومت کھڑی ہے۔وہ گزشتہ روز مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو دے رہے تھے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی نے خط لکھا مگر ان کی پارٹی نے ہی اس کی توثیق نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پچھلے پچھتر سال سے اکھاڑا بن گئی ہے ، یہ ایک ڈرامے بازی کا ،جھوٹ فریب بیچنے کا، ایک دوسرے کو...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے یونائیٹڈ نیشن فنڈ فار پاپولیشن ایکٹوٹیز (UNFPA) کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور عوام کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کا فارمولہ طے ہونا چاہئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد کی سربراہی UNFPA کے ملکی نمائندہ  ڈاکٹر لوئے شبانے کر رہے ہیں، ملاقات میں ڈی جی NUST ڈاکٹر اشفاق خان، UNFPA سندھ کے سربراہ مقدر شاہ اور  رینوکا سوامی شریک تھے، صوبائی وزیر پاپولیشن ڈاکٹر عذرا پیچوہو، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری پاپولیشن حفیظ اللہ عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔  ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ پر تبادلہ خیال، وسائل کی تقسیم اور...
    سینیٹر عرفان صدیقی(فائل فوٹو)۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ایم ڈی سی کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں جھوٹ بولا، پی ایم ڈی سی اپنے سرکلرز پر عملدرآمد کیوں نہیں کراتی؟ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، اس کو سنجیدگی سے لینے جا رہا ہوں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے قائمہ کمیٹی برائے صحت میں غلط معلومات دیں، پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے بچوں سے بھاری فیسیں لی جا رہی ہیں۔ بچوں سے زیادتی نہیں ہونے دوں گا، عدالت بھی جانا پڑا تو جاوں گا۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق پرائیویٹ...
    ترک وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں محمود المشهدانی کا کہنا تھا کہ عراق، ترکیہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمود المشهدانی" نے ترکیہ کے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمود المشهدانی نے کہا کہ بغداد اپنی سرزمین کو نشانہ بنانے والی کسی بھی سرگرمی کا مخالف ہے۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اس میں وسعت کا جائزہ لیا۔ عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر نے ھاکان فیدان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغداد کی خودمختاری، سالمیت اور آزادی کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے تمام مشترکہ معاہدوں پر ترکیہ اور عراق کی...
    ماسکو: روس کے نائب وزیراعظم ایلکسی نوواک نے تصدیق کرتے ہوئے  کہاہے کہ اوپیک پلس ممالک اپریل میں شروع ہونے والے تیل کی ماہانہ فراہمی میں اضافے کو مؤخر کرنے پر غور نہیں کر رہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیلوں کے باوجود اوپیک پلس ممالک کی ملاقات میں تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کی فراہمی میں اضافے کو روکنے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تین اوپیک پلس ممالک کے نمائندوں نے عالمی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ابھی تک اس موضوع پر کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی، اور اضافی فراہمی کو اپریل سے جذب کرنے کی صلاحیت پر غور کیا جا رہا ہے سخت پابندیاں اور چین کی بڑھتی ہوئی تیل کی طلب کو اس فیصلے...
    سینئر سیاستدان فیصل ووڈا نے کہاہے کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، عمران خان کے نام پر اوورسیزپاکستانیز سے فنڈز لے کر بنگلے اور جائیدادیں بنائی گئیں، شیر افضل مروت سمیت جو بھی پارٹی کے لیے اچھا کام کرتا ہے اسے سائیڈ لائن لگا دیا جاتا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، عمران خان کے نام پر اوورسیز پاکستانیز سے فنڈز لے کر جائیدادیں بنا لیں، جو پارٹی کے لیے اچھا کام کرتا ہے اسے سائیڈ لائن لگا دیا جاتا ہے، فواد چوہدری ٹھیک تنقید کررہا ہے، یہ وہ پارٹی نہیں جس کا ہم...
    آرمی چیف کا عمران خان یا ان کی سیاست سے کوئی واسطہ نہیں، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سینئر سیاستدان سینیتر فیصل ووڈا کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، عمران خان کے نام پر اوورسیزپاکستانیز سے فنڈز لے کر بنگلے اور جائیدادیں بنائی گئیں، شیر افضل مروت سمیت جو بھی پارٹی کے لیے اچھا کام کرتا ہے اسے سائیڈ لائن لگا دیا جاتا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، عمران خان کے نام پر اوورسیز پاکستانیز سے فنڈز لے کر جائیدادیں بنا...
    کراچی: مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا بیٹا منشیات استعمال کرتا تھا مگر فروخت نہیں کرتا تھا۔ کراچی پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی نے الزام عائد کیا یے کہ مصطفی کیس کا اصل کردار پولیس والا بلال ٹیشن ہے جو اغوا برائے تاوان کی وارداتیں سی آئی اے کے ایک اعلیٰ افسر کے ساتھ ملکر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کو شیراز نے قتل کیا اور میرے بیٹے کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، میرا بیٹا نشہ کاعادی ضرور ہے لیکن فروخت نہیں کرتا جس...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت کوئی سویلین اتھارٹی موجود نہیں، اسٹیبلشمنٹ بند کمروں میں فیصلے کررہی ہے، جبکہ حکومت کی طرف سے صرف انگوٹھا لگایا جاتا ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکمران ملکی معاملات سے بے خبر ہیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حکومت کی رٹ موجود نہیں۔ یہ بھی پڑھیں امریکا افغانستان میں دوبارہ جنگ پر غور کررہا ہے، مولانا فضل الرحمان انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال کسی سے پوشیدہ نہیں، لیکن اس کے باوجود ماورائے آئین پالیسیاں بنائی جارہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکومت چاہے یا نہ چاہے اسپیکر کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ایوان...
    پی ٹی آئی رہنماؤں نے الیکشن نتائج، عدالتی فیصلوں اور ملکی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے پی ٹی آئی کو واضح مینڈیٹ دیا مگر دھاندلی سے نتائج تبدیل کیے گئے، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی 180 نشستوں پرقبضہ کیا گیا، عمر ایوب نے کہا ہے کہ عدلیہ کو اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر کہنا چاہیے کہ بس اب بہت ہوگیا، عمران خان تک رسائی روک دی گئی ہے، پہلے بھی انہیں تنہائی میں رکھا گیا تھا، بشریٰ بی بی، شاہ محمود کو جیل سہولتیں نہیں مل رہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ 8 فروری کے بعد ملک میں عدم استحکام نے جنم لیا، اس...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مسئلہ صرف اس ایوان میں نہیں ہے، پورا ملک اس وقت پریشانی اور اضطراب میں مبتلا ہے، عام آدمی کے پاس نہ تو روزگار ہے اور نہ ہی جان و مال کا تحفظ۔ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر محکموں کے محکمے ملیا میٹ کئے جا رہے ہیں، اداے ملیا میٹ کئے جا رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ لاکھوں افراد بے روزگار ہوتے جا رہے ہیں، اس کی فکر کس کو کرنا ہے، ظاہر ہے کہ پارلیمنٹ کو اس کے بارے میں سوچنا ہے، اگر حکومت کوئی غلط فیصلہ کرتی ہے، عوام کے...
    راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء) بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ کورٹ آرڈر اور پاوور آف اٹارنیز جیل انتظامیہ کو بھجوائے ہیں۔ جو انڈر ٹرائل قیدی ہیں، ان تک وکلا کی رسائی نہیں روکی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ اکتوبر میں بھی ملاقاتوں پر پابندی عائد رہی،جس پر مجھے ایسی صورتحال میں عدالت میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔(جاری ہے) جس طرح آج کیس کی سماعت لمبی ملتوی کی گئی اس پر شاکی ہوں۔ جج...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ کیس کے ملزم ارمغان کے گھر جیو نیوز پہنچ گیا۔خیابان مومن میں ملزم کے گھر جدید سیکیورٹی کیمرے، گاڑیاں اور آٹو میٹک گیٹ لگا ہے، دیواروں پر گولیوں کے نشانات بھی موجود ہیں، پہلی منزل پر سافٹ ویئر ہاؤس بھی بنا رکھا تھا، واک تھرو گیٹ بھی نصب تھا۔کمرے کے قالین پر موجود خون کے نمونے مقتول مصطفیٰ کی والدہ سے میچ ہو چکے ہیں، 8 فروری کو ملزم نے پولیس چھاپے کے دوران گھر کے اندر سے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی تھی، جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ مقتول مصطفیٰ کا لڑکی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، لڑکی بیرون ملک چلی گئی،...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی وکلاء ٹیم کے رکن فیصل چوہدر ی نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد تحریک چلے گی  اور اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے اتحادیوں سے رابطے کا کہہ دیا ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود جیل حکام نے تعاون نہیں کیا۔ ان  کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے یہ سب کسی انجانے خوف میں مبتلا ہیں، حکومت پر بالکل اعتبار نہیں یہ سیاسی دشمنی میں کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ، بانی...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کسی کی لڑائی ہے تو پارٹی کے اندر رہنی چاہیے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج بغیر وجہ 27 فروری تک ملتوی کی گئی۔ بانی نے عید کے بعد احتجاج کی تجویز دی ہے، فیصل چوہدریبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نےانکشاف کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد احتجاج تجویز دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر ملاقات کےلیے عدالت سے رجوع کیا، آج عدالتی احکامات کے باوجود بانی تک رسائی نہیں دی گئی۔بانی...
    سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں موجود لوگ نظریاتی نہیں پلانٹڈ ہیں۔جہلم کے علاقے دینہ میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے پی ٹی آئی میں پلانٹ کیے گئے رہنماؤں کا تذکرہ کیا۔ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت غیر سنجیدہ فیصلے کر رہی ہے، فواد چوہدریسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت غیرسنجیدہ فیصلے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں موجود لوگ نظریاتی نہیں پلانٹڈ ہیں، سلمان اکرم راجا، شیخ وقاص اور دیگر لوگ نظریاتی نہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجا کی دلچسپی اپنے پیسوں سے ہے، پارٹی کو ملنے والی فنڈنگ کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ،کابینہ کے اجلاس میں گورنمنٹ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گولڈن ہینڈ شیک سے پاکستان ریلوے۔ پی آئی اے و دیگر وفاقی ادارے مستفید ہوسکتے ہیں۔ 01. 20 سال اور اس سے زیادہ سروس کرنے والے ملازم گولڈن ہینڈ شیک کے اہل ہوں گے۔ 02. گریڈ 01 تا گریڈ 14 تک ملازمین پالیسی سے مستفید ہوں گے۔ 03. گریڈ۔ 1 تا 5 تک کے ملازمین سروس مکمل ہونے پر 40 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 04. گریڈ 6 تا 9 گریڈ تک کے ملازمین 60 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 05. گریڈ 7 تا 11 تک کے ملازمین 80 لاکھ وصولی کے...
    پاکستان کی معروف نجی ایئرلائن سرین ایئر نے اپنے فلیٹ میں 2 نئے جدید ایئر بس 320 طیارے شامل کر لئے ، یہ دونوں طیارے ویٹ لیز پر حاصل کئے گئے ہیں اور ایئربس 320 کے جدید طیارے مالٹا سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ سرین ایئر کا مجموعی فلیٹ اب 9 طیاروں پر مشتمل ہو گیا ہے جس میں 737-800 اور ایئربس 330 جیسے طیارے شامل ہیں۔ سرین ایئر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان جدید طیاروں کے ذریعے مسافروں کو عالمی معیار کی سفری سہولت مہیا کی جائے گی، جس سے ان کی سفر کے تجربے کو مزید آرام دہ اور خوشگوار بنایا جائے گا۔ ایئرلائن انتظامیہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے مسافروں کو جدید سفری سہولتیں...
    گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کی تاریخ میں پہلی بار استحکامِ پاکستان کانفرنس ہو رہی ہے۔پشاور میں وحدتِ امت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی تھی۔  فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سب کا مقصد صوبے کے مسائل اور قیام امن پر ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا ہے۔ میرا کے پی اسمبلی آنا اتحاد کی علامت ہے: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈیگورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی آیا ہوں، یہاں قانون سازی ہوتی ہے، یہ...
    ملائیشیا نے ایسے پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا سروس شروع کی ہے جو وہاں بطور سیاح آکر ملک دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ پاکستانی شہری چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ملائیشیا کے قوانین کے مطابق ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں، ای ویزا ایک آن لائن ایپلی کیشن پلیٹ فارم ہے جس کے تحت غیرملکی شہری اپنی سہولت کے مطابق ملائیشیا میں داخل ہونے کے لیے الیکٹرانک ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں پاسپورٹ، درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت، واپسی کا ٹکٹ، ملائیشیا کا سفر کرنے کے لیے درکار فنڈز کا ثبوت چاہیے ہوگا۔پاکستان میں 15 فروری 2025 تک...
    خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ براعظم یورپ مذاکرات سے باہر ہو چکا ہے، یہ الگ الگ ملاقاتیں ایک ہنگامہ خیز ہفتے کے بعد ہوئی ہیں، جس میں واشنگٹن نے یوکرین کی جنگ کے بارے میں اپنے نقطہ نظر میں زبردست تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ کے شکار یوکرین کی حکومت کے معتبر ذرائع نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ کیف کو امریکا اور روس کے درمیان یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ امریکا کے خصوصی ایلچی برائے یوکرین کیتھ کیلوگ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ کیف پیر کو سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات میں شامل ہوگا، لیکن ذرائع کا کہنا ہے...
    بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل  فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ  ہمیں پتا ہے کہ جیل حکام اپنے معاملات میں اتنے آزاد نہیں ہیں، بلکہ بہت ساری جگہوں پر محکوم ہیں ان کا کہنا تھا کہ کورٹ آرڈر اور پاوور آف اٹارنیز جیل انتظامیہ کو بھجوائے ہیں۔ جو انڈر ٹرائل قیدی ہیں، ان تک وکلا کی رسائی نہیں روکی جا سکتی۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ گزشتہ اکتوبر میں بھی ملاقاتوں پر...
    بھارتی فلم کے معروف اداکار اجے دیوگن اور انکی اہلیہ کاجول بالی ووڈ کی بہت زیادہ پسند کی جانے والی فلمی جوڑیوں میں شامل ہیں، تاہم اجے دیوگن اور کاجول کی مختلف پوسٹس دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان سب ٹھیک نہیں ہے۔ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کاجول نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے خود کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی اور لکھا کہ میں خود سے محبت کرتی ہوں۔ Happy Valentine’s Day to myself…I Love You! ????#selflove #the #greatest #love #of #all pic.twitter.com/BBLdk8CrkY — Kajol (@itsKajolD) February 14, 2025 دوسری جانب بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ...
    ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک جاری کر دیا ہے، جس کا باضابطہ اجرا عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے کیا۔ 10 سالہ فریم ورک کے مطابق2026  سے 2035 کے دوران پاکستان کے لیے اہم سماجی و معاشی اہداف مقرر کیے گئے ہیں، ورلڈ بینک اگلے 10 سال کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر فنڈز فراہم کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نے پاکستان کے ذمہ قرضوں میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قرض بہ لحاظ جی ڈی پی اس سال 73.8فیصد جبکہ اگلے سال 74.7 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کو بلند سیاسی، گورننس اور میکرو اکنامک...
    ابو سلمیہ نے اخباری بیانات میں وضاحت کی کہ جنگ بندی کے بعد سے پٹی کی جنوبی گورنریوں سے لاکھوں بے گھر افراد کی واپسی کے باوجود شمالی غزہ کی پٹی میں مریضوں کے لیے صرف 3 انتہائی نگہداشت کے بستر اور صرف 20 گردوں کے ڈائیلاسز مشینں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں طبی سامان کی کمی کی وجہ سے گردے کے امراض کے تقریباً 40 فیصد مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ابو سلمیہ نے اخباری بیانات میں وضاحت کی کہ جنگ بندی کے بعد سے پٹی کی جنوبی گورنریوں سے لاکھوں بے گھر افراد کی واپسی کے باوجود شمالی غزہ کی پٹی میں...
      اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ایف بی آر میں اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں، ایف بی آرسے ٹیکس پالیسی اور ٹیکس وصولی کو الگ کرنا ملکی مفاد میں ہے،ایف بی آر سے ٹیکس وصولی اور فیصلے کرنے کے اختیارات کو الگ کرنا ناگزیر تھا ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس جمع کرنیوالے کے فیصلہ ساز ہونے سے کرپشن ،ٹیکس چوری میں اضافہ ہوتا ہے، بزنس کمیونٹی کا طویل عرصے سے ایف بی آر سے فیصلوں کے اختیار کی علیحدگی کا مطالبہ تھا،ٹیکس بنیاد کو وسیع کرنا، نظام...
    وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش ہے۔ راشد منہاس تربیتی پرواز پر روانہ ہو رہے تھے اچانک انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے میں سوار ہوگئے اور جہاز کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا، راشد منہاس نے طیارے کا رخ دشمن کے بجائے زمین کی طرف موڑ دیا اور یوں اپنے وطن کی حرمت پر جان قربان کر دی۔ راشد منہاس کی اس عظیم قربانی پر انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا، ان کی یہ قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک پست قد خاتون کو گھٹنے کے بل بیٹھ کر ایوارڈ پیش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے نارووال کے سرکاری کالج کی سالانہ تقریب میں شرکت کی اور طلبا و اساتذہ میں انعامات و ڈگریاں تقسیم کیں۔ جب بہترین ٹیچر کا ایوارڈ جیتنے والی ٹیچر اسٹیج پر آئیں تو ان کے چھوٹے قد کی وجہ سے احسن اقبال پہلے جھکے اور پھر گھٹنے کے بل بیٹھ کر انہیں ایوارڈ دیا۔ یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگیاحسن اقبال صاحب نے کمال عجز و انکساری کا مظاہرہ کیا چھوٹے قد کی ٹیچر کو جھک کر...
    فاران یامین:  ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر کینٹ ڈویژن پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے تھانہ مناواں، باغبانپورہ اور ہیئر سے 7 پتنگ باز گرفتار کیے جبکہ فیکٹری ایریا، نارتھ کینٹ اور ڈیفنس اے سے 5 مزید پتنگ بازوں کو حراست میں لیا۔ ملزمان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور برآمد کی گئی۔  گرفتار ملزمان میں حمزہ، عمران، شہزاد، سرفراز، سفیان سمیت دیگر شامل ہیں۔ موٹرسائیکل لین:،آئے روز ٹریفک حادثات معمول بن گئے ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ گرفتار پتنگ بازوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔  
    کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والے نوجوان مصطفی عامر کی مبینہ لاش حب سے ملنے کا واقعہ معاشرے کے بگاڑ کا ایک اور بھیانک مظہر ہے۔ یہ محض ایک قتل کا واقعہ نہیں بلکہ کئی سماجی نوعیت کے سوالات اٹھا رہا ہے، ہمارا سماج کس طرف جا رہا ہے؟ کیا اب دوستی بھی خطرناک ہو گئی ہے؟ پولیس تحقیقات کے مطابق، مصطفی اپنے دوست ارمغان کے گھر گیا، جہاں جھگڑے کے بعد اسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا اور اس کی لاش کو حب لے جا کر جلا دیا گیا۔ اس کیس میں قتل کی وجوہات میں مختلف باتیں سامنے آئی ہیں، جن میں منشیات کے پیسے پر لڑائی، نیو ائر کے دوران دونوں میں جھگڑا،...
    لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 2600 سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پہلے ہی ان ملازمین کو نکالنے کی منظوری دے دی تھی اور اب متعلقہ زونز کو اس پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ شہباز حکومت کا پہلا سال ملک و قوم پر بہت بھاری رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف اسمبلیوں میں اپنی مراعات اور تنخواہوں میں ہزار فیصد سے زائد اضافہ کر لیتے ہیں جبکہ دوسری جانب حکمران اپنے اللوں تللوں کو ختم کرنے کے...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کرتے ہوئے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سیاسی جماعتوں میں رابطے کرنے کیلئے متحرک ہوچکے ہیں، اس مقصد کے لیے انہوں نے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کردی ہے، چوہدری شجاعت حسین نے میر نصیر خان مینگل کو کمیٹی کا چیئرمین اور غلام مصطفیٰ ملک کو وائسچیئرمین مقرر کیا ہے، طارق حسن، انتخاب چمکنی اور ڈاکٹر رحیم اعوان کو کمیٹی میں بطور اراکین شامل کیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ میر نصیر مینگل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزیر، سنیٹر اور سفیر رہ چکے ہیں، مصطفیٰ ملک پارٹی کے مرکزی...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کے لیے ٹیکس مراعاتی پیکیج کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سبسڈی دینے اور ذرائع آمدن ظاہر کرنے سے چھوٹ کے معاملات ابھی طے نہیں ہوسکے۔ ٹیکس حکام نے ایک بار پھر کاروباری طبقے کی طرف سے پہلی مرتبہ گھر، دکان یا دفتر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے کے مساوی ایمنسٹی دینے کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک روز قبل ہاؤسنگ سیکٹر ٹاسک فورس نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں جائیداد کی خریداری پر ٹیکسوں میں کمی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارشات کے بارے میں...
    کراچی: ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ ایس پی انویسٹی گیشن علی حسن کے خلاف پھٹ پڑیں، انھوں نے ایس پی انویسٹی گیشن کومعطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ نے ایک اورویڈیو بیان جاری کردیا، مصطفی عامر کی والدہ ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ علی حسن کے خلاف پھٹ پڑیں۔  مقتول نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ20 روز تک ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ علی حسن نے کچھ نہیں کیا، 20 دن پولیس میرے بچے کی کردار کشی کرتی رہی،  ان کا کہنا تھا کہ وہ ایس پی انویسٹی گیسن ساؤتھ علی...
    کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب دو دن قبل کراچی کے شہریوں کو فری پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کے بیان سے مکر گئے۔46 سائیڈ میں سے 40 پارکنگ سائیڈ کا ٹھیکا پیپلز پارٹی کے مند پسند کارکنوں کے پاس ہونے اور ان کے شدید دباؤ کے باعث اب پارکنگ فیس کی وصولی کا فیصلہ جون کے مہینے میں کیا جائے گا۔کراچی کے شہری رمضان المبارک کے مہینے میں پارکنگ مافیا کے ہاتھوں ایک بار پھر سے لٹنے پر مجبور ہوں گے پارکنگ مافیا کراچی کے مختلف سائیڈ پر از خود طے کردہ پارکنگ فیس وصول کررہا ہے موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 20 روپے کے بجائے 50 اور 70 روپے جبکہ گاڑیوں کی فیس 50 روپے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملائیشیا نے ایسے پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا سروس شروع کی ہے جو وہاں بطور سیاح آکر ملک دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ پاکستانی شہری چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ملائیشیا کے قوانین کے مطابق ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں، ای ویزا ایک آن لائن ایپلی کیشن پلیٹ فارم ہے جس کے تحت غیرملکی شہری اپنی سہولت کے مطابق ملائیشیا میں داخل ہونے کے لیے الیکٹرانک ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں پاسپورٹ، درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت، واپسی کا ٹکٹ، ملائیشیا کا سفر کرنے کے لیے درکار فنڈز کا ثبوت چاہیے ہوگا۔ پاکستان میں 15...
    کراچی: مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب دو دن قبل کراچی کے شہریوں کو فری پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کے بیان سے مکر گئے،46 سائیڈ میں سے 40  پارکنگ سائیڈ کا ٹھیکہ پیپلز پارٹی کے مند پسند کارکنوں کے پاس ہونے اور ان کے شدید دباؤ کے باعث اب پارکنگ فیس کی وصولی کا فیصلہ جون کے مہینے میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے شہری رمضان المبارک کے مہینے میں پارکنگ مافیا کے ہاتھوں ایک بار پھر سے لٹنے پر مجبور ہوں گے پارکنگ مافیا کراچی کے مختلف سائیڈ پر از خود طے کردہ پارکنگ فیس وصول کررہا ہے موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 20 روپے کے بجائے 50 اور 70 روپے جبکہ گاڑیوں کی فیس 50 روپے کے...
    پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  نازش جہانگیر، جو متنازع بیانات اور آراء کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں، اس بار اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے زیر بحث ہیں۔ اداکارہ ان دنوں بالی میں تعطیلات گزار رہی ہیں اور وہاں سے اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو میں بیک لیس بیچ ڈریس پہن کر اپنی فٹنس کو نمایاں کیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔         View this post...
    ڈراما سیریز میں باکسر کا کردار ادا کرنے کے بعد معروف اداکار فیروز خان نے اب حقیقی طور پر رنگ میں قدم رکھ دیا ہے تاہم وہ اپنے پہلے مقابلے میں رحیم پردیسی سے باکسنگ مقابلہ پوائنٹس کی بنیاد پر ہار گئے ہیں۔ سوشل میڈیا اسٹار رحیم پردیسی نے باکسنگ میچ میں پاکستانی اداکار فیروز خان کو 5 منٹ کے سخت مقابلے کے بعد 1 کے مقابلے میں 4 پوائنٹس سے شکست دے دی ہے۔ دونوں باکسرز کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم فیروز خان نے ایک موقع پر کمزور پڑ گئے جس کے باعث رحیم پردیسی کو جیت کا موقع مل گیا۔ مقابلے کے دوران اگرچہ فیروز خان کے چہرے پر کچھ چوٹیں آئیں لیکن دونوں باکسرز نے میچ...
    مصطفی اغوا اور قتل کیس میں مقتول نوجوان مصطفی کی والدہ نےایک نیوز پر ویڈیو بیان میں سائوتھ انویسٹی گیشن پولیس پر سوالات اٹھا دیئے، نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ 20روز تک پولیس صرف میرے بیٹے کی کردار کشی کرتی رہی۔والدہ نے کہا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ میرے بیٹے کی کردار کشی کرتا رہا،کوئی کام نہیں کیا ، ایس ایس پی علی حسن کیخلاف بھی مقدمہ ہونا چاہیے،ایس ایس پی علی حسن کیوں میری بات نہیں سن رہا تھا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ علی حسن کو معطل یا برخاست ہونا چاہیے۔والدہ نے مزید کہا کہ ایسے افسر جو عوام کی بات نہیں سنتے انہیں ہٹانا چاہیے،ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ پارٹی میں رسمی تقسیم اور دھڑے بندی کا نکتہ آ غاز ثابت ہوسکتا ہے۔ شیر افضل مروت کا پارٹی سے نکالا جانا پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں بغاوت کو جنم دے سکتا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کو اس فیصلہ کی بھاری سیاسی قیمت ادا کرنا پڑے گی کیونکہ یہ واحد فیصلہ ہے جس پر پارٹی سے بانی کے فیصلہ کے خلاف اختلافی آوازیں بلند ہورہی ہیں۔ اگرچہ ابھی یہ اختلاف دبے انداز میں کیا جا رہا ہے لیکن آگے بڑھ کر یہ پارٹی میں تقسیم...
    سوشل میڈیا اسٹار رحیم پردیسی نے پاکستانی اداکار فیروز خان کو باکسنگ میچ میں سخت مقابلے کے بعد 4-1 کے اسکور سے ہرا دیا۔ پانچ منٹ کے اس مقابلے میں دونوں فائٹرز نے بھرپور محنت کی، مگر ایک موقع پر فیروز خان کی توجہ ہٹ گئی، جس کا فائدہ رحیم پردیسی نے اٹھایا اور فتح اپنے نام کر لی۔ اگرچہ فیروز خان کے چہرے پر کچھ چوٹیں آئیں، لیکن میچ کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام کا مظاہرہ کیا، ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کی کارکردگی کی تعریف کی۔ معروف اداکار فیروز خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، لیکن اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ پروفیشنل باکسنگ میں انٹری ہے۔ ڈرامہ سیریل...
    ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد رہی، جو 2023 کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے، ایک سال کے دوران ایک کروڑ 30 لاکھ مزید پاکستانی غربت کا شکار ہو گئے۔ اقوام متحدہ ڈیولپمنٹ پروگرام اور آکسفورڈ پاورٹی اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ انیشیئٹیو کی جانب سے جاری کر دہ نئے غربت انڈیکس کے مطابق پاکستان میں 47 فیصد افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، اس کے بعد ایتھوپیا، نائیجیریا اور جمہوریہ کانگو کا نمبر آتا ہے۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ ’پاورٹی پروجیکشنز فار پاکستان: ناؤ کاسٹنگ اینڈ فورکاسٹنگ‘ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019 میں غربت 21.9 فیصد سے بڑھ کر کووڈ 19...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کیلیے ٹیکس مراعاتی پیکیج کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے سبسڈی دینے اور ذرائع آمدن ظاہر کرنے سے چھوٹ کے معاملات ابھی طے نہیں ہوسکے۔ ٹیکس حکام نے ایک بار پھر کاروباری طبقے کی طرف سے پہلی مرتبہ گھر، دکان یا دفتر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے کے مساوی ایمنسٹی دینے کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ حکومتی ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ ایک روز قبل ہاؤسنگ سیکٹر ٹاسک فورس نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں جائیداد کی خریداری پر ٹیکسوں میں کمی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنیکی سفارشات کے بارے میں بتایا،...
    ان لوگوں سے تعلق قائم کریں جو “باوقار” ہوں…آپ کا مطلب ہے وہ لوگ جو اچھے کپڑے پہنتے ہیں؟نہیں، “باوقار” لوگوں کا کیا مطلب ہے۔باوقار کا مطلب ہے بہترین اور خوبصورت رویے رکھنے والے لوگوہ لوگ جو بات چیت میں مہذب ہوں،جو اپنے غصے میں بھی شائستگی دکھائیں،یہاں تک کہ جھگڑے میں بھی وقار برقرار رکھیں،جو آپ سے محبت کے تعلق میں بھی نفاست دکھائیں،اور یہاں تک کہ آپ سے جدا ہونے میں بھی وقار کا مظاہرہ کریں۔یہ وہ لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ناراضگی ایک چیز ہے اور ذمہ داری دوسری، اور دونوں کو ایک ساتھ ملانا مناسب نہیں۔باوقارلوگ اپنے پیار، خیال، اور احترام میں نفیس ہوتے ہیں۔ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو جانتے ہوں کہ کب بات...
    راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے پارٹی کو رمضان کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کردی جبکہ اپوزیشن سے رابطوں کیلیے دو رہنماؤں کو ٹاسک دے دیا اور کہا ہے کہ میرے اوپن خطوط وہ حقائق ہیں جن پر اسٹیبلشمنٹ کو غور کرنا چاہیے۔یہ بات عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور انداز میں تحریک چلانے کی ہدایت کی ہےاس حوالے سے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا گیا ہے، انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت بھی کی گئی، اوپن...
    کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد جاوید بلوانی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے حالیہ فیصلے کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں اہم ریلیف سے محروم کر دیا ہے۔ نیپرا اور کے الیکٹرک دونوں نے کراچی کے صارفین کو وعدے کے مطابق فوائد پہچانے میں ناکام رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیپرا کے حالیہ اعلان کے مطابق نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صرف 1.23 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے اگرچہ یہ کمی درست سمت کی جانب ایک قدم سمجھی جا سکتی ہے لیکن یہ کراچی کے صارفین کی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر ملاقات کررہی ہیں
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد احتجاج تجویز دی گئی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عید کے بعد احتجاج کی تجویز دی ہے۔ پارٹی قیادت سے غلطیاں ہوئیں، جنہیں ہم چھپا رہے ہیں، شیر افضل مروت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کی موجودہ قیادت سے بہت سی غلطیاں ہوئی ہیں،جنہیں ہم چھپا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے اسد قیصر سے کہا کہ آپ شاہد خاقان عباسی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی...
    فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر قیادت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبےمیں حالات خراب کرنے میں بیرونی سازشوں کا عمل دخل ہے، کے پی کا امن افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیا جائے  گا۔ افغان طالبان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے اپنے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ریجنل مینجرز نے کئی ملازمین کو برطرفی کے لیٹرز جاری کر دیے ہیں، جبکہ کچھ کو زبانی طور پر بھی نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ برطرف کیے جانے والے ملازمین کو متعلقہ اکاونٹ آفیسرز سے حساب کلیئر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آل پاکستان ورکرز الائنس نے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ قرار دیا ہے۔ ورکرز الائنس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ یوٹیلیٹی سٹورز ہیڈ آفس کی جانب سے ابھی تک کوئی براہ...
    سی ڈی اے کا اسلام آباد کے مختلف زون میں تعمیراتی کاموں کی نگرانی کا فیصلہ ، کمیٹیاں تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )نے اسلام آباد کے زون ٹو،تھری،فور اور فائیو میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں،چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری سے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد،اسلام آباد انتظامیہ ،پولیس اور دیگر اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام مطلوبہ ریکارڈ کمیٹیوں کو فراہم کریں۔کمیٹیاں اپنی رپور ٹس ڈائریکٹر جنرل بی اینڈ ایچ سی کو جمع کروائیں گی جو باقی ڈائریکٹیورٹس کے ساتھ کوارڈینیٹ کریں گے۔...
    اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ صدق دل سے مذاکرات کر رہے تھے، پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے بنی ہی نہیں، ان کے خمیر اور ڈی این اے میں منفی سیاست ہی رچی بسی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی سیاسی عدم استحکام نہیں ہے، پاکستان اپنے ٹریک، حکمت عملی اور منصوبے کے ساتھ طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سال بھر پہلے کا پاکستان آج بہت اچھا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی بات کریں تو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو حکم دیا کہ امریکہ میں درآمدات پر 'جواباً ٹیرف‘ لگائے جائیں، جو ان کے انتخابی وعدے 'آنکھ کے بدلے آنکھ‘ کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ کیا ٹرمپ کا اعلان متنازعہ ہے؟ ٹرمپ نے کہا، ''میں نے یہ فیصلہ انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے کیا ہے، جو ٹیرف دوسرے ممالک امریکہ پر لگاتے ہیں، ہم بھی ان پر وہی ٹیرف لگائیں گے۔ نہ کم، نہ زیادہ۔‘‘ یہ اعلان امریکہ کی طرف سے نئے ٹیرف لگانے کے ایک سلسلے کا حصہ ہے۔ امریکی حکومت نے حال ہی میں چین سے درآمدات پر دس فیصد اضافی...
    کراچی سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے مقتول نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مارشا نامی لڑکی کی وجہ سے میرے بیٹے اور ارمغان میں چپقلش پیدا ہوئی،  اس لڑکی نے ہی ارمغان کو میرے بیٹے کو مروانے کا کہا تھا۔ اغوا کےبعد دوستوں کے ہاتھوں قتل مصطفی عامر کی والدہ نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ہمیں انصاف دلوائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مصطفیٰ کو مارنے کے بعد ارمغان نے مارشا شاہد کو بتایا بھی کہ مصطفی کو مار دیا ،واپس آنے کے بعد لڑکی کی مصطفیٰ سے بہت زیادہ لڑائی شروع ہوگئی تھی سال 22 دسمبر 2025 کو لڑکی امریکہ سے واپس آئی تھی،  لڑکی اگست 2024 میں پڑھنے کے لیے امریکہ چلی گئی...
    گوگل میپس نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا کارآمد فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی بدولت لوگ اپنے علاقوں میں موسمی حالات کی بنیاد پر ٹریفک کی صورتحال سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔ اینڈرائیڈ پولیس کی رپورٹ کے مطابق ’’انسیڈنٹس رپورٹنگ‘‘نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین یہ بتا سکیں گے کہ بارش کے باعث کون سی سڑکوں پر پانی کھڑا ہو چکا ہے، دھند کی وجہ سے کن راستوں پر حدِ نگاہ کم ہے، یا شدید بارشوں کے باعث کون سی سڑکیں خراب ہو چکی ہیں۔ اس طرح، دوسرے ڈرائیورز کو پیشگی آگاہی ملے گی اور وہ متبادل راستے اختیار کر سکیں گے۔ یہ فیچر پہلے اینڈرائیڈ آٹو اور پھر گوگل میپس کی آئی فون ایپ میں...
    کراچی(شوبز ڈیسک)ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر کو بیرون ملک سیر سپاٹوں کے دوران بولڈ لباس پہننے اور بولڈ انداز اپنانے پر تنقید کا سامنا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر انڈونیشیا کے سیاحتی مقام ’بالی‘ پر سیر سپاٹوں کے دوران بنوائی گئی ویڈیوز اور کھچوائی گئی تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر صارفین نے اظہار برہمی کیا۔ اداکارہ کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں مذہب اور مسلمان ہونے کے بھی طعنے دیے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لباس اور انداز کو نامناسب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنے مذہب کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کے پرانے بیانات کو یاد کرتے ہوئے انہیں طعنے بھی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نج کاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حکومت نے نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نج کاری کمیشن کو وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نیا ٹاسک مل گیا ہے جس کے تحت نج کاری 4 سے 5 ماہ قبل کی جائے گی، اور نج کاری سے قبل پی آئی اے کی معاشی حالت بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکا کے روٹس کھولنے کےلیے سیکوریٹی آڈٹ کرانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت میں اضافہ کیا جائے گا، امریکی روٹس کھولنے کے لیے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبیز کی معروف اداکارہ صنم سعید نے انتہائی کم وقت میں خود کو ایک پروفیشنل اداکارہ کے طور پر منوا لیا ہے۔ انڈسٹری میں صنم سعید کے کام کو بے حد سراہا جاتا ہے۔ گذشتہ دنوں انہوں نے ایک نیا فوٹوشوٹ کروایا جسے اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر بھی اپلوڈ کیا ہے۔ جس پر مداحوں نے اپنی مختلف آراء کا اظہارکیا ہے۔ صنم سعید کی جانب سے شیئر کی گئی نئی پوسٹس کے وائرل ہونے کی بڑی وجہ صنم سعید کا منفرد ہیئر اسٹائل اور لباس ہے۔ صنم سعید کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو اور تصاویر پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین اداکارہ کو معروف بھارتی ولن امریش پوری سے...
    راولپنڈی:عمران خان نے پارٹی کو رمضان کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کردی جبکہ اپوزیشن سے رابطوں کیلیے دو رہنماؤں کو ٹاسک دے دیا۔ یہ بات عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور انداز میں تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا گیا ہے، ماہ رنگ بلوچ سے رابطہ کرنے اور اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت بھی کی گئی، اوپن خطوط سے متعلق کہا کہ یہ وہ حقائق ہیں جن پر...
    انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں جرمنی کی مشہور بین الاقوامی کمپنی ایڈیڈاس کو جرمانہ کردیا گیا۔ انقرہ حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی کو اپنی مصنوعات کے ساتھ یہ ذکر کرنا لازمی ہے کہ ان مصنوعات کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں۔ لیکن ایڈیڈاس نے اپنے تیارکردہ جوتوں کی فروخت سے پہلے اپنے صارفین کو یہ نہیں بتایا کہ اس نے جوتوں کی تیاری کے لیے خنزیر کی کھال استعمال کی گئی ہے۔ ترکیہ کے قواعد کے مطابق بین الاقوامی کاروباری کمپنیوں کے لیے یہ لازم ہے کہ وہ اپنے صارفین کو اپنی اجزائے ترکیبی سے آگاہ کر نے کے علاوہ حلال اور حرام کے فرق کے اظہار کے لیے اپنی عوامی آگاہی مہم میں ذکر کریں...
    سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں, 15 خارجی ہلاک، آفیسر سمیت 3 جوان شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ محمد حسان سمیت 4 جوانوں نے بھی مادرِ وطن پر اپنی جان نچھاور کر دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔بیان کے مطابق دورانِ آپریشن، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مثر انداز...
    مصطفیٰ کی والدہ نے بیٹے کی قبر کشائی کی اجازت کیلئے درخواست دائر کر دی۔ کراچی میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ کی والدہ نے مقتول بیٹے کی قبر کشائی کی اجازت کیلئے درخواست دائر کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت کے دوران مصطفیٰ کی والدہ نے بیٹے کی قبر کشائی کی اجازت کیلئے درخواست دائر کی ہے۔منتظم عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ مصطفیٰ کو بچپن کے دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا، مقدس حیدرڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ ارمغان، شیراز اور مصطفیٰ تینوں دوست ہیں، تینوں پہلی سے ساتویں کلاس تک...
    ---فائل فوٹو  سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے مصطفیٰ قتل کیس سے متعلق کہا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی جا سکتی ہے، ورثاء اگر چاہیں تو لاش اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران فیصل ایدھی نے بتایا کہ بلوچستان پولیس کی جانب سے ہم سے 12 جنوری کو رابطہ کیا گیا تھا، پولیس کی جانب سے جھلسی ہوئی لاش ہمارے حوالے کی گئی تھی، لاش مکمل طور پر جلی ہوئی تھی۔فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عامر کی لاش کا صرف دھڑ تھا، ہاتھ، پیر اور سر موجود نہیں تھا۔ مصطفیٰ کے قتل میں نئے انکشافات سامنے آگئے ملزمان مصطفیٰ کو نیم بےہوش کرنے کے بعد اس کی...
     قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر کپتان محمد رضوان کے فیصلوں کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 242 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی جبکہ نیوزی لینڈ نے 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا میچ کے دوران پاکستانی فیلڈرز نے ٹام لیتھم کے تین کیچز ڈراپ کیے جو شکست کی ایک بڑی وجہ بنے میچ کے بعد احمد شہزاد نے اپنے...
    سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں جرائم پیشہ عناصر میں شناخت چھپانے کے لیے غیر ملکی سمز کا استعمال بڑھ رہا ہے، ایف آئی اے پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈان شروع کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔انہوں نے...
    لندن(نیوز ڈیسک)لندن میں علاج کی غرض سے موجود پاکستانی کرکٹر صائم ایوب کی ٹک ٹاکر کشف علی کیساتھ سیرسپاٹوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی افواہوں میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان اسٹار صائم ایوب اور معروف ماڈل و اداکارہ کشف علی مغربی لندن میں ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ کشف علی ایک ابھرتی ہوئی ماڈل، اداکارہ اور انفلوئنسر ہیں جو لندن میں موجود ہیں۔ انہوں نے اپنی اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں صائم ایوب کے ساتھ مختصر ویڈیوز شیئر کیں، جن میں دونوں کو بولنگ کرتے، خوشی سے باتیں کرتے اور سیلفیاں لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)جعلی اور بغیر لائسنس سینکڑوں کمپنیوں کی تیار شدہ ادویات فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سرعام فروخت ہونے لگی، میڈیسن مارکیٹ میں نشاندھی کے باوجود کوئی کاروائی نہیں ہورہی، شہریوں اور تاجر رہنمائوںکاحکومت پنجاب سے جعلی ادویات بنانے والے کمپنیوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھرمیں سینکڑوں جعلی ادویات بنانے اور بغیر لائسنس کے کمپنیاں کام کررہی ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کی میڈیسن مارکیٹ چینوٹ بازار میں تقریبا فارم 7اور بغیرلائسنس کے 600کے قریب جعلی ادویات فروخت ہورہی ہیں اس سلسلہ میں شہریوں اور تاجروں کاکہناہے کہ مارکیٹ میں فروخت ہونے والی ادویات کی...
    جامع علی مسجد ماڈل ٹاون لاہور میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ اہل ایمان قرآن مجید کو اپنی روزمرہ زندگیوں میں شامل کریں، عقیدہ امامت کو صرف مکتب اہلبیت نے تسلیم کیا، اجتہاد کا سلسلہ جاری و ساری ہے، شیعہ فقہاء قرآن و حدیث سے استنباط کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ قرآن سے محبت اللہ رسول(ص) اور اہلبیتؑ سے محبت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اہل ایمان قرآن مجید کو اپنی روزمرہ زندگیوں میں شامل کریں۔ قرآن مجید میں زندگی کے ہر پہلو کے مسائل کو واضح کر دیا گیا ہے، وراثت،طلاق، نکاح، کاروبار کے اصول وضع کر...