ماسکو: روس کے نائب وزیراعظم ایلکسی نوواک نے تصدیق کرتے ہوئے  کہاہے کہ اوپیک پلس ممالک اپریل میں شروع ہونے والے تیل کی ماہانہ فراہمی میں اضافے کو مؤخر کرنے پر غور نہیں کر رہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیلوں کے باوجود اوپیک پلس ممالک کی ملاقات میں تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کی فراہمی میں اضافے کو روکنے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
تین اوپیک پلس ممالک کے نمائندوں نے عالمی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ابھی تک اس موضوع پر کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی، اور اضافی فراہمی کو اپریل سے جذب کرنے کی صلاحیت پر غور کیا جا رہا ہے سخت پابندیاں اور چین کی بڑھتی ہوئی تیل کی طلب کو اس فیصلے میں اہم عوامل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے لیکن اس پر کوئی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی۔
عالمی تجزیہ کار مورگن اسٹینلے کا کہنا ہے کہ اوپیک پلس ممالک اپنے موجودہ پیداواری سطح کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔
اوپیک پلس ممالک نے 2022 سے عالمی تیل کی سپلائی میں 5.

85 ملین بیرل یومیہ کی کمی کر رکھی ہے جو تقریباً 5.7% عالمی فراہمی کے برابر ہے دسمبر 2024 میں اوپیک پلس ممالک نے اپنی کٹوتیوں کی مدت کو 2025 کے پہلے سہ ماہی تک بڑھا دیا تھا اور اپریل میں تیل کی فراہمی بڑھانے کا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا۔
اوپیک پلس ممالک کی پلاننگ کے مطابق 2.2 ملین بیرل یومیہ کی کٹوتی کو اپریل سے ختم کرنے کے بعد ماہانہ 138,000 بیرل یومیہ کی فراہمی بڑھائی جائے گی اس اضافے کا عمل ستمبر 2026 تک جاری رہے گا اوپیک پلس ممالک کے نمائندوں کے مطابق اپریل میں اضافے پر حتمی فیصلہ مارچ کے آغاز میں کیا جائے گا۔
اوپیک پلس ممالک کے پیداوار میں اضافے یا کٹوتیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ مارکیٹ کی صورتحال اور عالمی تیل کی طلب پر منحصر ہوگا۔ اوپیک پلس ممالک کی پالیسی پر امریکہ، چین اور دیگر عالمی طاقتوں کے اثرات کو بھی دیکھا جائے گا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی فراہمی میں اضافے تیل کی

پڑھیں:

مہاجروں کے حقوق پامال نہ کئے جائیں، افغان نائب وزیراعظم

جلال آباد (نیوز ڈیسک)افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور، مولوی عبدالسلام حنفی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان سے جبری طور پر بے دخل کیے جانے والے افغان مہاجرین کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔

مولوی حنفی نے مزید کہا:”ہمارے پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے مخاطب ہو کر کہا کہ مہاجرین کے اسلامی، انسانی اور ہمسائیگی کے حقوق پامال نہ کیے جائیں۔

“ہمارے ہمسایوں پر بھی اسلامی تعلیمات، حسنِ ہمسائیگی اور بین الاقوامی اصولوں کے تحت لازم ہے کہ وہ مہاجرین کو نقصان نہ پہنچائیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • حکومت اصول پر کمپرومائز نہیں کرے گی، اسحاق ڈار
  • حکومت کسی اصول پر کمپرؤمائز نہیں کرے گی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
  • نواز شریف سیاست میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، اسحاق ڈار
  • اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ
  • ڈیڑھ لاکھ ہنرمندوں کو روزگار فراہمی کیلئے بیلاروس سے مفاہمت ہوئی ہے، وزیراعظم
  • اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ لیکن میزبانی کون کرے گا؟ پتہ چل گیا
  • سعودی عرب کا حج ویزا کے بغیر مکہ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ
  • وزیراعظم شہبازشریف اور بیلاروس کے صدرالیگزینڈر لوکاشینکو کی دونوں ممالک کے مابین معاہدوں، مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس، دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار
  • ایلکس کیری اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے
  • مہاجروں کے حقوق پامال نہ کئے جائیں، افغان نائب وزیراعظم