سینیٹر عرفان صدیقی کا پی ایم ڈی سی کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سینیٹر عرفان صدیقی(فائل فوٹو)۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ایم ڈی سی کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں جھوٹ بولا، پی ایم ڈی سی اپنے سرکلرز پر عملدرآمد کیوں نہیں کراتی؟ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، اس کو سنجیدگی سے لینے جا رہا ہوں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے قائمہ کمیٹی برائے صحت میں غلط معلومات دیں، پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے بچوں سے بھاری فیسیں لی جا رہی ہیں۔ بچوں سے زیادتی نہیں ہونے دوں گا، عدالت بھی جانا پڑا تو جاوں گا۔
وزارت صحت کے حکام کے مطابق پرائیویٹ میدیکل کالجز کیلئے ایم بی بی ایس کی سالانہ فیس 12 لاکھ تجویز کی ہے، یہ تجاویز نائب وزیراعطم اسحاق ڈار کو بھیجی ہوئی ہیں۔
پی ایم ڈی سی نے 8 جنوری کو نئے اور پچھلے سال کے طلبا سے فیس وصولی روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ دستاویز کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل کالج طلبا سے 30 لاکھ روپے سے زائد فیس وصول کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی اپنے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہی۔ دستاویز کے مطابق پرائیویٹ میدیکل کالج نئے اور دوسرے سال کے طلبا سے فیسیں وصول کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی پی ایم ڈی سی کے مطابق
پڑھیں:
جماعت اسلامی کابجلی کی قیمتوں اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک شروع کرنے کا اعلان
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اتنے گرچکے ہیں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو اعلیٰ عدالت تک بھی رسائی فراہم کر دی ہے۔یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا المیہ ہے کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے اور مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث ہے لیکن فیک پارلیمنٹ اور حکومت کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، سب سے بڑا جرم عوامی رائے غصب کرکے مسلط ہونا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیکا قانون آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے لہٰذا اسے ختم کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خیبرپختونخوا (کے پی) میں شدید بدامنی ہے اور کرم میں کانوائے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، صوبے میں امن کا قیام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔