کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد جاوید بلوانی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے حالیہ فیصلے کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں اہم ریلیف سے محروم کر دیا ہے۔ نیپرا اور کے الیکٹرک دونوں نے کراچی کے صارفین کو وعدے کے مطابق فوائد پہچانے میں ناکام رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیپرا کے حالیہ اعلان کے مطابق نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صرف 1.

23 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے اگرچہ یہ کمی درست سمت کی جانب ایک قدم سمجھی جا سکتی ہے لیکن یہ کراچی کے صارفین کی توقعات سے بہت کم ہے کیونکہ کراچی کے صارفین نومبر کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کے ای کی طرف سے 4.98 روپے فی یونٹ تک کمی کی درخواست کے بعد بہت زیادہ ریلیف کی امید کر رہے تھے۔جاوید بلوانی نے اس امر کو زیادہ تشویشناک قرار دیا کہ نومبر کے لیے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی حساب سے فی یونٹ 5.0029 روپے کی کمی ہونی چاہیے تھی مگر کے ای کے صارفین کے لیے صرف 1.23 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی۔ اس ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں صارفین کو 5.444 ارب روپے کا فائدہ نہیں دیا گیا۔انہوں نے اس اقدام پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا اور کے ای دونوں نے اس مشکل وقت میں صارفین کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا۔کراچی کے صارفین پہلے ہی معمولات زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور کاروباری لاگت میں بے پناہ اضافے کے بوجھ تلے دبے ہیں اور اب اس کھلی ناانصافی کی وجہ سے انہیںمزید مشکلات کا سامنا ہے۔نیپرا جو بجلی صارفین کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ دار ہے اس نے اپنے مینڈیٹ کو پورا کرنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا ہے کیونکہ اس نے صارفین کو مکمل فوائد منتقل کرنے کو یقینی نہیں بنایا۔ دوسری طرف کے ای کو کراچی کے لوگوں کی مشکلات کی کوئی پرواہ نہیں اور وہ ٹیرف میں کمی میں غیر ضروری تاخیر کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔صدر کے سی سی آئی نے ریگولیٹری عمل میں شفافیت کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی پریشان کن بات ہے کہ نیپرا نے مکمل تجزیے کے بعد بھی کراچی کے صارفین کے لیے مذکورہ کمی کو یقینی نہیں بنایا اور صارفین کو فوائد منتقل نہیں کیے۔کے الیکٹرک کا 5.444 ارب روپے کا مکمل فائدہ نہ دینا جو کراچی کے عوام کے مالی بوجھ کو کم کر سکتا تھا ایک معاشی غداری کے مترادف ہے۔مزید برآں جاوید بلوانی نے نیپرا کے ممبر ٹیرف مطہر نیاز رانا کے اختلاف رائے کا حوالہ دیا جن کو ممبر ٹیکنیکل رفیق شیخ کی بھی حمایت حاصل تھی جنہوں نے کے الیکٹرک کے صارفین کو معمولی رعایت دینے کی مخالفت کی تھی۔مطہر نیاز رانا نے اختلاف رائے میں کہا تھا کہ کراچی کے صارفین کو نومبر کی ایڈجسٹمنٹ کا مکمل فائدہ دینا چاہیے تھا جو فی یونٹ 5.0029 روپے کی کمی کے برابر ہوتا جس سے 7.215 ارب روپے سے زائد کا براہ راست فائدہ ہوتا۔انہوں نے کے سی سی آئی کی جانب سے مطہر نیاز رانا کے اختلاف رائے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اُن کامؤقف کراچی کی تاجر برادری اور صارفین کی آواز ہے جو اس اانصافی پر مبنی فیصلے کے ذریعے غیر منصفانہ بوجھ کا سامنا کر رہے ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی کے صارفین کرتے ہوئے کہا کے صارفین کو کے الیکٹرک فی یونٹ کی کمی کے لیے

پڑھیں:

لاہور :الیکٹرک بسوں کا آغازکرایہ 20 روپے ہو گا ‘ مریم نواز

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جو سزا بھگت رہے ہیں، اس کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں، میں نے وزارت اعلیٰ کی کرسی کو اپنی ذات کے لیے استعمال نہیں کیا۔لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں جدت اور ترقی صرف مسلم لیگ ن کے دور میں آئی، باقی ادوار میں تو صرف دنگا فساد ہوتا رہا۔ گوگی اور پنکی نے تو ماضی میں صرف کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے۔انہوں نے کہاکہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کبھی کوئی منصوبہ نہیں مانگا، دیگر صوبے زیادہ منصوبے لے جاتے ہیں لیکن مجھے اس کی خوشی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی خدمت کی ایک تاریخ ہے، گرین اور کلین پنجاب کا خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے، طلبا، بزرگوں اور معذور افراد کے لیے الیکٹرک بسوں میں سفر مفت ہوگا۔مریم نواز نے کہاکہ الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے سے لے کر 35 روپے تک ہوگا جو تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے، اور 27 بسیں کل سے سڑکوں پر موجود ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ اگست میں 500 الیکٹرک بسیں پنجاب میں پہنچ جائیں گی، ہم فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں بنا رہے ہیں، جبکہ چینی کمپنیوں کو بھی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بسوں میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے، جبکہ خواتین کی ہراسمنٹ روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا بھگتنے کی بہت سی وجوہات ہیں ۔ انکے جیل میں رکھنے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں میں نے وزارت اعلیٰ کی کرسی کو کبھی اپنی ذات کے لئے استعمال نہیں کیا ۔ یہ عہدہ میرے پاس عوامی خدمت کے لئے ہے اور میری تمام تر توجہ عوام می فلاح پر ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے لیے بجلی 4روپے تک سستی ہونے کا امکان
  • لاہور :الیکٹرک بسوں کا آغازکرایہ 20 روپے ہو گا ‘ مریم نواز
  • عمران خان جو سزا بھگت رہے ہیں اس کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں، مریم نواز کی تنقید
  • کراچی ، صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
  • کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
  • کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
  • کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 4 روپے95 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست
  • کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 4روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست
  • نیپرا کا کراچی کے صارفین کیلئے بجلی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ناانصافی ہے
  • نیپرا کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں تین گنا تک اضافہ کر دیا