بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل  فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ  ہمیں پتا ہے کہ جیل حکام اپنے معاملات میں اتنے آزاد نہیں ہیں، بلکہ بہت ساری جگہوں پر محکوم ہیں

ان کا کہنا تھا کہ کورٹ آرڈر اور پاوور آف اٹارنیز جیل انتظامیہ کو بھجوائے ہیں۔ جو انڈر ٹرائل قیدی ہیں، ان تک وکلا کی رسائی نہیں روکی جا سکتی۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ گزشتہ اکتوبر میں بھی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس پر مجھے عدالت میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ آج کیس کی سماعت جس طرح طویل عرصے کے لیے ملتوی کی گئی، اس پر انہیں شدید تحفظات ہیں، جج صاحب کی چھٹی کی وجہ سے اتنے اہم مقدمے کی سماعت 26 اور 27 فروری تک مؤخر کر دی گئی ہے، جو کہ باعث تشویش ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ اتنے طویل عرصے تک بانی پاکستان تحریک انصاف سے وکلاء اور خاندان کی ملاقاتوں کو روکنا ایک سنگین مسئلہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو تاکہ پارٹی کارکنان کو ان کی صحت اور زندگی کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ جیل حکام کے رحم و کرم پر نہ ہوں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیصل چوہدری جیل حکام

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

 

اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ملاقات 30 منٹ تک جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی، ملاقات جیل مینول کے مطابق کروائی گئی ہے۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی یہ دوسری ملاقات تھی۔
انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا گیا۔
وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کے خط لکھنے میں بھی بدنیتی شامل تھی، طلال چوہدری
  • پاکستانی طالب علم کا اعزاز،تعلیم کیلئے امریکہ جانے والے چوہدری فیصل محمود سافک کائونٹی کالج میں مسلم سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
  • سلمان ‘ گوہر اوررئو ف کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے‘فواد چودھری
  • پی ٹی آئی کی قیادت ڈکٹیشن بہت لیتی ہے، فیصل چوہدری
  • اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • سستی بجلی کا ایک روپے کا مالیاتی بوجھ بھی رواں سال حکومت پاکستان پر نہیں پڑے گا، چوہدری انوارالحق
  • جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کیا‘ اندر بلا کر کہا وقت ختم ہو گیا‘ سلمان اکرم راجا
  • جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کی، اندر بلا کر کہا وقت ختم ہو گیا: سلمان اکرم راجہ
  • اپوزیشن گرینڈ الائنس بنے گا نہ ہی اب دھرنا ہوگا، فیصل واوڈا